All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

      
   
  1. #1
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    ناول
    ایک طرفہ محبت

    وقت نے بھی کتنا عجیب کھیل کھیلا میرے ساتھ میں ماضی کہ صفحوں پر اپنی تقدیر کہ آنسو بہا رہی تھی کہ آذان کی آواز نے مجھے حوصلہ دیا نماز پڑھنے کا میں وضو کرکے نماز پڑھی اور سلام پھیر کہ دعا
    کرتے وقت میرے ہونٹ لرز کہ الفاظ تلاش رہے تھے ،اپنی بے بسی کہ اور میری آنکھوں سے آنسو ٹرپ کر گٹر گڑا رہے تھے ۔ میں کیا مانگو تجھ سے اے اللہ تو ہی ایک واحد واقفِ حال ہے۔ میں نماز سے اٹھی تو دیکھی 7 مس کال اور 3 مسج تھیں ۔ اس سے پہلے کہ میں مسج پڑھتی ، دروازہ پرامی کی آوازسے چونک گئی ۔ امی پاس آکر بیٹھ گئی میں تجھے نماز کہ لئے ہی اٹھانے آئی تھی ۔ امی نے سر پر ہاتھ رکھ کہ دعا دی ۔ خوش رہیں بیٹا تیری خوشی ہی میں میری عید ہے ۔ میں امی کا چہرہ دیکھ کر خاموش ہوگئی کہنے تو بہت کچھ آئی تھی ۔ لیکن ان سے یہ خوشی چھیننے دل نے روک لیا ۔ پھر امی نے مسکراتے ہوئے میری طرف دیکھا اور کہا ارے میں بتانا بھول گئی داماد جی کا فون آیا تھا ۔ تونے کال نہیں اُٹھائی تو گھر کہ نمبر پر کال کرکے پوچھ رہے تھے ۔ کتنی فکر ہے تیری جاوید کو بہت پیار کرتا ہے تجھے ۔ اللہ تم دونوں کا پیار ہمیشہ قائم رکھیں ۔ میں حیران بھی تھی ۔ کہ یہ وہی روم ہے جہاں 6 ماہ پہلے میں روتی تھی اور آج بھی میری آنکھوں میں آنسو ہی ہے ۔ پھر امی نے مجھے کاندھے سے پکڑ کر کہا کہ بیٹا تیرا دھیان کدھر ہے ۔ جی امی آپ کی بات سن رہی ہو ،کچھ نہیں ایسے ہی بس ، بیٹا کوئی پریشانی تو نہیں ہے نا ۔ امی نا کچھ نہیں میں بات کو بدلتے ہوئے اور کیا کہا جاوید نے امی ۔ میں نے داماد کو دوپہر کہ کھانے پر بلا لیا ہے ۔ کل تو جس طرح سے آئی ہے وہ بھی سمجھ میں نہیں آیا ،اور آج سنڈے ہے جاوید کہ والدین حج پر گئے ہے تو میں نے کہا کھانے کی دعوت دے دی ۔ چل اب جلدی سے منہ ہاتھ دھو کر ناشتہ کرنے نیچے آجا ۔ جی امی ۔ میں ناشتے کہ لئے گئی ۔ ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا۔ ابا کو سلام کرکے پاس بیٹھ گئی ۔ ابا نے پھر سے سخت آواز میں شوہر کی طرف فرما برداری کی چند آحادیث سنائی اور کہا کچھ بھی ہوبس اپنے گھر سے ایسے نہیں آنا ہے ۔ بیٹی شوہر کہ ساتھ آئے تو اس کی عزت بڑھ جاتی ہے ورنہ قلق سے سارا گھر پریشان رہتا ہے ۔ جی ابا میں سمجھ سکتی ہو ۔ میرے ابا ساتھ بیٹیوں کہ آبو تھے ۔ میرا کوئی بھائی نہیں تھا سوائے خالا سے گود لیے ہوئے ناصر بھائی کے، وہ بھی بہت چھوٹے تھے ۔ ابا ہمارے ڈائبیٹیس کہ مریض تھے ،ہر وقت بیٹیوں کی شادی کی فکر ،ایک بھی نہیں ساتھ بیٹیاں تھیں ، اور اس پر دین اسلام سے سخت پابند ، ہم سب کی سب قرآن حافظ تھیں ۔ اور ساتھ کلاس سے زیادہ تعلیم کی ہمیں اجازت بھی نہیں تھی ۔ میں کیا گھر میں سب ابا کہ سامنے زبان کھولنے ڈرتے تھے نہایت سختی سے ہمیں دین اور اسلام کی ارشادات کی روشنی میں انھوں نے ہماری پرورش کی تھی ۔ مجھے آج بھی یادہے میری شادی کہ وقت ابا نے مجھے بتایا تک نہیں تھا کہ میری شادی کس سے ہورہی ہے ۔ اور جلد بازی میں مجھ سے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ میں نے تیری شادی طے کردی ہے ۔ اب ایک لفظ نہیں سننا مجھے ۔ اب تجھے ایک اچھی بیٹی کی طرح اپنا فرض نبھانا ہے ۔ اس رشتہ کو قبول کرکےہم مسلم گھرانے کی لڑکیاں اپنی زندگی کہ فیصلے اپنے والدین پر ہی چھوڑ دیتی ہے ہم سے ہماری مرضی کا حق بھی چھین لیا جاتا ہے ۔

