Results 1 to 10 of 10
Discuss حسنِ خلق in Islam forum, in Religion category.
      
   
  1. #1
    (Heaven Crown)'s Avatar
    (Heaven Crown) is offline Moderator
    ●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ
    ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬
    ▬● اللَّهُـمّ
    صَــــ
     
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Dil Main
    Posts
    44,767
    Blog Entries
    6

    حسنِ خلق

    حسن خلق کا تعلق ذاتِ باری تعالیٰ کے ساتھ بھی ہے اور بندوں کے ساتھ بھی، ذاتِ باری تعالیٰ کے ساتھ حسن خلق یہ ہے کہ مذکورہ پورے شرح صدر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی پر عمل کرے، محرمات تو کیا بعض مباحات کو بھی اللہ کی رضا کے لئے چھوڑ دے اور دوسری طرف اس کا حال یہ ہو کہ فرائض اور واجبات کے علاوہ نفلی عبادات بھی خوب رغبت اور محبت کے ساتھ ادا کرے۔


    لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک یہ ہے کہ ہر کسی کے ساتھ نیکی کرنے کی کوشش کرے اور اپنے قول و عمل سے کسی کو تکلیف نہ دے، احسان کرنے والوں کو بہتر سے بہتر بدلہ دے اور زیادتی کرنے والوں کو معاف کردے اگر کوئی مسلمان بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، تنگدست ہو تو اس کی امداد کرے، مقروض ہو تو اسے مہلت دے، یہ نہ دیکھے کہ دوسرے میرے ساتھ کیا کرتے ہیں، یہ دیکھے کہ مجھے اللہ کی رضا کے لئے دوسروں کے ساتھ کیسا معاملہ کرنا چاہئے، اس کی گفتگو میں محبت اور اپنائیت کی خوشبو ہو، قرآن کریم کی وہ تمام آیات حسنِ اخلاق ہی سے تعلق رکھتی ہیں جن میں اعزاء و اقربا، یتیموں، مسکینوں، بیواﺅں مسافروں اور عام انسانوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے یا وہ آیات جن میں ظلم کی مذمت اور عدل کی تعریف ہے، متکبرین کی برائی اور متواضعین کی مدح ہے، سیہ کے جواب میں حسنہ اور زیادتی کے جواب میں احسان کرنے کا حکم ہے، خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی حسنِ اخلاق کی تاکید فرمائی ہے اور اس کے بے پناہ فضائل بیان فرمائے ہیں، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اہل ایمان میں سب سے کامل ایمان اس شخص کا ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ سب سے زیادہ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرے۔ (ترمذی)

    حضرت ام خالد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس وقت میں نے زرد رنگ کی قمیض پہنی ہوئی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو بہت خوش ہوئے اور اس قمیض کی بہت تعریف فرمائی، میں مہر نبوت کے ساتھ کھیلنے لگی، اس پر میرے والد نے مجھے ڈانٹا لیکن آپ نے فرمایا اسے کھیلنے دو پھر آپ نے اس قمیض کے بارے میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں خوب پہننے اور پرانا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے چنانچہ (آپ کی دعا قبول ہوئی) وہ قمیض اتنا عرصہ استعمال ہوتی رہی کہ لوگوں میں اس کی بقا کے تذکرے ہونے لگے۔ (بخاری)

    حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اب بھی وہ منظر میرے سامنے ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انبیاء میں سے ایک نبی (اور درحقیقت خود اپنی ہی) کے بارے میں بتا رہے تھے کہ اسے اس کی قوم نے مار مار کر زخمی کردیا، وہ اپنے چہرے سے خون پونچھتے ہوئے اللہ سے دعا کر رہے تھے: اے میرے رب! میری قوم کو معاف فرما دے کیونکہ یہ جانتے نہیں ہیں۔ (بخاری) دوستوں اور محسنوں کے ساتھ بداخلاقی تو ایک طرف اپنے بدترین دشمنوں کے لئے بھی آپ کے دامن میں مغفرت کی دعاﺅں اور حسنِ اخلاق کے سوا کچھ نہ تھا، ہم جو آپ کے نام لیوا ہیں کیا ہم بھی ایسے خوش اخلاق ہیں؟ نہیں ہرگز ہرگز نہیں! ہماری بداخلاقی اور بدمعاملگی تو پوری دنیا میں مشہور ہوچکی ہے ہاں ہم میں سے بعض جو خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اپنے مطلب اور غرض کے لئے اور یا پھر ان دشمنان دین کے سامنے جو اس وقت قوت و طاقت اور سیاست کے سرچشموں پر قابض ہیں اور جنہیں ہر اعتبار سے مادی ترقی اور عروج حاصل ہے۔

