Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 21 to 24 of 24
Discuss !!......ذرا سوچئے........(Dec Cometition 2012) in Pari Wish forum, in FK Writers Place category.
      
   
  1. #1
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    Agar kabhi meri yad aye....
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,234

    Post !!......ذرا سوچئے........(Dec Cometition 2012)


    .....................................

    گھڑی کی سوئیوں کی ٹک ٹک .....اور دل کی دھک دھک کے ساتھ لمحہ لمحہ مٹھی سے ریت کی مانند پھسلتی حیاتی....کہنے کو پہاڑ سی زندگی....اور بیت جائے تو لگے کہ ابھی تو سفر کا آغاز کیا تھا .....ہزار رنگینیاں .....ہزار جھمیلے ......ہزار رونقیں.....ہزار میلے .....مگر اتنی بے ثبات ،ناپائیدار،فانی کہ ذرا جو موت کے آہنی شکنجوں میں زندگی کا وجود آیا تو سب !!!کچھ پل بھر میں ختم
    انسان پوری زندگی اپنی آرزوؤں ،تمناؤں ،خواہشات کے پیچھے بھاگتا ہے .....ہر موڑ اسکو اپنی منزل لگتی ہے .....لیکن ہر منزل سے آگے مزید منزلوں کو پانے کی جستجو.....ہر خواہش پوری ہونے پر مزید خواہشوں کا انبار .....بس اسی تگ و دو ...دوڑ و دھوپ ،گردش لیل و نہار میں وقت کا پنچھی انسان کو اسکی حقیقی اور اصل منزل کی جانب گامزن رکھتا ہے
    جوانی کی جوش ...امنگیں....رعب و نخوت ،فخر و غرور ،،بانکپن و انا جب آنکھوں میں چمکتا ہے تو انسان بہترین سے بہترین پر آسائش زندگی کی دوڑ میں اپنا دن رات ایک کیے دیتا ہے....بلند معیار زندگی.....اعلی تعلیم ...اعلی عہدہ ....شاندار گھر ....پر آسائش زندگی ........کیا یہی ہے انسان کا مقصد حیات؟؟؟؟کیا یہی ہے انسان کی حقیقی منزل؟؟؟؟کیا یہی ہے انسان کی اصل کامیابی کی ضمانت..؟؟؟؟

    اگر زندگی کا حاصل،مقصد،منزل یہی ہو تو ان سب چیزوں کو پا لینے کے باوجود انسان سکون قلب کی دولت سے محروم کیوں رہتا ہے؟؟؟؟
    ایک تشنگی..ایک کمی..ایک خلا ..ایک پیاس کیوں اسکو بے چین و مضطرب کے رکھتی ہے ؟؟؟؟
    اس لیے کہ اس نے اپنے اصل مقصد حیات کو پس پشت ڈال دیا ہوتا ہے.....اور حقیقی سرچشمہ ہدایت قرآن کی تعلیمات اور اطاعت الہی اور رسول سے رو گردانی کر کے فانی دنیا کی رنگینیوں ،لذات،آسائشات کو اپنی اصل منزل و مقصد حیات سمجھ بیٹھا ہوتا ہے...


    جب زندگی بلبلے کی طرح ہو .......ایک بجھتی چنگاری کی طرح ہو....مٹھی سے پھسلتی ریت کی طرح ہو....پگھلتی برف کی طرح ہو....لمحے کی مانند ہو...
    ابھی صحت تو ابھی بیماری.......ابھی جوانی تو ابھی بڑھاپا ...ابھی زندگی تو ابھی موت.....جب دنیا اتنی بے وفا...بے ثبات ،ناپائیدار... دھوکے باز،مختصر ہے تو کیا انسان کو اپنا مقصد حیات اس فانی زندگی کی آسائشات ،اسٹیٹس دولت،اعلی عہدہ ،شاندار محل نما گھر کو بنا لے؟؟؟؟؟
    نہیں مسلمان کے لئے دنیا فقط ایک رہگزر ہے.......دار الامتحان ہے....دار آزمائش ہے
    دار راحت و آسائش نہیں
    حدیث پاک میں ہے کہ دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنّت بنا دی گئی ہے.......آجکل جدیدیت اور ماڈرن ازم کے نام پر مسلمان اپنے مقصد حیات سے کوسوں دور مادیت اور نفسانی خواہشات کی زنجیروں میں قید دربدر بھٹک رہے ہیں.....مقابلے کی دوڑ نے لوگوں سے سکون قلب اور نیندیں چھین لی ہیں .....جس قدر انسان مادیت اور آسائشات کے جال میں پھنسا .....حرص و ہوس نے اسکے من میں ڈیرے ڈال لیے ....ٹینشن ،ڈپپریشن ،فرسٹریشن اور کئی موذی بیماریوں نے اسکو جکڑ لیا.....اگر ہمیں اپنے کو ٹینشن ،ڈپپریشن ،فرسٹریشن فری بنانا ہے تو معیار دنیا نہیں دین کو بنانا ہو گا....ور اس کا آسان کلیہ حدیث میں ہے کہ دینداری میں اپنے سے اوپر اور دنیا میں اپنے سے نیچے والے کو دیکھیں تو شکر گزاری کا جذبہ پیدا ہو گا...قناعت کی دولت حاصل ہو گی....!!!!
    جدیدیت کی لہر نے ہماری روح کو تو قید کر دیا...مگر جنّت تک پہنچنے والی راہ ہم سے کھو گئی....ہم سب مغربیت اور جدیدیت کی لہروں میں بے سمت اور تاریک راہوں کے مسافر بن چکے ہیں
    کفّار کی فکری اور تہذیبی یلغار نے ہماری پسند و ناپسند ،ہماری معاشرت ،طرز بود و باش پر گہرے اثرات مرتب کیے ....عورت کو گھر کی ملکہ کی بجائے شمع محفل بنا دیا گیا....ماڈلنگ ،فیشن ،جاب اور آزادی نسواں کے دلفریب نعروں میں الجھا کر ...چادر اور چار دیواری سے محروم کر دیا گیا...اس پر دہری ذمہ داری کا بوجھ لاد کر اسکو مرد کے شانہ بشانہ پیسا کمانے کی مشین بنا دیا گیا....ہم نے عالی شان بنگلوں کو روشن برقی قمقموں سے تو جگمگا لیا ....مگر دل و ذہن پر سیاہ تاریکیوں کا پردہ پڑا ہوا ہے

