All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

perfect stranger

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔۔۔۔

Rate this Entry
      
   
خبریں


کراچی میں شادی کی تقریب ، متحدہ کے رہنما عمران خان سے گلے ملے

جيو نيوز - Monday, February 13, 2012, 14:41 PM

کراچی … ملک میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، کوئی پارٹیاں بدل رہا تو کوئی حلیف کی تلاش میں ہے۔ برسوں سرد جنگ جاری رہنے کے بعد ایم کیو ایم کے وفد نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی ، گلے ملے اور ساتھ قہقہے لگائے۔عام شادیوں کی نسبت سیاسی رہنماوٴں کے ہاں ہونے والی شادیاں ذرا ہٹ کر ہوتی ہیں۔ بڑے بڑے سیاست دان جمع ہوتے ہیں۔ گرما گرم سیاسی گپ شپ ہوتی ہے ،، اور ہاں کل کے حریف بھی بغل گیر ہوجاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کی بیٹی کی شادی میں ہوا ،جہاں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ایم کیو ایم کے رہنما یک جا ہوگئے۔ایم کیو ایم کا وفد وسیم اختر ، ڈاکٹر صغیر احمد اور وسیم آفتاب پر مشتمل تھا۔ جس نے الطاف حسین کی جانب سے عمران خان کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ جواب میں عمران خان نے بھی کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کے انعقاد میں تعاون پر متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کا بھی ذکر آیا۔ قہقہوں کی گونج میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کے سرکس کے شیرنے انہیں انگیج کیا لیکن انہوں نے بھی دباوٴ ڈالا ہوا ہے۔عمران خان اور ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کے درمیان جادو کی جھپی کتنا اثر دکھاتی ہے اور ماضی کے حریفوں کوایک دوسرے کے قریب لا پاتی ہے یا نہیں۔ اس کا فیصلہ الیکشن قریب آتے ہی ہوجائے گا۔
Categories
Uncategorized

Comments

Log in