All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

Saba

ہمارے سامنے رسمِ وفا کا نام نہ لو

Rate this Entry
      
   
Meray Nana jaan ki aik ghazal


کرم نہیں 'نہ سہی' بے رخی سے کام نہ لو
قصورِ عرضِ تمناّ کا انتقام نہ لو

ملو جو دل سے تو پھر مزا ہے ملنے کا
بڑآ کرم ہو اگر مصلحت سے کام نہ لو

مرے خلوص میں بھی ہے تمھیں تلاشِ فریب
مری وفاؤں کا یوں مجھ سے انتقام نہ لو

جو ملتے خضر تو میں یہ ضرور سمجھاتا
کہ زیست مانگ کے تم کُلفتِ دوام نہ لو

مجھے ڈر ہے مرا حوصلہ نہ بڑھ جاۓ
خفا ہو مجھ سے تو ہنس کر سلام نہ لو

جنوں کی بات بھی سُن لو ذرا خرد والو
یہ راہِ عشق ہے اپنی سمجھ سے کام نہ لو

ہمیں مآل جفا کی خبر ہے اے نیّر
ہمارے سامنے رسمِ وفا کا نام نہ لو
Categories
Uncategorized

Comments

Log in