All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Page 1 of 4 123 ... Last

Thread: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

      
   
  1. #1
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    .................................................................








    کبھی کبھی انسان کا دل چاہتا ہے نا کہ کوئی اپنا ہو .......جس سے وہ اپنے دل کے نہاں خانوں سے اٹھتی آوازوں کو شیئر کر لے....کوئی راز دان ہو جس سے اپنے تمام دکھ سکھ کہ ڈالے .....کوئی ایسا دوست ہو جس کے سامنے بلا جھجھک اپنی سوچوں ..اپنے خیالات کو کھول کر رکھ دے ......اور وہ دوست پر خلوص ،بے ریا مسکراہٹ اور پیار بھری اپنائیت کے ساتھ ...آپکے دل کی آوازوں....رازوں.....دکھوں.....خوشیوں....سوچوں کو سمیٹ لے....نہ آپکو روکے نا ٹوکے.....نہ اپنی جان چھڑائے..نہ بیزاری دیکھائے.....بس آپکی کتھارسس کو اپنے اندر جذب کر لے...اور آپ ہلکے پھلکے ہو کر




    !!!!!!........پھر سے تازہ دم ہو جائیں















    تم بھی میری ایسی ہی دوست تھی....تمہارا ظاہر شفّاف اور خوبصورت تھا .....گلابی مائل لو دیتی سنہری رنگت اور بے داغ جلد....اور تمہارا باطن اس سے بھی حسین....اتنا کورا اور شفّاف لگتا کہ دل چاہتا کہ اسے اپنی فضول اور بے مقصد باتوں سے میلا نہ کروں...مگر کیا
    کیجئے کہ اس کہ بغیر ایک دن گزارنا بھی عذاب لگتا


    میں جب تک تمہیں اپنے روز و شب کی داستان نہ سنا لیتا ...بے چین رہتا....تم میری زندگی میں شامل ایک قیمتی حصّہ تھی...اور شاید تم بھی ہر وقت میری منتظر رہتی تھی....اور بہت مجبوری میں...میں کبھی آ نہ پاؤں ...تو کبھی حرف شکایت زبان پر نہ لاتی...تمہارے لئے بس یہی کافی تھا کہ میں خیریت سے ہوں...میں اپنی تمام اداسی ....پریشانی.....غم.....سب تمہیں سنا دیتا اور خود ہلکا پھلکا ہو جاتا....کبھی سوچا ہی نہیں کہ تم اپنے نازک سے وجود میں میری باتوں کو کہاں سمیٹتی ہو...تمہارے اندر اتنی گہرائی کہاں سے

    آئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟



    بعض دفعہ میں انتہائی غصّے میں ہوتا ..اپنا غصّہ تم پر اتار دیتا...بری بھلی کہ سناتا...مگر مجال ہے جو ایک لفظ بھی تم نے جواب میں کہا ہو...ہمیشہ خاموشی اور انتہائی سنجیدگی سے سنتی رہتی....اور جب میرا غصّہ اترتا ...اور میں تم سے معذرت کرتا تو تم مسکرا دیتی
    !!!!...جیسے کسی نادان بچے کی شرارت پر مسکرایا جاتا ہے


    تمہارا خلوص.....تمہاری بے لوث دوستی ....تمہارا بے غرض ایثار......کیا تھی تم؟؟؟؟؟؟سراپا محبّت .........مجسّم چاہت .....مگر میں نے کبھی تمہیں جاننے اور سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی....ہاں....تمہاری ایک قیمتی شے کی طرح حفاظت ضرور کی...تمہارا خیال بھی رکھتا .....تم پر اپنا حق بھی جتاتا......تم کسی اور کے قریب ہوتی ..تو میں اندر ہی اندر کھولنے لگتا...میں چاہتا تھا کہ تم بس میری سنو....میرے پاس رہو....کوئی اور تمہاری طرف نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھے....میں تمہارے بارے میں اتنا پوزیسو کیوں تھا؟؟؟کبھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی


    تم میری توجہ ....خیال....حفاظت پر کھلی کھلی سی رہتی....تمہارا وجود تروتازہ پھول کی طرح مہکتا رہتا ...تم سرشار....مسرور....اور مسحور رہتی

    ........................................

    پھر ایسے دن بھی آئے کہ میں انتہائی خوش رہنے لگا....یہ کسی کی محبّت کا اعجاز تھا کہ میں ہر دم چہکتا رہتا....مسکراتا رہتا...مجھے ہر طرف خوشیاں،خوشبوئیں ،تتلیاں رقص کرتی نظر آتیں...میں ہر روز تمہیں اپنی محبّت کی داستان سناتا ...آج یہ ہوا....آج اس نے ایسا کلر پہنا تھا....آج وہ بہت اچھی لگ رہی تھی....میں جب تک تم سے کشش کی باتیں نہ کر لیتا...مجھے چین نہیں آتا تھا...اسکی ایک ایک بات کو تم سے شئیر کرتا...اور تم اسی دھیمی پروقار مسکراہٹ کہ ساتھ مجھے زوق و شوق سے سنتی رہتی


    پھر میں کشش کی کشش میں اتنا کھویا کہ تمہیں بھول بیٹھا....تم کہاں ہو؟؟؟کس حال میں ہو؟؟؟کچھ خبر نہ تھی....خبر تھی تو بس اپنی محبّت کی جو ایک ابال کی طرح اٹھی تھی...اور میں اس طوفان میں خوشی سے بہتا جا رہا تھا...میں نے تمہیں بالکل ہی فراموش کر دیا.....نہ تمہارے اور اپنے درمیان دوستی جیسے مضبوط بندھن کا خیال آیا...اور نہ ہی تمہارا خلوص ....یاد آیا


    کشش میری بے تابیوں سے بخوبی واقف تھی....وہ میرے ساتھ خوش رہتی تھی......اور میں اسکی خوشی کو اسکا اظہار محبّت سمجھ بیٹھا........ شاید دل ہی دل میں میری بے قراریوں کا مزاق اڑاتی ہو.....لیکن میں اپنی محبّت میں مگن تھا....اور پھر ایک دن میں نے اس سے کھل کر اظہار محبّت کر دیا....اسکے چہرے پر نہ تو کوئی رنگ کھلے....اور نہ ہی اس نے کوئی جواب دیا.....اور میری طوفانی محبّت اس کی اس درجہ بے رخی....بے اعتنائی پر زخمی سی ہو گئی....مگر میں نے ہمّت نہ ہاری...اور اسے باقاعدہ پروپوز کیا.....مگر اس نے میرا پروپوزل قبول نہیں کیا.....اس کے سامنے کئی اور منزلیں تھیں......اور میں صرف راستے کی دھول تھا یا ایک پتھر







    میں ٹوٹ گیا....بکھر گیا......اور مجھے تمہاری انتہائی شدت سے یاد آئی .....تم جو ہمیشہ میرے بکھرے وجود کو سمیٹ لیتی تھی....میری اداسی ....درد کو اپنے اندر اتار لیتی تھی....مگر تم تھی کہاں؟؟؟؟؟؟






    میرا حال دیوانوں جیسا ہو گیا....میں تمہارے سامنے اپنے پوشیدہ آنسوؤں کو بہانا چاہتا تھا.....مجھے اپنے بوجھ کو ہلکا کرنا تھا....مجھے یقین تھا تم مجھے سمیٹ لو گی.....تمہاری بے غرض سمندروں کی سی گہرائی لئے هوئے .. محبّت یاد آرہی تھی......مجھے اپنے پچھلے رویے پر حد سے زیادہ شرمندگی ہو رہی تھی.....جب میں نے تمہیں ایک بیکار ،ناکارہ اور فالتو چیز کی طرح ایک طرف ڈال دیا.....نہ تمہارا حال پوچھا نہ خیریت......اور تم نے اف تک نہ کی......میری بے اعتنائی کو سہتی رہی.....میرے پاس تمہیں دینے کو تھا ہی کیا؟؟؟؟؟؟تم تو صرف میرے اس" وقت" پر خوش رہتی تھی...جو میں تمہیں اپنی بھاگتی دوڑتی زندگی میں سے دان کر دیتا تھا.....تم نے مجھ سے کبھی کچھ
    !!!!!!......مانگا ہی نہیں