    میں خیالوں میں کھوئی ہوئی تھی کہ ابو کہ جاتے ہی میری ساری بہنوں نے مجھے گھیر لیا ۔ اور پڑوس سے دو تین میری سہلیاں بھی ملنے چلی آئی ۔ حناء تو کتنا بدل گئی ہے ۔اپنی سہلیوں کو بھول گئی ۔اور میری بہنیں ارے آپا ان کو چھوڑو ہم بھی آپ سے بہت ناراض ہے ۔ میں نے اپنی سوچ کو رخصتی دیتے ہوئے اپنا دھیان ان سب کی طرف دینا مناسب سمجھا میں مسکراتے ہوئے کیا ہے ہاں ، ارے بھائی میں نے کیا کی ، جو سب کی سب ناراض ہوگئی مجھ سے ۔ چلیں بتائے بھی ۔ سب نے شور شروع کردیا پہلے میں بتاؤنگی نہیں پہلے میں ۔ اتنے میں میری سب سے چھوٹی سیس گڑیا اپنی توتلی آواز میں کہنے لگی آپا میں سب سے چھوٹی ہو اس لئے میں بولونگی ۔سب سے پہلے وہ بھی ۔ اس کی بات سن کر مجھے اس پر پیار آیا اور میں نے اسے گود میں اٹھا لیا کا کہنا ہے میری گڑیا کو۔ آپا آپ جب سے گئی ہو مجھے کوئی بھی چاکلیٹ نہیں دیتا۔ اور میرے ساتھ آپ کھیلتی تھی یہ لوگ کوئی بھی نہیں کھیلتا ۔سب ڈانٹ دیتے ہے کھیلنے کا کہو تو ۔ ارے میری گڑیا بس اتنی سے بات آج میں کھیلونگی تمہارے ساتھ بس ۔ اور یہ لو پیسہ ناصر بھائی کہ ساتھ جاکر چاکلیٹ لے آؤ ۔ وہ خوشی خوشی پیسے لیکر میرے گال پر بوسہ دیکر بھاگتی ہوئی چلی گئی ۔ عالیہ چیخنے لگی آپا سب سے پہلے میری میری بات سن لو ۔یہ جو آپ کہ پیارے آبو ہے نا آئے دن گئے دن کوئی نا کوئی رشتہ والوں کہ لیں آتے ہے ۔ اور ہماری خوب نمائش ہوتی ہے۔ کیا رشتہ ؟ کب ؟ میں حیرت سے پوچھتی ہو ۔ارے آپا پوچھو مت بہت دفعہ اور ایک دم ماموں قسم کہ لڑکے ۔ عالیہ ایسا نہیں کہتے ۔ میں اسے ٹوکتی ہو ۔عالیہ پھر بھی اپنی بات مکمل کرنے سے نہیں کتراتی ۔اور نہیں تو کیا آکر فری میں کھا پی کر چلیں جاتے ہے اور پھر ان کہ گھر والے کہتے ہے ہمارا بیٹا ابھی شادی کی ذمداریاں سمبھالنے کہ قابل نہیں ہے ،تو پھر آتے ہی کیوں ہے یہاں تماشہ کرنے ۔ یہ ہماری عالیہ گھر میں سب سے تیز زبان کینچی کی طرح چلتی ہے ۔ لیکن مجال ہے ابا کہ سامنے دو لفظ بول دیں ۔ کلثم نے اس کی بات کو کانٹتے ہوئے کہا ارے تو شکر مان تجھے رشتے تو آتے ہے ۔ ہمارا کیا ہمیں تو ترس جاتے ہے کوئی رشتہ آجائے عمر بڑھتے وقت نہیں لگتا ،یہاں دیکھ آج تک کوئی رشتہ نہیں آیا ۔ وہ روتا سا منہ بنا کر شکایت انداز میں کہتی ہے ۔ دل پر ہاتھ رکھ کر ہائے کم بخت قسمت بھی میری ایسی کہ کسی لڑکے کی طرف دیکھو تو وہ مجھے سیسٹر بلا کر میرےسارے خواب جلا کر چلے جاتا ہے ۔ سب زور سے ہنسے لگے ۔ عالیہ نے اس سے کہا ارے یار کلثم تو اگر بہن جی ٹائپ کہ گندے میلے کپڑے دو دو روز تک پہنے گی اور ایسی بری حالت میں تو ہر کوئی سیس ہی کہہ کر ہی اپنی جان بچائےگا نا ۔۔۔ زرا اپنا اسٹائل چینج کر۔ میں نے عالیہ کو گھورتے ہوئے ٹوکا عالیہ ۔ ارے حناء میں تو بہت خوش ہو کیا کمال کا ایڈیا دیا ہے عالیہ بیگم نے اب دیکھ کیسے میں اپنا اسٹائل بدلتی ہو کو ئی بھی نہیں پہچانے گا اب مجھے ۔ او کامون یار اتنا بھی میک اپ نا کرنا ک ہم سچ میں ڈر جائے ۔ ارے سمبھل کر ہا ورنہ میرے ابو سے تیری شامت نا آجائے ۔ سب پھر سے ہنسنے لگے اتنے میں گڑیا بھاگتے ہوئے آئی آپا آپا جیجو آگئے امی بلا رہی ہے ۔

