All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
خلوص تیرا بھی اب زد میں آ گیا بانیؔ ۔ ۔۔۔۔۔ ۔ !!۔ ۔
by
, 07-02-2013 at 11:38 AM (3012 Views)
چھپی ہے تجھ میں کوئی شے، اسے نہ غارت کر
جو ہو سکے تو کہیں دل لگا، محبّت کر
ادا یہ کس کٹے پتّے سے تُو نے سیکھی ہے
ستم ہوا کا ہو اور شاخ سے شکایت کر
نہ ہو مخل مرے اندر کی ایک دنیا میں
بڑی خوشی سے بر و بحر پر حکومت کر
وہ اپنے آپ نہ سمجھے گا تیرے دل میں ہے کیا
خلش کو حرف بنا، حرف کو حکایت کر
مرے بنائے ہوئے بت میں روح پھونک دے اب
نہ ایک عمر کی محنت مری اکارت کر
کہاں سے آ گیا تُو بزمِ کم یقیناں میں
یہاں نہ ہوگا کوئی خوش، ہزار خدمت کر
کچھ اور چیزیں ہیں دنیا کو جو بدلتی ہیں
کہ اپنے درد کو اپنے لیے عبارت کر
خلوص تیرا بھی اب زد میں آ گیا بانیؔ
یہاں یہ روز کے قصّے ہیں، جی برا مت کر !!!۔ ۔۔۔
![]()