All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

All Blog Entries

  1. Tumhei Kaise Bhulaata Mein

    تمہیں کیسے بھلاتا میں؟


    تمہیں کیسے بھلاتا میں؟
    کہ جب سوچا تمہیں بھولوں
    مرے اپنے, مرے ساتھی
    مرا یہ دل, مری آنکھیں
    یہ مجھ سے روٹھ جاتے ہیں
    تمہی کو یاد کرتے ہیں
    تمہیں کیسے بھلاتا میں؟
    مرے وہ دن, مری راتیں
    تمہارے ساتھ جو بیتے تھے
    وہ لمحے، پیار کی باتیں
    تمہی کو یاد کرتے ہیں
    تمہیں کیسے بھلاتا میں؟

    ارشد ملک
    Categories
    Shairies
  2. Rafta Rafta Zindagi K Haadsei Badhtei Gayei


    رفتہ رفتہ زندگی کے حادثے بڑھتے گئے
    قربتوں کی اوٹ سے جب فاصلے بڑھتے گئے


    پہلے کب تھا شہر میں پینے پلانے کا رواج
    غم زیادہ ہو گئے تو میکدے بڑھتے گئے



    ٹھہرے پانی میں یہ پتھر کس طرف سے آ گیا
    ہرطرف بے چین سے کچھ دائرے بڑھتے گئے



    دردِ
    ...
    Categories
    Shairies
  3. Mohabbat K Samander Meingi

    محبت کے سمندر میں


    محبت کے سمندر میں
    اترنے سے ذرا پہلے
    تمہیں یہ سوچنا ہو گا
    محبت ایک صحرا ہے
    جہاں پاؤں بڑھانے سے
    قدم چپ چاپ جلتے ہیں
    محبت ایسی دنیا ہے
    کہ اس میں جس طرف جائیں
    کوئی رستہ نہیں ملتا
    محبت آنکھ کا آنسو
    یہ پلکوں پر چمکتی ہے
    محبت آگ جیسی
    ...
    Categories
    Shairies
  4. Lekin Tere Baghair Adhoori Hai Zindagi

    تم یاد ھو تو نقش ھو میرے حواس پر
    تم اشک ھو تو میرے دکھوں کا علاج ھو
    تم خواب ھو تو میری ان آنکھوں میں ھو کہیں

    تم وھم ھو تو مجھ کو حقیقت سے کیا غرض
    تم باعث سفر ھو ھنر کی اڑان ھو
    تم نیند ھو تو سو کے گزاریں گے یہ حیات
    تم حسن ھو تو میرے تخیل کی جان ھو

    تم رات ھو تو مجھ کو نہیں صبح کی طلب
    تم نور بن کے دل میں سمائے ھو آج کل
    تم خاک ھو تو خاک نشینوں کی ھو تلاش
    تم درد ھو تو روح پہ چھائے ھو آج کل

    ...
    Categories
    Shairies
  5. Laboan Pe Harf Na Koi Sawaal Rakhta Tha

    لبوں پہ حرف نہ کوئی سوال رکھتا تھا
    کبھی میں ضبط میں اتنا کمال رکھتا تھا

    خبر کیا تھی مجھے ہی بھول جائے گا
    ایک ایک چیز جو میری سنبھال رکھتا تھا

    تم آئے ہو تو صدائیں سُنی یہاں ورنہ
    دل شکستہ بدن کو نڈھال رکھتا تھا

    بچھڑتے وقت بظاہر تو کچھ نہ بولا تھا
    مگر نگاہ میں سو سو، سوال رکھتا تھا

    سُنا ہے لوگ اُسے اب بہت ستاتے ہیں
    جس ایک شخص کا میں اتنا خیال رکھتا تھا
    Categories
    Shairies

Log in