    سب چھیڑنے لگ گئی ۔ ہائے اب جیجو کہ آتے ہی حناء کہاں ہماری سننے والی ۔ چلو چلو جیجو کو جاکر دیکھتے ہے سب بھاگ گئی ۔ میں نے سیل کہ مسج دیکھیں۔ جس میں لکھا تھا۔ حناء مجھے بتاؤ کہ تم نے کیا فیصلہ کیا ہے ۔ حناء کال اٹھاؤ مجھے ضروری بات کرنی ہے ۔ مجھے بتائے بنا کیوں چلی گئی ۔ ؟ میں نے حامی بھری اور امی کہ بلاوے پر چلی گئی ۔ان کی شکل دیکھ کر کتنی معصوم صفات آنکھوں میں معصومیت چہرے پر سادگی ہلکا سا تبّسم آج بھی ایک پل کہ لئے مجھے اس صورت سے روحانی سکون کیوں ملتا ہے ۔۔؟ سب کچھ بھلا کر، لیکن جیسے ہی یاد آتا ہے ان کا اصلی چہرہ پریشانی آنکھ سے شعلے اُبلتی ہیں ۔
    سارے گھر میں چہل پہل تھی سب کتنے خوش تھے ۔ بتاتی تو بھی کیا بتاتی ۔ سب کہ سامنے اتنا خلوص پیار اور شرافت دیکھانے والا انسان اندر سے کتنا خود غرض ہے ،جو اپنے فائدے کہ لئے میرا استعمال کرنا چاہتا ہے ۔
    ہنستے مسکراتے دوپہر کا لنچ ہوا ۔ سب نے خوب گپ شپ کی اور شام کہ وقت مجھے رخصت کیا۔ میں نے ایک لفظ نہیں کہا ۔ کار میں جاتے وقت ۔ مجھ سے پوچھ رہے تھے کیوں اتنی خاموش ہو؟ میرے مسج کا بھی جواب نہیں دی ۔ کیا بات ہے ۔۔۔؟ حناء بولنا ہے یا نہیں بولنا ہے ۔ میں نے گھور کہ ان کی طرف دیکھا اور کچھ کہے بغیرنظریں جھکا لی ۔ میں اپنے کمرے میں گئی اور یہ سیل پر بزی ہوگئے ۔میں حیرت سے اپنے آپ کو آئینہ میں دیکھ کر اپنی شادی کی رات والا واقعہ یاد کرنے لگی کہ کس طرح ابا نے جلدی میں شادی کردی تھی ، اور شادی کی رات جب یہ کمرے میں آئے تھے اور میری شکل دیکھ کر جیسے وہ چونک گئے تھے ۔ میں بھی تو چونک گئی تھی حناء تم ۔ اور میری زباں سے آپ ۔۔۔۔۔
