6
ماہ نومبر ٢٠١٢ کی بہترین ماہانہ تحریر کا اعزاز حاصل والی تحریر
بکھرے ہوئے اعضاء ، درد سے کہراتے ہوئے بچے گویا قیامت کا منظر ہے ۔ یہ قیامت یہاں کا معمول
ہے جسے لوگ غزہ کہتے ہیں ، یہاں اکثر غذا کی قلت رہتی ہے ، جو بھوک سے بچ جاتے ہیں ان پر آسمان سے انگارے برستے ہیں ، پتہ نہیں ہمارے مسلمان بھائی کہاں رہ گئے ، ہماری آنکھیں روز انکا رستہ دیکھتی ہیں ، روز سمندر کی طرف دیکھتی ہیں کہ شاید ہماری پکار پر کوئی صلاح الدین ایوبی کوئ طارق بن زیاد یا محمد بن قاسم آ جائے ، شاید کوئی مسیحا آئے اور ہمارے زخموں پر مرہم رکھے ،
مگر کوئی نہیں آتا ، شاید مسلمانوں کو علم ہی نہیں کہ یہاں بھی مسلمان بستے ہیں ، یہاں بھی انکے بھائی بہنیں ہیں جو انکے نبی کا کلمہ پڑھنے والے ہیں ، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں ، یہاں کے بچوں کے لہو کا رنگ بھی سرخ ہے اور یہاں کے لوگوں کو بھی رخم لگنے پر درد ہوتا ہے ،
ضرور کوئی بات ہے جو انہوں نے ہمیں درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ، پتہ نہیں کیوں وہ اپنے گھروں میں مطمئن ہیں ، اپنے پیاروں میں خوش ہیں ، ہمارے روتے ٹرپتے ہوئے بچے ، زخموں سے چور چور لوگ شاید انہیں دکھائی نہیں دیتے ، ہماری چیخیں ہماری آہ و پکار شاید انہیں سنائی نہیں دیتی ،
کہتے ہیں کہ ہم آپ لوگوں کے لیے دعا کریں گے ، شاید وہ یہ نہیں جانتے کہ ہمیں دعا کی نہیں دوا کی ضرورت ہے ، ہمیں آپکی مدد کی ضرورت ہے ، اگر صرف دعاؤں سے مسلئہ حل ہو جاتا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی جنگ احد میں اپنے دندان مبارک شہید نہ کرواتے ، آپ کے پیارے چچا اپنی جان قربان نہ کرتے ، ہمارے جسموں سے لہو رس رہا ہے ، اور آپ لوگ کہتے ہیں کہ دعا کریں گے پتہ نہیں ہمارا مسیحا کب آئے گا ، شاید جب ہم تباہ ہو جائیں گے شاید تب
رانا تیمور علی
Last edited by CaLmInG MeLoDy; 12-08-2012 at 06:53 PM.
(Smiling Moon) (11-21-2012), CaLmInG MeLoDy (11-22-2012), mehar.n (11-28-2012), Shahid Dayo (12-29-2012)
jahaan tak daikho ge mosalman hi mosalman nazar aaein ge baad''qismati se Islam kahein nazar nahain aa'ay ga.
Asp-e-tazi shuda majoo bar zair-e-palan
touq=-e-zarein hama dar gardan-e- khar maibinum
jamhorit jamhoriat ka sab rata lagatay hain mujhy koee bata'ay jumhoriat koee nazam bhi daiti. nazam to jiti hoee parti ka chalta hai. korsiyaan to chamchoun karchoun aur gamashtoun kay pas hain. mosalman kahan se aaein ge, ager aaein ge to dehshat'gard kehlain ge.
کس وقت پہ کیا قصہ چھیڑ دیا پہلے ہی دل دکھی ہے.اپنے کراچی کے لئے اپنے پاکستان کے لئے. حالات تو یہ بتاتے ہیں کے یہ وقت مسلمانوں کے سوال کا ہے.اورجب زوال آتا ہے. تو پھر انقلاب آتا ہے. اور انقلاب اے گا ضرور . زخموں پر نمک چھڑکتی تحریر احساس اور درد اپنے اندر سموے . اس پر بہت خوب کہنے کو تو جی نہیں چاہتا.کیوں کے دل دکھانے والی تحریر ہے. مگر تمھارے الفاظ آر رکھتے ہیں..
اے اہل نظر ذوق نظر خوب ہے لیکن
جو شے کی حقیقت کو نہ دیکھے وہ نظر کیا
Yehi waqat hai in baaton ka ............. batoon ka bhi nahi kuch kar k dikhane ka maai tu sirf baaten kar raha hoon ............ inqalab ki baat kar rahi ho wo baaton se nahi aaye ga yaad kro jub Iran mai inqalab aaya tha wo baton se nahi aaya tha humare apne mar rahe hain aur hum sirf baaten kar afsose ............