All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
ہم سب ایک ہی تو ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
by
, 02-05-2013 at 11:14 PM (1492 Views)
اللہ کے نام پر دے دے بی بی۔
اللہ تجھے حج کرائَے۔ تو مکے مدینے جائَے ۔
تیرے بچے صدا خوش رہیں۔
ایک روٹی کا سوال ہے بی بی۔۔
بہت بھوک لگی ہے صبح سے کچھ نہی کھایا۔۔
پڑوس کی ردا خالہ سے ملنے آئی تھی۔ اسے بار بار فقیر کی صدااور خالہ کا اس پر توجہ نہ دینا کچھ بہت ہی عجیب لگ رہا تھا۔ اسے بچارے فقیر پر ترس آرہا تھا۔۔۔
گرم گرم چائے اور پلیٹ میں پڑے گرم گرم پکوڑے بھی اسے اچھے نہی لگ رہے تھے۔۔
فقیر بھی لگتا تھا کہ آج خیرات لے کر کی جائے گا۔۔
ردا سے رہا نا گیا۔۔۔
خالہ بڑی دعائیں دے رہا ہے فقیر بابا۔ کچھ دے کر فارغ کرہی دو۔
خالہ تو بس جیسے اسی انتظار میں تھی کہ موقع ملے تو سنا دے اس فقیر کو۔
ارے کمبختی مارے دفعہ ہو جا ہمارے علاقے سے۔ جا اپنے لوگوں میں جا کر مانگ۔۔
ارے خالہ۔ ردا تو حیران ہی ہوگئ ۔ یہ کیا کہہ رہی ہیں۔ ۔۔
ارے بٹیا۔۔۔ آواز سےیہ ہٹا کٹا پٹھان لگ رہا ہے۔ اور تو تو جانتی ہے بٹیا۔۔۔ یہ ہمارے کراچی میں آکر ہمارےحصے کی روٹی تو پہلے ہی کھا چکے اور اب مانگنے بھی آگیے۔
ارے نہی خالہ ایسے نہی سوچتے۔ یہ فقیر تو اللہ کے مہمان ہوتےہیں۔ رب کا فرمان ہے۔ سائل کو مت جھڑکو۔ ان کو خیرت دو۔
ارے بٹیا کیا واقعی یہ قرآن میں لکھا ہے۔
ھاں خالہ ۔ رب نے تو یہاں تک فرما دیا کہ رزق کی تلاش میں زمین پر پھیل جاو۔
اور ایک ہم ہیں کہ رب کا حکم ماننے والوں کو روکتے ہیں۔
دیکھ خالہ بات تو سچ ہے۔ بے شک کڑوی لگے۔ جب ہم لوگ انڈیا سےآئے تھے تو ہمارے ہاتھ خالی تھے۔ یہی سندھی، پنجابی ، پٹھان بلوچ بھائی تھے جنہوں نے ہمیں چھت دی۔ کھانے کو روٹی دی۔ کاروبارکے لئے اتنا بڑا کراچی دے دیا۔۔۔کیا ہم یہ بھول گئے ؟
اللہ سے ڈرنا چاہئے خالہ۔ وہ فقیر کو بادشاہ اور بادشاہ کو فقیربنا دیتا ہے۔ وہ جسے گمراہ کردے اسے کو راہ راست پر نہی لا سکتا ۔ وہ جسے سیدھی راہ دکھا دے اسے کوٗ ئی گمراہ نہی کرسکتا۔
خالہ ہیں تو ہم سب ایک رب رسول کو ماننے والے ۔ اس کے بات پھر یہ قوم پرستی ، فرقہ پرستی گناہ کبیرہ کے علاوہ کچھ نہی۔ اگر ہم زبان قبیلہ برادری میں پڑ ے ر ہے تو بہتر ہے یہ مذہب کا لبادہ اتار دیں پھر ۔ نبی پاک کے آخری خطبے کو بھول کر ہم نے اپنے منافق مجرم لیڈر بنا کر ان کی پیروی شروع کردی۔ اور اس میں اتنا آگےنکل آئے کہ انہی کو خدا بنا بیٹھے۔۔ فرعون کو نشان عبرت بنا دیا گیا۔۔ لیکن پھر بھی لوگوں نے عبرت نہی پکڑی۔
ارے بٹیا باتیں تو ٹھیک کر رہی ہے۔ لیکن واپسی بہت مشکل ہے۔
بس میں تو دعا ہی کرسکتی ہوں۔ اللہ اس الطاف کو اٹھا لے اورہم کو ہدایت دے۔
واقعی انسانیت اور مسلمانیت میں ہم سب ایک ہی تو ہیں۔
اتنے میں فقیر کی پھر صدا آئی ۔ بی بی اللہ کے نام پر دے دے۔۔
ارے منے جلدی سے ادھر آ۔۔ یہ چائے اور پکوڑے باہر فقیر کو دے کر آ۔
خالہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر ردا نے انہیں گلے لگا لیا۔
اور خالہ روئے جا رہی تھی۔ اور رب سے اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگ رہی تھی