    اور میں کتنی خوش ہوگئی تھی جیسے دو جہاں پا لیا ہو جیسے اللہ تعالی سے میرے آنسو دیکھے نا گئے ہو ،اور اس نے اپنے رحم و کرم سے میری محبت کو ہی میرا ہمسفر بنا دیا ۔ میں خوشی سے تکتی رہی ان کی طرف ہاں یہ وہی شخص تھے جن سے میں بے پناہ پیار کرتی تھی، لیکن بتا نہیں پائی ۔ اور آج یہ میرے سامنے تھے ۔ میں بہت بہت خوش تھی لیکن جیسے یہ خوشی کچھ پل آئی تھی عمر بھر کی خوشی کا قرض وصول کرنے ۔ حناءآپ میری بیوی بن گئی ہو وہ اپنے سر کہ بالوں پر ہاتھ پھیرتے کہتے ہے ۔ اور میں کھل کھلا کر ہنستی ہو جیسے مجھے خوشیوں کا خزانہ مل گیا ،
    میں حیرت سے کہتی ہو سوری کس لئے ۔ نصیب میں تھا ملنا i'm so sorry ۔ یہ سب میرے اور آپ کہ والد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ مجھے خود پتہ نہیں تھا ۔ حناء تم جانتی ہو مجھے میں کیسا ہو ۔ پھر وہ کہتے ہے یار حناء مجھے صاف صاف بات کہنے کی عادت ہے ۔ میں مانتا ہو تم بہت اچھی لڑکی ہو لیکن یار میں آج ہم دونوں زندگی کی نئی شروعات شروع کرنے جا رہے ہے تو کیا میں ایک سوال پوچھ سکتا ہے ۔ میں مسکراتی ہوئی نظروں کو جھکا کر کہتی ہو جی پوچھیں ۔
    کیا تمہیں کسی سے پیار تھا۔ سچ بتانا۔ میں صرف اپنا سر ہلاتی ہو ، اس سے پہلے کہ میں بتاتی یہ وہی شخص ہے جن سے مجھے بے پناہ پیار ہے ۔ وہ بات کاٹ کر کہتے ہے ۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے حناء میں سمجھ سکتا ہو ۔ کیوں کہ جیسے تم کسی سے بے پناہ محبت کرتی ہو مجھے بھی عائشہ سے بے پناہ محبت ہے ۔ میں حیرت سے دنگ ہوکر سمجھنے کی کوشش کرتی ہو یہ مذاق ہے یا سچ ۔ پھر جاوید کی آواز جیسے کوئی بھیانک خواب دیکھا رہی ہو اور میں اسے دیکھنے سے ڈر رہی ہو ۔جاوید نے کہا ہماری منگنی ہوئی تھی پھر گھر والوں کہ آپسی خلافات سے ٹوٹ گئی ۔ میں نے بہت کوشش کی لیکن کوئی نہیں مانا اور میری شادی نا چاہتے ہوئے بھی تم سے ہوگئی ۔ میں تمہیں ایک دوست کی طرح سمجھتا ہو لیکن عائشہ میری زندگی ہے اور میں صرف دل سے عائشہ کا ہو۔ میں صرف اور صرف عائشہ کو پیار کرتا ہو اور اسے حاصل کرنے میں تمہیں میری مدد کرنی ہونگی ۔۔۔

