8
اسلام و علیکم
-امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے
شعر و شاعری میں ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔امید ہے آپ سب کو پسند آئیگا۔ آپ اس تھریڈ میں اپنی پسند کا کوئی سا بھی قطعہ شیر کر سکتے ہیں۔شاعر کا نام ساتھ ضرور ہو۔
:قوانین
غیر ضروری گفتگو اس تھریڈ میں نہ کی جائے
اور نہ ہی شکریہ وغیرہ کسی بھی قسم کی کوئی فالتو پوسٹ کی جائے
شاعر کا نام نہ ہونے کی وجہ پر پوسٹ خارج ہو جائے گی تو شاعر کا نام ضرور لکھیں
!شکریہ
کہتے ہیں عشق نام کےگذرے ہیں اک بزرگہم لوگ بھی مرید اُسی سلسلے کے ہیں
Adiva Afafa (03-25-2012), Ammy_769 (03-26-2012), anz3611 (03-25-2012), Chicky (03-25-2012), diya Imaan (04-09-2012), faries (04-02-2012), Gul-e-Nayaab (03-30-2012), maheen khan (03-25-2012), PaArIsh3Y (03-26-2012), ridaa62 (03-30-2012), sweet_lily (03-31-2012), ~ shab ~ (03-28-2012)
کانٹوں سے بھرا ہے دامنِ دِل شبنم سے سُلگتی ہیں پلکیں
پُھولوں کی سخاوت کیا کہئیے کُچھ یاد رہی کُچھ بھول گئے
اب اپنی حقیقت بھی ساغر بے ربط کہانی لگتی ہے
دُنیا کی حقیقت کیا کہئیے کُچھ یاد رہی کُچھ بھول گئے
ساغر صدیقی
کچھ نہیں چاہئیے تجھ سے اے میری عمرِ رواں
میرا بچپن، میرا جگنو، میری گڑیا لا دے
جس آنکھ نے دیکھا تجھے اس آنکھ کو دیکھوں
ہے اس کے سوا کیا تیرے دیدار کی صورت
پہچان لیا تجھ کو تیری شیشہ گری سے
آتی ہے نظر فن ہی سے فنکار کی صورت
Wasif Ali Wasif
تیرا پیغام بھی ضروری ہے...
اور مجھے کام بھی ضروری ہے...
ہے بڑا کام عشق میں جینا...
اور یہ کام بھی ضروری ہے...
(ناصر کاظمی)
!لاحاصل مُحبّت!
دراصل انسانی وجود کو ایک قبرستان بنا دیتی ہے
جس میں وہ اپنی تِشنہ خواہشات اورنامکمل آرزؤں کی قبریں اُٹھائے پھرتا ہے ۔۔
آمنہ ریاض کے ناول ’’مرگِ وفا‘‘ سے اقتباس
سمجھ سکو تو یہ تشنہ لبی سمندر ہے
بقدرِ ظرف ہر اک آدمی سمندر ہے
ابھر کے ڈوب گئی کشتیِ خیال کہیں
یہ چاند ایک بھنور، چاندنی سمندر ہے
شکیب جلالی
It's Good BeinG StRong. .
But
iT Sucks too when People Know That
U Are Strong
&
They thinK thAt
ItiS
OkaY
tO HURT U .. !