    ....ہم دنیا ،اسٹیٹس اور مغربی طور طریقوں کے محب بن چکے ہیں....ہم اپنی خواہشات کے محب ہیں.....ہم اپنے عالی نام و نسب ،آباؤ اجداد کے رسم و رواج ،اپنی نفسانی خواہشات ،اپنی اولاد ، مال و دولت کے محب ہیں.....ہم الله ،اسکے نبی پاک ،اسکے دین کے محب نہیں......ہمارے سینوں میں تو باطل آقاؤں کے رنگ ہیں....تو پھر بھلا.....ابدی ،حقیقی اور لازوال رنگ.....صبغت الله .....سے دل کیسے منور ہو گا؟؟؟؟؟

    اسلام رہبانیت کا حکم نہیں دیتا ....بلکہ دین و دنیا دونوں میں توازن چاہتا ہے....اور اس توازن میں تقویٰ ہو.....اور یہ تقویٰ آخرت کی حقیقی منزل کو انسان کے لیے آسان بنا دے....رزق صرف پیسے کا نام نہیں ہے...روزگار میں برکت و عزت، گھر میں محبّت و سکون ،معاشرے میں با عزت مقام،لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ....عبادات و معاملات میں توازن....اچھی صحت ،مثبت انداز فکر، شکر کرنے والی زبان ،ذکر کرنے والا دل ...اور رات کی پرسکون نیند ....ان سب نعمتوں کا نام بھی رزق ہے ....ان سب نعمتوں پر الحمد الله کہیے ....پیسا اوردولت صرف باعث سکوں و راحت نہیں....اصل اطیمنان قلب ......تو الله کے ذکر و اطاعت ہر لمحہ اپنا محاسبہ نیک اعمال اور
    آخرت کی تیاری میں پوشیدہ ہے

    ایک مسلمان کا مقصد حیات کیا ہونا چاہئے ؟؟؟؟؟سورت العصر کے بارے میں امام شافعی ر ح نے فرمایا.....کہ یہ سورت پورے قران کا
    خلاصہ ہے.....اسکی چار باتوں کو پابندی سے اختیار کرنا چاہیے

    ١ .........ایمان کو اپنانا پختگی کے ساتھ
    ٢ .......عمل صالح اختیار کرنا پوری ہدایت کے ساتھ
    ٣.......حق کا پرچار کرنا پوری کوشش کے ساتھ
    ٤.....حق پر جمے رہنا پورےصبر کے ساتھ

    ذرا سوچئے........

    جدیدیت کی اندھی تقلید،بلند معیار زندگی،فیشن ،اور دولت کے حصول کو اپنا مقصد حیات بنانے سے پہلے سوچ لیجیے کہ نہ بڑے عہدے کامیابی ہیں...نہ اعلی تعلیم ،نہ ڈاکٹری نہ اںجینری ....نہ وزارت نہ شہرت نہ دولت
    کامیابی تو صرف یہ ہے جو رب رحیم نے اپنی روشن کتاب میں کھول کر واضح کر دی


    فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ ۗ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ


    پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بیشک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے (آل عمران: 185
    .................................



