وقت ملا تو سوچیں گے
by , 12-10-2008 at 06:13 PM (1150 Views)
کیوں تو اچھا لگتا ھے؟
وقت ملا توسوچیں گے !!
تم میں کیا کیا دیکھا ھے ؟
وقت ملا توسوچیں گے !!
سارا شہر شناسائی کادعویدار تو ھے لیکن !!کون ہمارا اپنا ھے؟
وقت ملا توسوچیں گے !!
ہم نے اس کو لکھا تھاکچھ ملنے کی تدبیر کرو
اس نے لکھ کر بھیجا ھےوقت ملا توسوچیں گے !!
موسم
خوشبو
بادصبا
چاند
شفق
اور
تاروں میں
کون تمہارے جیسا ھے
وقت ملا توسوچیں گے !!




