All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

View RSS Feed

ridaa62

‫محّبت ٹھہر جاتی ہے

Rate this Entry
      
   
‫محّبت ٹھہر جاتی ہے،
ہم اكثر يه سمجھتے ہیں،
جسے ہم پیار کرتے ہیں،
اُسے هم بُهول بیٹھے ہیں،
مگر ایسا نہیں ہوتا،
محّبت دائمی سچ ہے،
محبت ٹھہر جاتی ہے،
ہماری بات کے اندر،
محبت بیٹھ جاتی ہے،
ہماری ذات کے اندر،

مگر یہ کم نہیں ہوتی،
کسی بھی دکھ کی صورت میں،
کبھی کوئی ضرورت میں،
کبھی انجان سے غم میں،
کبھی لہجے کی ٹھنڈک میں،
اُداسى كى ضرورت میں،
کبھی بارش کی صورت میں،
ہماری آنکھ کے اندر،
کبھی آبِ رواں بن کر،
کبھی قطرے کی صورت میں،
بظاھر ایسا لگتا ہے،
جسے ہم پیار کرتے ہیں،
اسے ہم بھول بیٹھے ہیں،
مگر ایسا نہیں ہوتا،
یہ ہر گز کم نہیں ہوتی،
محبت بیٹھ جاتی ہے،
ہماری بات کے اندر،
ہماری ذات کے اندر،

Categories
Uncategorized

Comments

  1. ICanTouchTheFragrant's Avatar
    Ahhh...................nice
  2. Sea_Shore's Avatar
    Allllllaaaaaa !!!..........
  3. m_sherwani's Avatar
    Zabardust.........

Log in