    (تحریر : پری وش )

    10 Not allowed!



    کچّا سونا ہی
    !!...بنتا ہے کُندن

    اِک دِنِ نکھرے گا
    !!...سچّا ہے گر، فن

    کیسے روک سکے
    !!..خُوشبو کو گلشن

    امجد میرے ساتھ
    !!..اَب تک ہے بچپن




  2. The Following 6 Users Say Thank You to *~Princess Pari~* For This Useful Post:

    *Dani* (01-15-2013), khoobsooratdil (12-23-2012), mehar.n (12-20-2012), Muhaddisa (12-21-2012), Saba (12-20-2012), ~Silent~ (12-20-2012)

  3. #21
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    Agar kabhi meri yad aye....
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,234

    Re: !!......ذرا سوچئے........(Dec Cometition 2012)

    Quote Originally Posted by dayoshahid1w View Post
    میں زیادتی کی قایل نہیں ہوں Jeee woh tu sab ko pata hay
    Ye tehreer pr cmnts hain?????????????????


    0 Not allowed!

  4. #22
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    Agar kabhi meri yad aye....
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,234

    Re: !!......ذرا سوچئے........(Dec Cometition 2012)

    Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post

    نہیں نہیں..شرمندہ کرنے بات نہیں ہے پر جو انسان جس قابلیت کا مالک ہوتا ہے، اسکی تعریف نہ کرنا اس کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے . اور میں زیادتی کی قایل نہیں ہوں ...پر پر...............سچ کہوں تو دل میں ہلکی سی خلش رہ گئی فرمائش کے حوالے سے.کبھی فرصت ہو تو اس طرف دھیان ضرور دیجیئے گا. ..میں آپ کا پوسٹ لنک تب بھی اب ڈیٹ کر دونگی ..خوش رہیئے آمین
    Ruby ggggggggggggggggg........................................g ..............INSHALLAH.............!!!!!!!!


    0 Not allowed!

  5. #23
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    Agar kabhi meri yad aye....
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,234

    Re: !!......ذرا سوچئے........(Dec Cometition 2012)

    Quote Originally Posted by asifaj View Post
    Bohat Achi or Behtereen Tehreer Hai.
    Bohot Nawazish...........Shukria...

    0 Not allowed!

  6. #24
    *Dani*'s Avatar
    *Dani* is offline Star Member
    In middle of writing a story!
     
    Join Date
    Nov 2009
    Posts
    1,107

    Re: !!......ذرا سوچئے........(Dec Cometition 2012)

    Iss main koi shaq nhi k insaan aaj ka status aur competition main iss qadr aagay nikal gaya hai k woh iss ki hatir kuch bhi kr skta hai. Baghair yeh sochay k yeh sab fani hai aur aik din ussay sara mehal apnay hathoon say bana kr dosroon k liye chorr jana hai. Magar shaid yehi jag ki reet hai. Aisay hi Ale-Adam ko qadam qadam agay barhna hai warna duniya ka sab karobaar band ho jaye. Tehreer bohat khobsoorat aur gehri soch liye hai. Allah aap ko mazeed likhnay ki toofiq day aur aap hamesha khush rhain.

    1 Not allowed!
    کافی عرصے کے بعد ایک روز جب اُس کا گزر افضل خان کی مسجد کی طرف سے ہوا تو لوگوں کا ایک غیر معمولی گروہ دیکھ کر اُس نے اپنی کار روک دی۔
    لوگوں میں بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔ کچھ لڑکے / بالے تھے، چند ایک عمر رسیدہ بڈھے بھی تھے اور کچھ نوجوان قریب دوکانوں کے ملازمین یا مالکان تھے۔ ہجوم کے یہ لوگ کسی کے گرد جمگھٹا بنا کر کھڑے تھے۔
    طاہر جب ہجوم میں پہنچا تو دیکھا کہ ایک شخص گردن جھکائے، شرمندہ شرمندہ سا گدھے پہ بٹھا یا گیا تھا۔ لوگوں نے اُس کے منہ پہ کالک پونتھ رکھی تھی۔

    نیچے دیے گئے لنک میں مزید پڑھئیے
    [CENTER][SIZE=5]http://www.friendskorner.com/forum/f24/chor-312456/


Page 2 of 2 FirstFirst 12

Similar Threads

  1. Video PTI for Women of Pakistan (Dec 15, 2012)
    By __QanOOn__ in forum Current Affair Talks Shows and Debate
    Replies: 2
    Last Post: 12-16-2012, 04:52 AM
  2. Khawateen Digest Dec 2012
    By Sea Sparrow in forum Urdu Digests
    Replies: 7
    Last Post: 12-09-2012, 09:09 AM
  3. Meri Dunyan With Hasan Nisar 8 Dec-2012
    By Hit Man in forum Misc. Programs Dunya News
    Replies: 0
    Last Post: 12-08-2012, 10:54 PM
  4. Khara Sach with Mubasher Luqman - 6th Dec 2012
    By Hit Man in forum Khara Sach
    Replies: 0
    Last Post: 12-06-2012, 10:26 PM
  5. Khara Sach with Mubasher Luqman - 5th Dec 2012
    By Hit Man in forum Khara Sach
    Replies: 0
    Last Post: 12-05-2012, 10:36 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •