All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

perfect stranger

شکریہ فرینڈز کارنر

Rate this Entry
      
   
شکریہ فرینڈزکارنر


پاکستانیوں کے لئے انٹرنیٹ پر واحد فورم جو ایک چھت کے نیچے خوبصورت سیکشن لئے پردیس میں ہم وطنوں کے لئے کسی بڑے تحفہ سے کم نہی۔



کہیں آنٹیاں بچیاں بن کرگیم کھیل رہی ہیں۔ کہیں انکل نوجوان بن کر جوہر دکھا رہے ہیں۔

کہیں کھانا پکانے کی ترکیبوں کے ساتھ اپ لوڈ ڈرامے دیکھے جا رہے ہیں تو کہیں سیاسی فورم میں کی بورڈ مجاہد سونامی لا رہے ہیں۔ کہیں ایم کیو ایم والے قائد سے غداری سے بچنے کے لئے وفاداری میں بوری میں پھول بھر بھر کر لا رہے ہیں تو کہیں نون لیگ والے شہباز شریف کے کارنامے گنوا رہے ہیں۔

بور یت سے بچنے کے لئے لطیفہ سیکشن اور دکھی سنجیدہ لوگوں کے لئے شاعری کا سیکشن جہاں شاعر مشرق سے کم کا کوئی شاعر نہی ملے گا۔

جنہیں ہانڈی نہی پکانی آتی وہ بھی اپنی دال گلانے کے لئے ہر سیکشن کے چکر لگا رہی ہیں اور گھر کے نکمے حضرات بھی یہاں پہاڑوں کی چوٹیں سر کرتے ہیں۔

کہیں جذباتی لوگ پاکستانی معاشرے کا نقشہ پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے پر جوتا اٹھا ئے ہوئے ہیں تو کہیں تفریح کے لئے یہاں آنے والے فورم کو پھلجڑی بنائے ہوئے ہیں۔

یہاں ساس اور سوتن کے تعنوں سے بھی زیادہ مزیدار لڑائیاں لڑی جاری ہیں۔

کوئی پٹھا ن ہے تو کوئی پنجابی ، کوئی مہاجر سندھی بلوچی تو کوئی سرائیکی ۔ ہر قوم کے لوگ ایک پاکستانی شناخت لئے پاکستان سے دور یہاں اس فورم کو پاکستان بنائے ہوئے ہیں۔

جو اخلاقیات سے عاری ہو کر گل غپاڑہ کرتے ہوئے پکڑے گئے تو بین ہو کر جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔

اس فورم کی خوبی وہی جان سکتا ہے جو باقی فورمز کا چکر لگا چکا ہو۔ جہاں ہجوم تو بہت زیادہ ملے گا۔ لیکن وہ مزا نہی آئے گا جو یہاں ہے۔ یہاں کے ہر سکیشن کا ایڈمن بہت ہی اچھے طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبہا رہا ہے۔ کہیں پر اونچ نیچ ہو بھی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود کسی سے زیادتی نہی ہوتی۔ حالانکہ ممبران بعض اوقات کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو جاتے ہیں۔

بغیر کسی خرچے کے ۔ ٹکٹ کے مفت کی معلومات ، تفریح سب کچھ جب گرم گرم کھانے کی طرح تیار ملے تو اس کی واقعی میں قدر ہونی چاہئے۔

ہم سب پاکستانی ہیں ۔ یہ فورم ہمارے لئے ایک گاوں بھی ہے، شہر بھی ہے ملک بھی ہے۔ ۔

ملک کے حالات ایسے ہیں کہ پردیس میں ہی اس کی قدر کرنے والا اس پریشانی سے واقف ہو سکتا ہے۔ دعا ہے ملک میں امن ہو۔ خوشحالی ہو۔ ایک شناخت رکھنے والی قوم مسلمان بن کر ایک دوسرے کے دکھ درد کا ساتھی بنے۔ اور پردیس میں رہ کر ہم سب کو ایسے فورمز پر اپنے مسائل کے حل کی طرف آنا ہو گا۔

سب دوستوں ممبران کو اگر ایک دوسرے سے گلہ شکوہ ہو تو دل صاف کرلیں۔ نوک جونک کو دل پر نہ لیا کریں۔ یہ بھی تفریح کا حصہ ہے۔

اس فورم کے مالکان ، ایڈمن حضرات اور اس کی رونق ممبران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جو انہوں نے یہاں ایک اچھا ماحول مہیا کیا۔ وطن سے دوری کا احساس بہت حد تک کم کیا۔ ۔

میری دل سے دعا ہے۔ یہ فورم دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔ ۔ اور پرانے اور نئے ممبران اس کا حقیقی حصہ بنیں۔۔



فرینڈز کارنر زندہ باد
Categories
Uncategorized

Comments

  1. OnlineJaved's Avatar
    Aameen very well... I am new on your forum guide me please
  2. la-perwah's Avatar
    you don`t need my comments .lol

Log in