All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

All Blog Entries

  1. Rafaqatoan K Silsiley Umr Bhar Na Chal Sakei

    رفاقتوں کے سلسلے
    عمر بھر نہ چل سکے
    کبھی مل گئے
    کبھی بچھڑ گئے
    یہ زندگی کا مزاج ہے
    سوز و گداز بھری قربتیں
    یہ ہجر و وصال کی کشمکش
    میری جان
    یہ مزاجِ یار نہیں
    یہ تو زندگی کا مزاج ہے
    Categories
    Shairies
  2. Mein Ab Sonei Se Darta Hoon

    میں اب سونے سے ڈرتا ہوں


    کہا تھا ناں
    مجھے تم اِس طرح سوتے ہوئے مت چھوڑ کرجانا
    مجھے بے شک جگا دینا
    بتا دینا
    محبت کے سفر میں ساتھ میرے چل نہیں سکتیں
    جدائی میں‘ ہجر میں‘ ساتھ میرے جل نہیں سکتیں
    تمہیں رستہ بدلنا ہے
    مری حد سے نکلنا ہے
    تمہیں کس بات کا ڈر تھا
    ...
    Categories
    Shairies
  3. Teri Nazar Hai,Mera Dil Hai,Kya Kiya Jaaye

    تیری نظر ہے، میرا دل ہے، کیا کیا جائے
    جنوں، خرد کے مقابل ہے، کیا کیا جائے

    جُھکا دیا ہے محبت نے آپ کے در پر
    جبیں اٹھاؤں یہ مشکل ہے، کیا کیا جائے

    یہ احترامِ روایت تو کم نہیں ہو گا
    ہمارے خون میں شامل ہے، کیا کیا جائے

    جمالِ دوست سے نظریں ہٹاؤں کیسے صبا
    میرے نصاب میں شامل ہے، کیا کیا جائے
    Categories
    Shairies
  4. Herr Aarzoo Pe Nayee Aarzoo Ka Ghum Hoga

    فروغِ دردِ محبت کبھی نہ کم ہو گا
    ہر آرزو پہ نئی آرزو کا غم ہو گا


    گزر گئی ہے جو دل سے اک اجنبی کی طرح
    اسی نظر سے کچھ اندازئہ کرم ہو گا


    خلش کو جزوِ رگِ جاں بنا لیا میں* نے
    اب اس سے بڑھ کے بھی کیا احترامِ غم ہو گا

    مجھے جو بخش دیا تیری کم نگاہی نے
    وہ درد تیری توجہ سے بھی نہ کم ہو گا


    جو گر کے شاخ* سے ہنستا رہا بہاروں* پر
    میری نظر میں وہی پھول محترم ہو گا


    ملیں گے
    ...
    Categories
    Shairies
  5. Mujhe Tanhaaiyoan Ki Dhoop Mein Chalnei Ki Aadat Hai

    مجھے تنہائیوں کی دھوپ میں چلنے کی عادت ہے
    کوئی بھی کیفیت دل میں زیادہ دیر کب اتری
    وہی تو جانتا ہے
    منتظر تھی کب سے میں اس کی
    سوالِ خامشی کے گرم میلوں کی دوپہروں میں
    وہ آنکھیں جانتی ہیں
    دیر تک اس بند مٹھی میں
    میں اس بہتے ہوئے پانی کو
    روکے رہ نہیں سکتی
    خراشیں
    ...
    Categories
    Shairies

Log in