All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

All Blog Entries

  1. Badei Dinoan Ki Baat Hai

    بڑے دنوں کی بات ہے
    مجھے تو اب یاد بھی نہیں

    فضا عجب تھی لہر میں
    میں جا رہا تھا شہر میں
    اک گلی کے موڑ پر
    کسی نے ہاتھ جوڑ کر
    بڑی ادا سے یہ کہا
    میری قسم ذرا رکو
    میری قسم ذرا تھمو
    میں اس کے دل کو توڑ کر
    اور اس کو روتا چھوڑ کر
    میں اک شان سے گزر گیا
    مجھے تو اب یاد بھی نہیں
    پھر اک اداس شام کو
    میں چل پڑا اس راہ کو
    پھر اسی گلی کے موڑ پر
    میں رکا دل کو توڑ کر
    مگر وہاں
    ...
    Categories
    Uncategorized
  2. Adhoori Dua

    ادھوری دعا

    دعائے نیم شب
    صدائے آرزو
    وصالِ یار کے
    خیال و خواب میں
    جو ہو گئی مگن
    تو لفظ کھو گئے
    دعائے نیم شب
    ادھوری رہ گئی
    جو بات تھی بہت
    ضروری رہ گئی

    محی الدین
    Categories
    Shairies
  3. Mohabbat K Anokhei Thei Sabhi Andaaz Kya Kartei

    محبت کے انوکھے تھے سبھی انداز، کیا کرتے؟
    رھے ھم بھی گریزاں،آپ بھی ناراض، کیا کرتے؟

    صنم! تجھ سے محبت کا بھلا آغاز، کیا کرتے؟
    لبوں نے کہنا چاھا، پر نہ تھی آواز، کیا کرتے؟

    حبیب دل بھی کیا کرتے، میرے دمساز کیا کرتے؟
    مجھے جب درد ھی تھا راس، چارہ ساز کیا کرتے؟
    ...
    Categories
    Shairies
  4. Kuch Khwaab Hain Jinko Likhna Hai

    کچھ خواب ہیں جن کو لکھنا ہے

    تعبیر کی صورت دینی ہے

    کچھ لوگ ہیں اجڑے دل والے

    جنہیں اپنی محبت دینی ہے

    کچھ پھول ہیں جن کو چننا ہے

    اور ہار کی صورت دینی ہے

    کچھ اپنی نیند باقی ہے

    جسے بانٹنا ہے کچھ لوگوں میں

    ان کو راحت دینی ہے

    اے عمر رواں!

    آہستہ چل

    ابھی خاصا قرض چکانا ہے۔۔۔
    Categories
    Shairies
  5. Itna Hi Yaad Rakha Mujhe

    اتنا ہی یاد رکھ مجھے
    جیسے کسی کتاب میں
    بِیتے دنوں کے دوست کا
    خط اک پڑا ہوا ملے
    لفظ مِٹے مِٹے سے ہوں
    رنگ اڑا اڑا سہی
    لیکن وہ اجنبی نہ ہو
    اُٹھ کر تیرے گلے لگے
    بھُولے ہوئے تمام دُکھ
    گزرے ہوئے تمام سُکھ
    بِیتے دنوں کی سب کتھا
    تُجھ سے کہے اور رو پڑے
    اتنا ہی یاد رکھ مجھے
    بِیتے دنوں کے دوست کا
    جیسے کہ کوئی خط ہوں میں
    رکھا ہوا کتاب میں
    Categories
    Shairies

Log in