پرانے وقتوں میں ڈاک کا نظام نہیں تھا تو کبوتر پیغام لانے اور لیجانے کا کام کرتے تھے
کبوتر پروری کا شوق صدیوں سے لوگوں میں رایج ہے بڑے بڑے مغل بادشاہ امراء وزیر مشیر کبوتر پروری کا شوق رکھتے تھے ۔کبوتر پروری کیلے انہوں نے وسیع اراضی مختص کر رکھی تھی جہاں بہت سی اقسام کے قیمتی کبوتر پالے جاتے تھے اور ان کبوتروں کے دیکھ بھال کیلے بہت سے ملازم مختص کیے جاتے تھے عام لوگوں میں بھی یہ شوق بکثرت پایا جاتا تھا وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ شوق پھیلتا ہوا دنیا کے مختلف کونوں تک پہنچ گیا۔پاکستان میں لوگ دیہی شہری علاقوں میں کثرت کے ساتھ کبوتر پالتے ہیں اور ہر سال لاہور کراچی گجرات فیصل آباد راولپنڈی گوجرانوالہ سمیت پورے پاکستان،انڈیا ،سعودی عرب میں کبوتر بازی کے مقابلے منقعد کرواے جاتے ہیں۔کبوتر بازی ایک فن کا درجہ رکھتی ہے اسی لیے اسے سیکھنے کیلے کسی استاد کی شاگردی اختیار کرنی پڑتی ہے۔پوری دنیا میں کبوتروں کی سینکڑوں نسلیں ہیں جن میں بازی والے کبوتروں میں کمگر،گولڈن،ٹیڈی،انڈین،جونسرے،سیالکوٹی،قصوری،پٹی والے،فیروزپوری،رامپوری،بانکے،علی والے،35والے شامل ہیں اور فینسی کبوتروں میں لکے کبوتر،رنگین،ٹکڑی والے،ملتانی کبوتر،شیرازی کبوتر شامل ہیں۔
مغربی ممالک میں ریسر کبوتر بہت مقبول ہیں یہ کبوتر ٹولی میں اڑتے ہیں اور بہت زیادہ فاصلہ آسانی سے طہ کر لیتے ہیں ان کو بہت زیادہ فاصلہ پر لے جا کر چھوڑ دیا جاتا ہے جو کبوتر سب سے پہلے پہنچے وہ فاتح قرار پاتا ہے
پاکستان میں کبوتر بازی کے بارے میں تاثر کچھ زیادہ اچھا نہیں ہے لوگ اسے اچھے لوگوں کا شوق قرار نہیں دیتے۔درحقیقت کچھ برے لوگوں نے کبوتر بازی کو بدنام کر دیا ہے اگر اس شوق کو حدوں کے اندر رہ کر اپنایا جاے تو یہ برا شوق بلکل بھی نہیں ہے۔
کبوتروں کی اقسام،ہسٹری؟
اچھے کبوتر کی پہچان کا طریقہ اور نشانیاں؟
اڑنے والے کبوتر کیسے وجود میں آے؟
کبوتروں کی خوراک دیکھ بھال کیسے کی جاتی ہے؟
خوبصورت کبوتروں کی تصویریں؟
کبوتر اڑانے کے قیمتی نسخہ جات؟
پاکستان اور دنیا بھر سے کبوتر بازی کے بارے میں تازہ ترین خبریں؟
یہ سب جاننے کیلے آپ اس ویب سایٹ کا وزٹ کریں جو خاص کر شوقین کبوتر پرور حضرات کی رہنمای کیلے بنای گی ہے۔۔۔





CLICK HERE TO ENTER WEBSITE