| Re: AlKitaab Mufassilan = Quran + Hadees Quote: | قرآن مجید کو "قولِ رسول کریم [ص] قرار دینے کی اتنی بڑی نازیبا جراءت پر بحث بعد میں سہی(باذوق) | ۔ Quote: بھائی میرےقرآنِ مجید کو قول رسول کریم قرار دینے کی آپ کے بقول “اتنی بڑی نازیبا جرات“ مجھ سے سرزد نہیں ہوئی۔۔یہ قرآنِ مجید کے اپنے الفاظ ہیں۔۔جذباتیت،اضطراب اور ہیجان سے مغلوب حالت میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ انسان کیا کہہ رہا ہے
آپ کی خدمت میں ثبوت پیش کر رہا ہوں کہ الحمدللہ میں نے کوئی نازیبا جرات نہیں کی۔۔یہ اللہ تعالیٰ کا اپنا خوبصورت بیان ہے۔(مظہر | ) Quote: تو جو چیز ربّ کی طرف سے نازل ہوئی وہ رسول کا قول کیسے ہوا؟؟ اور پھر آپ اسے جبریل (علیہ السلام) کا قول بھی کیوں نہیں کہتے؟ جبکہ سب سے پہلے "قول" تو جبریل(ع) نے پیش کیا تھا رسول (ص) کے سامنے جس کو رسول (ص) نے دہرا دیا۔
قرآن کے الفاظ میں نعوذباللہ کوئی تضاد نہیں ، قصور تو آپ کی سمجھ کا ہے جو آپ ہمیں اپنے اسی ناقص ذہن سے اللہ کے کلام کو رسول کا قول باور کرانے پر تلے ہیں(باذوق | ) Quote: | سبحان اللہ!کیا علمی نکتہ اٹھایا ہے کہ اگر قرآنِ مجید قول رسول کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہے تو اس سے پہلے یہ قول جبرائیل علیہ السلام قرار دینا چاہئے کیونکہ انہوں نے آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو سنایا تھا۔۔میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ | قرآنِ مجید لازوال تفسیر حقیقت ہے اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اس نے کسی شئے کے بیان میں کمی نہیں چھوڑی۔۔آپ کی طرف سے اٹھائی گئی حجت کا جواب بھی اس میں ہے جسے سننے کے بعد امید ہے کہ آپ قرآنِ مجید کو زیادہ سنجیدگی سے لیا کریں گے۔ اور اب یہ سن لیں کہ قرآن مجید کو قول جبرائیل علیہ السلام بھی کہا گیا ہے إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيْمٍO
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍO (حوالہ التکویر۔19۔20) |