4
نیوٹن کا نظریہء اضافت محبت
عالمگیر قانون:
محبت نہ پیدا کی جاسکتی ہے اور نہ ہی دبائی جاسکتی ہے۔ یہ صرف کچھ رقم کے زیاں کے ساتھ ، ایک گرل فرینڈ سے دوسری گرل فرینڈ تک منتقل ہوسکتی ہے۔
نظریہ ء محبت کا پہلا قانون:
ایک لڑکا مستقلاً کسی لڑکی کی محبت میں گرفتار رہے گا اور ایک لڑکی بدستور کسی لڑکے کی محبت میں گرفتار رہے گی، یہاں تک کہ کوئی بیرونی طاقت( لڑکی کا باپ یا بھائی وغیرہ) اس عمل میں رکاوٹ کا باعث بن جائے اور لڑکے کی ٹانگ وغیرہ توڑ ڈالے۔
نظریہ ء محبت کا دوسرا قانون:
کسی بھی لڑکی کی کسی لڑکے سے محبت کی شدّت میں تبدیلی کی رفتار اس لڑکے کے بینک بیلنس کے راست متناسب ہوتی ہے اور یعنی لڑکے کے بینک بیلنس کے گھٹنے اور بڑھنے کے ساتھ ساتھ لڑکی کی محبت بھی گھٹتی اور بڑھتی ہے۔
نظریہ ء محبت کا تیسرا قانون:
کسی بھی لڑکے کی کسی لڑکی سے اظہارِ محبت اس لڑکے کے گال پر لڑکی کے زبردست چانٹے کی قوت کے راست متناسب اور مخالف سمت میں ہوتی ہے۔
ارشمیدش کے قوت اچھال کے اصول پر کچھ یوں کہا جاتا ہے کہ:جب کوئی لڑکا کسی لڑکی کے عشق میں کلی یا جزوی طور پر ڈوبا ہوا ہو تو اس کی پڑھائی میں کچھ کمی آ جاتی ہے۔ یہ کمی اس لڑکی سے کیے گئے پیار کے مقدار کے برابر ہوتی ہے۔
فرسٹلا آف تھرما ڈائنامکسمحبت نہ بڑھ سکتی ہے نہ کم ہو سکتی ہے البتہ مفادات دیکھ کر یہ ایک آنگن سے دوسرے آنگن تک باآسانی سفر کر سکتی ہے۔ اس تمام عمل میں محبت کی مجموعی مقدار بہرحال برقرار رہتی ہے۔
کچّا سونا ہی
!!...بنتا ہے کُندن
اِک دِنِ نکھرے گا
!!...سچّا ہے گر، فن
کیسے روک سکے
!!..خُوشبو کو گلشن
امجد میرے ساتھ
!!..اَب تک ہے بچپن
amnarani (12-14-2012), Hidden_Trigger (12-14-2012)