All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

Sai-e-Lahasil

اُداس شام **۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Rate this Entry
      
   


وصال رُت کی پہلی دستک ہی سرزنش تھی
کہ ہجر موسم نے رستے رستے سفر کا آغاز کر دیا ہے
تمھارے ہاتھوں کا لمس جب بھی میری وفا کی
ہتھیلیوں پر حنا بنے گا
تو سوچ لوں گی
رفاقتوں کا سنہرا سورج غروب کے امتحاں
میں ہے

ہمارے باغوں سے گَر کبھی تتلیوں کی خوشبو
گزر نہ پائے تو یہ نہ کہنا
کہ تتلیوں نے گلاب رستے بدل لئے ہیں
اگر کوئی شام یوں بھی آئے کہ جس میں ہم تم
لگیں پرائے
تو جان لینا
کہ شام بے بس تھی شب کی تاریکیوں کے ہاتھوں
تمھاری خواہش کی مٹھیاں بے دھیانیوں میں
کبھی کھلیں تو یقین کرنا
کہ میری چاہت کے جگنوؤں نے
تمھارے ہاتھوں کے لمسِ تازہ کی خواہش میں
بڑے گھنیرے اندھیرے کاٹےہیں

مگر یہ خدشے، یہ وسوسے تکلفاً ہیں
جو بے ارادہ سفر پہ نکلیں
تو یہ تو ہوتا ہے، یہ تو ہو گا

ہم اپنے جذبوں کو منجمدرائیگانیوں کے سپرد کر کے
یہ سوچ لیں گے
کہ ہجر موسم تو وصل کی پہلی شام سے ہی
سفر کا آغاز کر چُکاتھا ۔۔۔۔ ۔ ۔۔!!!۔۔

Categories
~**Sha!r!**~

Comments

  1. Muhaddisa's Avatar
    khubsoorat.. !!
  2. Sparrow's Avatar
    bohat umda .....
  3. BheeGi YadaiN's Avatar
    nice one ....!!!!
  4. Exquisite's Avatar
    bht khoob..........
  5. Ath3r's Avatar
    nice.......................... :)
  6. Sai-e-Lahasil's Avatar
    Thank you all of you !!

Log in