اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں.....rate it pls pls - Friends Korner
Friends Korner

Go Back   Friends Korner > Blogs > nayyabktk

SocialTwist Tell-a-Friend
Register BooksAll AlbumsBlogs FAQ Calendar Search Today's Posts Mark Forums Read Videos
Notices


Register Now for FREE!
Our records show you have not yet registered to our forums. To sign up for your FREE account INSTANTLY fill out the form below!

Username: Password: Confirm Password: E-Mail: Confirm E-Mail:
Birthday:      
Random Question
  I agree to forum rules 

Rating: 2 votes, 5.00 average.

اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں.....rate it pls pls

Posted 10-19-2008 at 03:00 PM by nayyabktk
دہقان تو مرکھپ گیا اب کس کو جگاؤں
ملتا ہے کہاں خوشہٰ گندم کہ جلاؤں
شاہین کا ہے گنبدشاہی پہ بسیرا
کنجشک فرومایہ کو اب کس سے لڑاؤں
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

ہر داڑھی میں تنکا ہے،ہر ایک آنکھ میں شہتیر
مومن کی نگاہوں سے بدلتی نہیں تقدیر
توحید کی تلوارسے خالی ہیں نیامیں
اب ذوق یقیں سے نہیں کٹتی کوئی زنجیر
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

شاہیں کا جہاں آج گرگس کا جہاں ہے
ملتی ہوئی ملاّ سے مجاہد کی اذاں ہے
مانا کہ ستاروں سے بھی آگے ہیں جہاں اور
شاہیں میں مگر طاقت پرواز کہاں ہے
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

مرمر کی سلوں سے کوئی بے زار نہیں ہے
رہنے کو حرم میں کوئی تیار نہیں ہے
کہنے کو ہر اک شخص مسلمان ہے،لیکن
دیکھو تو کہیں نام کو کردار نہیں ہے
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

بیباکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن
مکاری و روباہی پہ اتراتا ہے مومن
جس رزق سے پرواز میں کوتاہی کا ڈرہو
وہ رزق بڑے شوق سے اب کھاتا ہے مومن
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

پیدا کبھی ہوتی تھی سحر جس کی اذاں سے
اس بندہ مومن کو میں اب لاؤں کہاں سے
وہ سجدہ زمیں جس سے لرز جاتی تھی یارو!
اک بار تھا ہم چھٹ گئے اس بارگراں سے
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

جھگڑے ہیں یہاں صوبوں کے ذاتوں کے نسب کے
اگتے ہیں تہ سایہٰ گل خار غضب کے
یہ دیس ہے سب کا مگر اس کا نہیں کوئی
اس کے تن خستہ پہ تو اب دانت ہیں سب کے
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

محمودوں کی صف آج ایازوں سے پرے ہے
جمہور سے سلطانی جمہور ڈرے ہے
تھامے ہوئے دامن ہے یہاں پر جو خودی کا
مرمرکے جئے ہے کبھی جی جی کے مرے ہے
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

دیکھو تو ذرا محلوں کے پردوں کو اٹھا کر
شمشیر و سناں رکھی ہیں طاقوں پہ سجا کر
آتے ہیں نظر مسند شاہی پہ رنگیلے
تقدیر امم سو گئی طاوٰس پہ آ کر
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

مکاری و عیاری و غداری و ہیجان
اب بنتا ہے ان چار عناصر سے مسلمان
قاری اسے کہنا تو بڑی بات ہے یارو!
اس نے تو کبھی کھول کے دیکھا نہیں قرآن
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں

کردار کا گفتار کا اعمال کا مومن
قائل نہیں ایسے کسی جنجال کامومن
سرحد کا ہے مومن کوئی بنگال کا مومن
ڈھونڈے سے بھی ملتا نہیں قرآن کا مومن
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں





ABDUL NASIR NAYYAB KTK
03139003346
NAYYAB_KTK23@YAHOO.COM

Submit "اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں.....rate it pls pls" to del.icio.us Submit "اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں.....rate it pls pls" to StumbleUpon Submit "اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں.....rate it pls pls" to Google
Posted in Uncategorized
Views 228 Comments 1 Email Blog Entry
Total Comments 1

Comments

  1. Old
    Mr Meer's Avatar
    wah
    Qoum k zameer ko jhanjoorne k lia ik achi nazam hai

    very nice nayab
    permalink
    Posted 10-22-2008 at 09:17 PM by Mr Meer Mr Meer is online now
 

All times are GMT +6. The time now is 04:14 AM.

Powered by vBulletin® Version 3.8.0
Copyright ©2000 - 2009, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.2.0
Copyright © 2006 - 08 FriendsKorner.com