    کہاں ہو تم؟؟؟؟؟دیکھو میں واپس لوٹ آیا ہوں.....مجھے معاف کر دو .....میں تمہاری قدر نہیں کر سکا......میری روح ...میرا دل ....تمہیں پکار رہا تھا...تمہیں ڈھونڈ رہا
    !!!!!......تھا


    !!!!!!.......مگر


    تم شاید میری دسترس سے بہت دور جا چکی تھی.....جتنی چپ چاپ تم میری زندگی میں شامل تھی...اتنی ہی خاموشی سے نکل بھی گئی.....میں اپنی ایک محبّت کو تو کھو چکا تھا....مگر تمہیں کھونے کی ہمّت نہیں تھی....میری محبّت نے میری پرواہ نہیں کی...نہ مجھے کسی قابل جانا.....مجھے راستے کا پتھر سمجھ کر اپنی منزل کی جانب بڑھ گئی.....نہ مجھے پلٹ کر دیکھا...نہ پوچھا.....نہ اعتبار بخشا...نہ مان......نہ میری ذات کا فخر بن سکی....جو خود بے مایہ تھی ...وہ مجھے بھی بے مول کر گئی.....انسان جس سےجیسی محبّت کرتا ہے اس سے ویسا ہی فیض اٹھاتا ہے......محبّت بھی نیّت کی طرح ہوتی ہے.....اچھی نیّت ہو تو فضل ہو جاتا ہے .......آپکو اس راستے کی جانب لے جاتی ہے ....جہاں کا رستہ الله تعالیٰ سے جا ملتا ہے



    اور تم جو میری روز و شب کی رازداں تھی.....جو مجھے ایک قیمتی ہیرے کی طرح انمول سمجھتی تھی....تم میری بے اعتنائی پر چپ چاپ اپنا نام و نشان مٹا بیٹھی......کتنا تہی دامان و تہی دست تھا میں...........جب تم چلی گئی تو مجھے اپنی زندگی میں تمہاری اہمیت کا اندازہ ہو رہا تھا...مجھے تم سے محبت نہیں......عشق تھا....جسے میں سمجھ ہی نہیں سکا.....پلیز
    ایک دفعہ واپس آ جاؤ..میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ تم میرے لئے کیا ہو؟


    !!!!!!.......اور

    پھر تم مجھے مل گئی..............مگر تمہاری حالت دیکھ کر میں لرز اٹھا......تمہارا وجود ہزار ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا تھا....کرچی کرچی ہو چکا تھا.....کسی ظالم بے رحم انسان نے نہایت بے دردی سے تمہارے وجود کے پر خچے اڑا دئیے تھے.....تمہاری گلابی...چمکتی....سنہری لو دیتی جلد....پھیکی پڑ چکی تھی....میرا دل تمہاری حالت دیکھ کر کٹ سا گیا......لگ رہا تھا کہ کوئی تیز دھار خنجر سے میری روح کو کاٹ رہا ہے...
    میرا دل تمہارے زخمی وجود کو دیکھ کر تڑپ رہا تھا....دل چاہ رہا تھا کہ ان ہاتھوں کو آگ لگا دوں...جس نے تمہارے نرم و نازک پھول جیسے وجود کو تار تار کیا ہے....تم اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہی تھی




    میں تڑپ کر تمہارے بکھرے وجود کو سمیٹ رہا تھا .....تمہارے زخمی زخمی ہر نقش کو بے تابی سے چھو رہا تھا.....میری آنکھوں میں نمی تھی.....اور دل کراہ رہا تھا....میری رازداں....میری ہمدم....میریساتھی....میری ازلی چاہت......سارا قصور میرا تھا.....جب تک میں نے تمہاری حفاظت کی تمہارا خیال رکھا....تم مہکتی رہی.....دمکتی رہی....اور جب میں نے تمہیں بیچ راستے میں تنہا .....اکیلا چھوڑ دیا ......تو کسی رہزن نے میری قیمتی متاع کو بے دردی سے مسل ڈالا....کتنا تڑپی ہو گی تم .....جب تمہارا وجود کرچی کرچی ہوا ہو گا......کتنی آوازیں دی ہونگی تم نے اپنے محافظ کو.....
    .........
    میرا وجود بھی کائنات کی وسعتوں میں گم ہو چکا تھا....کیونکہ وہ تم نہیں...وہ میں تھا......تم نے ہمیشہ مجھے سمیٹا.....مگر میرا ظرف چھوٹا تھا کہ میں نے تمہیں اکیلا چھوڑ دیا...تم نے آخری پل تک میری راہ دیکھی ہو گی......کاش....اے کاش.....میں تمہیں اکیلا نہ چھوڑتا



