5
وزن کم کرنے کے نادر نسخے
یہ ناممکن ہے کہ آپ کوئی میگزین‘ اخبار یا رسالہ اٹھائیں اور اس میں وزن کم کرنے کا مشورہ‘ جسم کو متناسب رکھے کے طریقے اور اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کے بارے میں قیمتی مشورے نہ دیے گئے ہوں۔ سرد اور گرم موسم کے مطابق الگ الگ وزرشیں اور ٹوٹکے ہیں‘ جن پر عمل کرکے آپ نہ جانے کیا سے کیا بن سکتے ہیں۔
یہ ایک فطری امر ہے کہ ہر شخص خواہ مرد ہو یا عورت‘ اپنے آپ کو حسن و رعنائی کا شاندار مجسمہ سمجھتا ہے۔ لیکن جب آپ گہری اور دیانت دارانہ نظر سے اپنی شخصیت کا جائزہ لیں گے تو اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ چند ایک مقامات معمولی سی توجہ چاہتے ہیں اور تھوڑی سی ڈینٹنگ پینٹنگ کی ضرورت یقینا ہے۔آہ بھرتی ہوئی آئی ہو سلمنگ سنٹر... آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
لندن کے ایک معروف و مقبول رسالے نے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا ہے‘ جس میں پہلا مشورہ یہ دیا گیا ہے کہ صبح سویرے پورے کمرے میں ٹھنڈے پانی کا چھڑکائو کرو اور صرف زیر جامہ پہن کر زمین پر چت لیٹ جائو۔ اس کے بعد یوں ہاتھ پائوں مارو جیسے لال بیگ الٹا ہونے کے بعد مارتا ہے۔ اس عمل سے گردوں میں ایک خاص قسم کی تحریک پیدا ہوگی جو وزن کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔ ایک دوسرے رسالے نے بتایا کہ ہر وہ چیز انتہائی بے تکلفی سے استعمال کرو جو تمہیں پسند ہو۔ یہ یقینا بہترین نسخہ ہے‘ کیونکہ اس میں کھانے پینے پر کوئی پابندی نہیں۔ بس شرط صرف اتنی ہے کہ کھانے کے ساتھ ساتھ تھوڑی سی ورزش بھی ضروری ہے۔ صبح شام دو میل کی دوڑ ہلکے پھلکے انداز میں مناسب رہے گی۔
ایک ماہر نفسیات نے وزن کم کرنے کا نسخہ یہ بتایا ہے کہ آپ ہر دم پریشان رہا کریں۔ یہ پریشانیاں آپ کے جسم سے بہت سی کیلوریز خارج کردیں گی۔ الٹی سیدھی اور خواہ مخواہ کی باتیں سوچ سوچ کر اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔ المناک واقعات کو یاد کریں اور اپنے اپ کو ہر دم اداس رکھیں۔ شاعروں کی طرف پریشانیوں کی بھی کمی نہیں‘ ایک ڈھونڈو ہزار ملتی ہیں۔ اس سوچ‘ بچار کے نتیجے میں اپنے جسم سے فالتو کیلو ریز نکال کر آپ بہ آسانی خوبصورت اور اسمارٹ بن سکتے ہیں۔
آپ کی آسانی کے لیے چند پریشانیوں اور فکروں کی ایک فہرست دی جارہی ہے جس میں آپ کو بتایا گیا ہے کہ کس پریشانی سے جسم کی کتنی کیلوریز خارج ہوسکتی ہیں۔
ملک عزیز کے جو حالات اس وقت موجود ہیں‘ ان پر کڑھنے کا ہم ہر گز ہر گز مشورہ نہیں دیں گے کیونکہ اس کا نتیجہ آپ کے حق میں بہتر نہ ہوگا‘ بلکہ آپ مزید ڈپریشن کا شکار ہوجائیں گے اور موٹاپا کم ہونے کے بجائے اور بڑھ جائے گا۔ آپ بیگم کی باتوں کا بھی اثر نہ لیں اور نہ ہی عزیز و اقارب کے سلوک کے بارے میں فکر مند ہوں۔ آپ کو اپنا موٹاپا کم کرنا ہے تو صرف اپنی ذات اور اپنے خیالات تک محدود رہیں۔ نمونے کے طور پر چند پریشانیاں حاضر ہیں۔
۔اف میرے خدا! گزشتہ شب میں عبادت کیے بغیر ہی سوگیا۔ اب اس کا ازلہ کس طرح ہوگا؟ (80کیلوریز
۔ میری طبعیت کل سے ناساز ہے‘ دفتر جائوں یا نہیں؟ (50کیلوریز
۔ کیا دفتر میں کوئی میری مصروفیات کی نگرانی کررہا ہے؟ (40کیلوریز
۔ دفتر میں یہ نیا آدمی کیوں رکھا گیا ہے‘ کیا وہ میری جگہ لینے والا ہے؟ (50کیلوریز)
۔فلاں بات کرنے سے افسر اعلیٰ کا اصل مقصد کیا تھا؟ (75کیلوریز)
۔میرا وزن کیوں روز بروز بڑھتا جارہا ہے؟ (90کیلوریز
اسی طرح کی مزید باتیں سوچ کر اپنے آپ کو پریشان رکھیں۔ آپ
دیکھیں گے کہ کس طرح آپ کا وزن روز بروز کم ہوتا جاتا ہے اور پھر اسی فکر میں ممکن ہے کہ ایک روز آپ سوکھ کر کانٹا ہوجائیں اور پھر آپ کو یہ فکر دامن گیر ہونے لگے کہ اب موٹا کس طرح ہوا جائے۔ فربہ اندام بننے کے بھی بے شمار اصول ہمارے ماہرین نے وضع کر رکھے ہیں۔ وقت آنے پر آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔
موٹے ہونے کے نقصانات میں سے ایک عظیم نقصان یہ بھی ہے کہ موٹے افراد میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے۔ کینیڈا میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ پتا چلا ہے کہ مٹاپے کے شکار افراد میں سوچنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ ایسے افراد بہت زیادہ حساس بھی ہوتے ہیں۔ کسی بھی بات کا ردعمل ان پر شدت سے ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹاپا نہ صرف دل کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ اس کے مضر اثرات مجموعی طور پر پورے جسم پر پڑتے ہیں۔ اس معاملے میں خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔
ایک اور سروے رپورٹ کے مطاق موٹاپے کی بڑی وجوہات میں زیادہ کھانا اور ورزش کی کمی سرفہرست ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق خواتین میں بھوک برداشت کرنے کی طاقت مردوں کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے۔ اگر خواتین اپنی اس عادت پر قابو کرلیں تو ان کی پچاس فی صد بیماری دور ہوسکتی ہے۔ چٹ پٹی اور میٹھی اشیاء سے آج کا پرہیز آپ کے کل کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
ڈائٹنگ کھیل نہیں چند دنوں کا ... اک صدی چاہیے کمرے کو کمر ہونے تک
(Jasarat Magazine)
کچّا سونا ہی
!!...بنتا ہے کُندن
اِک دِنِ نکھرے گا
!!...سچّا ہے گر، فن
کیسے روک سکے
!!..خُوشبو کو گلشن
امجد میرے ساتھ
!!..اَب تک ہے بچپن
Adiva Afafa (12-26-2012), nazan (12-18-2012), sabbu.shaikh.12 (12-18-2012), Shahid Dayo (12-30-2012), sweet_lily (12-18-2012)