All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

perfect stranger

خالہ سڑیل کے کارنامے

Rate this Entry
      
   
خالہ سڑیل کے کارنامے
فون کی گھنٹی بجتی ہے۔ ٹرن ٹرن ٹرن

ہیلو۔۔ کون

ارے خالہ میں ہو ں ردا۔ پاکستان سے کال کررہی ہوں۔

ارے بٹیا ۔۔۔ کیسی ہو ۔

خالہ میں ٹھیک ہوں ۔ آپ سنائیں۔

ارے بٹیا میں بھی بس جلی کٹی کاٹرہی ہوں۔

ارے خالہ خیر تو ہے۔ اب کیاہوگیا۔

ارے مت پوچھو۔ یہ پوچھو کیا نہی ہوا۔ وہ ہے نا اپنا پڑوسی ، مسٹر مارک۔ ابھی کل ہی اس کمبختی مارے کو

اپنے ہاتھ سے بریانی بنا کر منےکے ہاتھ اس کے گھر بجھووائی۔ اس کمبختی مارے نے پولیس کو کال کردی۔

ارے خالہ یہ کیا کہہ رہی ہو۔بریانی میں کچھ ڈال دیا تھا ؟

ارے نہی بٹیا۔ آگے سنو۔ میں زمین پر چوکڑی مارے الطاف بھائی کی تقریر سن رہی تھی۔ عقیدت میں

بیٹھے بیٹھے ٹانگیں بھی اکڑ گیئں۔ اور بیل پر بیل ہو رہی تھی۔ میں اب یہ بھی نہی چاہتی تھی کہ تقریر چھوڑوں تو کہیں بے ادبی نہ ہو جائے۔ خیر جب بار بار گھنٹی بجی تو جانا پڑ گیا۔

مت پوچھو بٹیا بڑی مشکل سے میںاٹھی۔ چھ گھنٹے میں ٹانگیں تو جواب ہی دے گئی تھیں۔

خیر جب دروازہ کھولا تو سامنےپولیس والا غصے میں لال پیلا ہو رہا تھا۔۔۔۔

پوچھا خیر تو ہے۔ کیا مسلہ ہے۔ ۔ بولنے لگا آپ کےپڑوسی نے شکایت کی ہے کہ آپ کے گھر سے

کسی جانور کے چیخنے تڑپنے کیآوازیں آرہی ہیں۔ ہم کو خدشہ ہے کہ آپ نےگھر میں ریچھ پال رکھا ہے۔

آپ کے گھر کی تلاشی لینی ہے۔

لو بٹیا میں حیران پریشان۔ بھلا میرے گھر میں ریچھ کہا ں سے آیا۔ میرےگھر میں بھوکی بلی نہی ٹکتی۔

لو میں اسے لے کر اندر آئی تو اسدوران الطاف بھائی کی تقریر بھی ختم ہو چکی تھی۔

ارے بٹیا ذرا بتا دینا الطاف بھائی نے آخر میں کیا کہاتھا۔

ارے خالہ آخر میں انہوں نے وہوالا گانا سنایا تھا۔ لے کے پہلا پہلاپیار ۔ جادو نگری سے۔۔

بس میں آگے نہی سنا رہی ۔ مجھےشرم آرہی ہے۔

ارے خیر کوئی بات نہی میں تیریآپا جویریہ سے سن لوں گی۔ وہ ہر چیز کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ ماشااللہ۔

ہاں تو سن بیٹی ۔ پھر کیا ہوا۔پولیس والے نے سارا گھر چھان مارا۔ اب ریچھ ہوتا تو اسے ملتا۔

کہنے لگا ۔ جہاں بھی ریچھ کوچھپایا ہے اسے باہر نکالو۔ نہی تو آپ کو تھانہ چلنا ہو گا۔۔

رے بٹیا میں تو پریشان ۔ نہ پوچھو۔ سردی میں پسینےپسینے ہو گئی میں۔

بس بٹیا ۔ اللہ نے کرم کیا۔ ایک دم ٹی وی پر جیو نیوز کی تازہ ترین خبر چلی۔۔۔۔۔

جیسے ہی اس میں الطاف بھائی کی تقریر چلی تو پولیس والے نے ٹی وی پر پستول تان لیا۔

کہنے لگا ۔ اس ٹی وی کے اندر ہے ریچھ۔ اسی میں سے آوازآرہی ہے۔

میں نے اسے کہا یہ آواز ٹی وی میں سے ہی آرہی ہے۔ لیکن یہ تو ہمارےالطاف بھائی تقریر کر رہے ہیں۔

وہ پولیس والا بڑا شرمندہ ہوا۔ اس نے پڑوسی کو بھی بلا لیا۔

اب نیا تماشا دیکھو۔ پڑوسی کہنےلگا ۔ تم پاکستانی گریٹ ہو۔ تم نے اس جانور کو اپنی زبان کیسے سکھائی ۔

اور دیکھو اس کو پینٹ شرٹ پہنا کر انسانوں جیسا بنا دیا۔۔۔۔

ارے بٹیا مت پوچھو اس وقت میراکیا حال تھا۔ غصہ میں میرا دل کر رہا تھا ان دونوں کو کچا چبا جاوں۔۔۔۔

ارے خالہ ۔ آپ کے سامنے الطاف بھائی کی توہین ہو گئی اور آپ نے کچھ بھی نہی کیا۔ اگلے جہاں آپ الطاف بھائی کو کیا مونھ دکھائیں گی۔۔

ارے بٹیا تو پریشان نہ ہو۔ غصہ تو میں اس کا اتار لوں گیاسی پر۔ ایک دفعہ آن لائن ہو لینے دے اسے۔

خالہ کس کی بات کررہی ہیں۔ ۔۔۔ اچھا اچھا۔ اب سمجھی۔ ویسے خا لہ بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔ وہ بھی کسی پولیس والے سے کم نہی۔ کمبخت ہر بات قانونی اور دلیلی کرتا ہے۔ میں آپاجویریہ کو فون کرتی ہوں۔

اب تین عورتیں اس کی بنائیں گی سبق آموز کہانی۔

ہاں بٹیا ردا۔ اب تم اور تمہاریآپا جویریہ ہی میرا اس فورم پر آخری سہارا ہو۔

بٹیا بچا لو مجھے اس سے۔۔۔۔۔۔بچا لو۔۔۔۔ بچا لو۔۔۔۔۔۔

Categories
Uncategorized

Comments

  1. patriot19472001's Avatar
    HAHAHAHAHAHAHAHAHAHA....

    GREATTTTTTTTTTTTTTTTTTTTTTTTT..........Altaf Bhai Ki Watt Lag gai......

Log in