    !!!!....تم نے آخری نظر مجھ پر ڈالی.......اس ایک نظر میں کیا کچھ نہیں تھا

    !!!....اس آخری نظر میں عجب درد تھا منیر
    !!!!....جانے کا اسکے رنج, مجھے عمر بھر رہا


    .......میں کانپ اٹھا.....تم دھیرے سے مسکرائی


    !!!!!!........اور

    ہوا کے تیز جھونکے نے تمہارے بیدردی سے کچلے.....مسلے اور پھٹے ہوے .....ریزہ ریزہ اوراق کو کائنات میں اس طرح بکھیرا کہ میں حسرت....اور آنسوؤں کے ساتھ اپنی پیاری....جان سے زیادہ عزیز ڈائری کے زرہ زرہ .....بکھرے بکھرے وجود کو دیکھتے ہوے.....زمین پر بیٹھتا چلا گیا



    اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم
    چھوڑ جائیں گے کسی روز یہ نگر شام کے بعد

    ...................................................................
    تحریر : پری وش
    ...................................................................










    Last edited by *~Princess Pari~*; 08-19-2011 at 07:40 AM.


    !!...بقا فنا کی، فنا ہی بقا کی راہ بنی
    !!!...خزاں سے گزرے تو ہم باد نو بہار ہوئے



  2. The Following 23 Users Say Thank You to *~Princess Pari~* For This Useful Post:

    Ammy_769 (08-19-2011), baili (08-18-2011), Dia_Komal (08-19-2011), diya Imaan (08-19-2011), engr58 (08-19-2011), i m not a LOSER (08-19-2011), ♪LoNeLy GuY♪ (08-20-2011), maheen khan (08-19-2011), mi$$y (08-18-2011), Muhaddisa (08-19-2011), Nabbas (08-19-2011), nimbus (08-19-2011), PaArIsh3Y (08-20-2011), R oC k iN (08-18-2011), smarty cat (08-18-2011), Sweet Pakistani (08-18-2011), uzma shah (08-19-2011), Hidden_Trigger (02-11-2012), `BaaRisH` (08-18-2011), ~*~Breez~*~ (08-19-2011), ~*~Raina~*~ (09-03-2011), ~Crescent~ (08-18-2011)

  3. #2
    amnarani's Avatar
    amnarani is offline MĪИD ßĿ♡ѠĪИƓ
    SмÎĻÎη૬ F◊r ý◊µ
     
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    Lahore
    Posts
    9,155
    Quoted
    933 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    hmmmmm.....bohot khoooob janab...

  4. #3
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by amnarani View Post
    hmmmmm.....bohot khoooob janab...
    Bohot shukriaa Sis...

  5. #4
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by amnarani View Post
    hmmmmm.....bohot khoooob janab...
    Bohot shukriaa Sis...

  6. #5
    ~Crescent~'s Avatar
    ~Crescent~ is offline Expert Member
    Those who bow down to ALLAH
    ,They can stand infront of
    anyone...
     
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    ~Sky~
    Posts
    7,582
    Blog Entries
    1
    Quoted
    694 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Buht zbrdast
    Buht khobsurat leka hay app ne .....,
    Thnx for sharing.................




  7. #6
    `BaaRisH`'s Avatar
    `BaaRisH` is offline MeHarBaaN
    "Hum Jo Toott'ay To
    Raigaa'n Toott'ay !!"
     
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    DaRyaa K PaaR ..:)
    Posts
    20,934
    Quoted
    401 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    KhoooOOOoOOOoOOOoOOoooBsUraT
    کوئی تعلق جو نہ ھوتا تو خفا کیوں ھوتے

    بےرخی آپ کی محبت کا پتہ دیتی ھے







  8. #7
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by ~Crescent~ View Post
    Buht zbrdast
    Buht khobsurat leka hay app ne .....,
    Thnx for sharing.................

    Pasandeedgi or Hosla afzai key liye be had shukriaaaa.....

  9. #8
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by `BaaRish` View Post
    KhoooOOOoOOOoOOOoOOoooBsUraT
    Shukria Sis......

  10. #9
    smarty cat's Avatar
    smarty cat is offline Expert Member
    HaPpY EvEr AfTeR <3 :D
     
    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    24,077
    Blog Entries
    14
    Quoted
    4544 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    hmm kiya karun dad dun?

    dad dun to kin alfaz me?

    filhal to zuban gang he or zhn me bht se alfaz apas me gutham gutha hogaye he bahir niklne ko bechain...or dil bht zyada sarahne ko chah raha he

    ap ka andaaz bht zyada psnd aya bht zyada khoobsurat tehreer....dairy ka to billkul b andaza n huwa shuru me

    albta akhir me prh kr zra mayusi hui kidding

    Bhht Zyada khoobsurat tehreer, mene prh kr bht enjoy kiya

    keep writing

    title bht psnd aya


    اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم
    چھوڑ جائیں گے کسی روز یہ نگر شام کے بعد


    ساری دنیا میں مرے جی کو لگا ایک ہی شخص
    ایک ہی شخص تھا ایسا بخدا ایک ہی شخص
    ..............
    وسعت دل میں تنگ دلی کا عالم تو دیکھیۓ
    ایک کو چاهنا، فقط اسی کو چاهنا، پھر کچھ نا چاهنا

    ............
    دل سے نکال دیجئے احساس آرزو
    مر جایئے پر کسی کی تمنا نہ کیجئے۔


  11. #10
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by Arzu-e-Jana`N View Post
    hmm kiya karun dad dun?

    dad dun to kin alfaz me?

    filhal to zuban gang he or zhn me bht se alfaz apas me gutham gutha hogaye he bahir niklne ko bechain...or dil bht zyada sarahne ko chah raha he

    ap ka andaaz bht zyada psnd aya bht zyada khoobsurat tehreer....dairy ka to billkul b andaza n huwa shuru me

    albta akhir me prh kr zra mayusi hui kidding

    Bhht Zyada khoobsurat tehreer, mene prh kr bht enjoy kiya

    keep writing

    title bht psnd aya


    اتنے چپ چاپ کے راستے بھی رہیں گے لا علم
    چھوڑ جائیں گے کسی روز یہ نگر شام کے بعد
    Is darja pasandeedgi...pazeerai or hosla afzai k liye bht zada shukria.....Nawazish...

    LOlllzzzzz................Yhi to mazey ki baat hey k wo Larki nhi Diary hey...

    Lekin me ne is tehreer ko likha hey to is k zarye un logoon ko Msg dia hey...jo apney Qareebi ,Mukhlis rishtoon ya cheezoon ko apni adam tawajju or be Rukhi or be atnai'i se apney sey door kr detey hain...!!!!or jab wo Rishta ya Cheez un se bichar jati hey to afsos krtey hain...!!!is k ilwa bhi bht sarey msgs hain bas Deed e beena ki zaroorat hey....!!!Dair Or Doori......2no Rishtoon key husun ko Gehna deti hey...!!!

    Bohot shukria k aap ney is tehreer k husun ko mehsoos kia isey saraha.....samjha...!!!!

    Title ki pasandeedgi k liye bhi Thxxx Jana'n...

    mujhey aik or sher add krna tha....

    Us Aakhri Nazar me Ajab Dard Tha Muneer
    Janey ka uskey gham,Mujhey Umar bhar raha..!!!

  12. #11
    mi$$y's Avatar
    mi$$y is offline Expert Member
    ..............
     
    Join Date
    Apr 2009
    Location
    shkista khwbon k dher pe
    Posts
    50,816
    Blog Entries
    6
    Quoted
    209 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Arzu sahih kah rahi hai akhir main maysu hovi
    mazaq aik traf buaht achi tahrer or andaz e tahrer

  13. #12
    Talha I's Avatar
    Talha I is offline Expert Member
    Longing for constant happiness
    is one of the major causes of
    sadness
     
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    10,247
    Blog Entries
    11
    Quoted
    3406 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Ek nihayat hi umdah tehreer. Agar tehreer achi ho tou yeh smjh nahi ataa ke ghazalon aur nazmon jesa mazaa nasr mein kese asktaa hai
    apne sach jazbaat ko lafzon mein dhalaa hai.. loved the work!
    If pain could speak; it would have so much to tell.

  14. #13
    baili's Avatar
    baili is offline Star Member
    WHENEVER U R ALONE,REMIND
    YOURSELF THAT ALLAH HAS SENT
    EVERYBODY AWAY SO THAT ITS
    ONLY YOU AND HIM
     
    Join Date
    May 2011
    Location
    saudi arabia
    Posts
    1,536
    Quoted
    55 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Pari g ilfaaz hi nhi hain ap ki tehreer ki tareef k lye kuch kehnay ko bus itna kahoungi k umda,bht hi umda.
    Aisay hi likhti rahiye or Allah Pak ap ko hamesha khush rakhay ameen.

  15. #14
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by mi$ View Post
    Arzu sahih kah rahi hai akhir main maysu hovi
    mazaq aik traf buaht achi tahrer or andaz e tahrer
    Bohot Shukria Missy sis.......


    Lollzzzzzzzzzz.......Jinhain Mayoosi ho rhi hey unhain Ijazat hey k wo Diary ko kisi bhi Mukhlis Rishtey main badal lain.......Ya larki samjh lain......wese bhi Diary aik Tamseel hey.......Muraad Koi bhi Piyara Mukhlis Rishta ya Cheez hey....

  16. #15
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by Reasons.. View Post
    Ek nihayat hi umdah tehreer. Agar tehreer achi ho tou yeh smjh nahi ataa ke ghazalon aur nazmon jesa mazaa nasr mein kese asktaa hai
    apne sach jazbaat ko lafzon mein dhalaa hai.. loved the work!
    Bohot Shukria Bro......!!!!!!

    May ALLAH bless u....

  17. #16
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by baili View Post
    Pari g ilfaaz hi nhi hain ap ki tehreer ki tareef k lye kuch kehnay ko bus itna kahoungi k umda,bht hi umda.
    Aisay hi likhti rahiye or Allah Pak ap ko hamesha khush rakhay ameen.

    Bohot Bohot Shukria sis...Pasandeegi or Duaaon key liye....!!!

    Aap bhi bohot khush rhye...May ALLAH bless U...!!!

  18. #17
    -UNKNOWN-PERSON- is offline Expert Member
    Main thehra khamosh sa
    shair,mujh ko batain kab ate
    hain ?
     
    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    11,433
    Blog Entries
    17
    Quoted
    668 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    yaraa pari , font main kuch garbar hy , alag alag sa likha hua aaraha hy , yeh main parh nahen paa rahe , ab kiya karoon yaraaa...
    mujh sy ab shairy nahen hote
    mujhy lafzoo'n nay maar dala hay







  19. #18
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by *HIJR*NASEEB* View Post
    yaraa pari , font main kuch garbar hy , alag alag sa likha hua aaraha hy , yeh main parh nahen paa rahe , ab kiya karoon yaraaa...
    Hummmmm...................aap internet exp use kr rhi hain??????

  20. #19
    R oC k iN is offline cAtcH ME
    cATcH mE, iF U cAn....
     
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    U cAn Run But U cAn't HiD
    Posts
    116,656
    Blog Entries
    47
    Quoted
    886 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    WAH KHoooBsurat TeHreEr BoHat UmmDA

    LiKHte Aur sHare kArte RaHA KarEin ...... !
    کہتے ہیں عشق نام کےگذرے ہیں اک بزرگ
    ہم لوگ بھی مرید اُسی سلسلے کے ہیں



  21. #20
    *~Princess Pari~*'s Avatar
    *~Princess Pari~* is offline ~*~ستارہ شام~*~
    His Little Hands Stole My
    Heart....!!!
     
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Goliyon Ka Shehr "Karachi
    Posts
    6,250
    Quoted
    538 Post(s)

    Re: ~اتنے چپ چاپ کے رستے بھی رہیں گے لا علم~(afsana)

    Quote Originally Posted by R oC k iN View Post
    WAH KHoooBsurat TeHreEr BoHat UmmDA

    LiKHte Aur sHare kArte RaHA KarEin ...... !
    Bohot bohot Shukria Rocky.....!!!!!!

    May ALLAH bless U...

Page 1 of 4 123 ... Last

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in

Log in