    اللہ تعالیٰ ہمیں محض اس کی رضا کی خاطر حسنِ اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی توفیق نصیب فرمائے



    10 Not allowed!

  2. The Following 8 Users Say Thank You to (Heaven Crown) For This Useful Post:

    ☾❤ ℓσиɛℓʏ ɢιяℓ ❤☽ (04-05-2012), Adiva Afafa (03-22-2012), Ammy_769 (03-22-2012), Hareem (03-23-2012), Mariam Fatima (03-22-2012), Nabbas (03-24-2012), R oC k iN (03-23-2012), ~ ƜĦƖƬЄ ƤЄAЯL ~ (03-31-2012)

  3. #2
    Adiva Afafa's Avatar
    Adiva Afafa is offline `~PsyCholOG!$t~`
    !!!...[...EXaM$...]..!!!!
     
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    Hyderabad, Sindh
    Posts
    9,615
    Blog Entries
    21

    Re: حسنِ خلق

    ​jazakaAllah dear.............

    0 Not allowed!

  4. #3
    Mariam Fatima's Avatar
    Mariam Fatima is offline Senior Member
    So which of the Bounties of
    your Allah you will deny???
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    apni Oqaat mei!!!!!!!!!!
    Posts
    585

    Re: حسنِ خلق

    Ameen...........................!

    JAZAAK-ALLAH

    0 Not allowed!

  5. #4
    Hareem's Avatar
    Hareem is offline Expert Member
    Be yourself, love yourself and
    remain yourself!
     
    Join Date
    Aug 2010
    Posts
    7,773

    Re: حسنِ خلق

    JazakAllah.......................................

    0 Not allowed!

  6. #5
    R oC k iN's Avatar
    R oC k iN is offline cAtcH ME
    cATcH mE, iF U cAn....
     
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    U cAn Run But U cAn't HiD
    Posts
    114,774
    Blog Entries
    47

    Re: حسنِ خلق

    Jazak ALLAH KHaiR

    .........

    0 Not allowed!

  7. #6
    uroosa123's Avatar
    uroosa123 is offline Genius Member
    Edit>
     
    Join Date
    Sep 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    2,439
    Blog Entries
    2

    Re: حسنِ خلق

    Jazak Allah.................................. bohot aala sharing

    0 Not allowed!

  8. #7
    Nabbas's Avatar
    Nabbas is offline Expert Member
    Stright Forward
     
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    3,478

    Re: حسنِ خلق

    Nice Sharing!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!! JazakAllah

    0 Not allowed!

  9. #8
    ~ ƜĦƖƬЄ ƤЄAЯL ~'s Avatar
    ~ ƜĦƖƬЄ ƤЄAЯL ~ is offline **Allhumdolillah**
    **Be truthful With others With
    Self**
     
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    in Oyster:p
    Posts
    15,215
    Blog Entries
    4

    Re: حسنِ خلق

    Ameen
    excellent sharing

    Jazak ALLAH KHaiR,

    0 Not allowed!

  10. #9
    Noor-e-Qalb's Avatar
    Noor-e-Qalb is offline Member
    Mera Dil Bhi ChamKa Dey
    ChamKanay Walay
     
    Join Date
    Aug 2010
    Posts
    60

    Re: حسنِ خلق





    0 Not allowed!

  11. #10
    ☾❤ ℓσиɛℓʏ ɢιяℓ ❤☽'s Avatar
    ☾❤ ℓσиɛℓʏ ɢιяℓ ❤☽ is offline Senior Member
    HaPpY
     
    Join Date
    Aug 2009
    Posts
    900

    Re: حسنِ خلق


    آمین

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ

    0 Not allowed!

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •