All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

Saba

Betarteeb si batain hain inhain yunhi rehnay do

Rate this Entry
      
   
دل نہیں کرتا
ہاتھ نہیں لکھتے
وقت نہیں ملتا
غم نہیں مٹتے
پھر اداسی ہے
موسم گلابی ہے
برف نہیں پگھلتی
ہنسی نہیں آتی
لفظ ساتھ نہیں دیتے
الجھن سی رہتی ہے
کاغذ پر حا شیے
کھینچنے کو دل کرتا
دل تو کرتا ہے کچھ لکھوں
مگر
بے ترتیب سا
کوئ اچھوتا خیال
یا کوئ صورت نہیں بنتی
نہ بگڑتی ہے
یونہی پہروں ہتھیلی پہ
انگلیوں سے کچھ لکھ کر
مٹاتی رہتی ہوں
جو بکھرے ہوۓ لفظ ہیں
انہیں نظم کرنا
میرے بس میں نہیں
کہ کوئ یاد
کوئ آس بھی
اب پاس آتی نہیں
اگر
آ بھی جاۓ تو دل ِ وحشی
اِسے ان دیکھے رستے کی جانب
موڑ دیتا ہے
جس کی کوئ منزل نہیں
یہ بے ترتیب سی باتیں ہیں
انہیں یونہی
رہنے دو
























Categories
Uncategorized

Comments

Log in