امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں جاسوسی اور اہم افراد کے قتل کے لیے پرائیوٹ جاسوسی نیٹ ورک بنایا جا چکا ہے

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پرائیوٹ نیٹ ورک کی قیادت امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار مائیکل فرلانگ کر رہے ہیں ۔ اس خفیہ نیٹ ورک کے تحت مشتبہ افراد سے متعلق معلومات حاصل کی جاتی ہیں جبکہ ناپسندیدہ افراد کو قتل بھی کرایا جاتا ہے۔ اس نیٹ ورک میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے بعض سابق اہلکار بھی شامل ہیں ۔ یہ گروپ پاکستان اور بھارت سے حاصل ہونیوالی خفیہ معلومات امریکی محکمہ دفاع کو بھی فراہم کرتا ہے جس سے ڈرون حملوں میں مدد ملتی ہے ۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ایسے کسی پرائیوٹ نیٹ ورک کو فنڈز کی فراہمی امریکی قوانین کی خلاف ورزی ہے تاہم اس کے باوجود اسے فنڈز کی فراہمی کی جا رہی ہے۔



کراچی میں*علمائے کرام کی شہادت بھی کہیں*انہی کا کاررنامہ نہ ہو



Contractors Tied to Effort to Track and Kill Militants - NYTimes.com