    جاری ہے ۔۔۔
    از ریشم



    Last edited by *resham*; 08-08-2012 at 09:00 PM.

  2. The Following 4 Users Say Thank You to *resham* For This Useful Post:

    Mr.MaNgO (08-10-2012), R oC k iN (08-08-2012), s0uL sUrvIvOr (08-10-2012),  (08-09-2012)

  3. #2
    R oC k iN is offline cAtcH ME
    cATcH mE, iF U cAn....
     
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    U cAn Run But U cAn't HiD
    Posts
    116,656
    Blog Entries
    47
    Quoted
    886 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Hmmm KHoooB LiKHA

    LiKHte Aur sHare kArte RaHEin ...... !
    کہتے ہیں عشق نام کےگذرے ہیں اک بزرگ
    ہم لوگ بھی مرید اُسی سلسلے کے ہیں



  4. #3
    void's Avatar
    void is offline quicksilver
    R3aL Ey3s R3aLise R3aL Li3s
     
    Join Date
    May 2011
    Location
    under your bed
    Posts
    58,643
    Quoted
    2300 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Khoob...!!!
    jawab nahi apka Reshma Jee.
    -
    -
    -
    -


    -
    -
    -
    -
    -


  5. #4
    bindas_ashu's Avatar
    bindas_ashu is offline Expert Member
    hum who jin ko log kathe hai
    (tera tu koi status he nahi
    hai )
     
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    21,913
    Quoted
    223 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    very nice...........
    thanks for shearing ..............


  6. #5
    Mr.MaNgO's Avatar
    Mr.MaNgO is offline Expecting the Unexpected!
    need new HATERS, the OLD 1's
    are starting to LIKE me!
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    La La Land
    Posts
    9,385
    Blog Entries
    1
    Quoted
    212 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Bakya ka intezar rhe ga
    ----------------------------------!!!

    I Am lEAst bOthErEd
    wh
    At pEOple thInk
    AbOUt mE...




    I Am nOt hErE tO
    s
    AtIsfy thEm!!!


  7. #6
    s0uL sUrvIvOr is offline Banned
    no more here =) bye!
     
    Join Date
    Oct 2008
    Location
    UAE
    Posts
    5,893
    Quoted
    84 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Zabardast..................waiting for next part!;)

  8. #7
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by R oC k iN View Post
    Hmmm KHoooB LiKHA

    LiKHte Aur sHare kArte RaHEin ...... !
    Thank u so much bro ...

  9. #8
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by void View Post
    Khoob...!!!
    jawab nahi apka Reshma Jee.
    Ahem Ahem thank u so much ....

  10. #9
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by bindas_ashu View Post
    very nice...........
    thanks for shearing ..............
    shokeriya bhai ...
    hamesha khush rahein ....

  11. #10
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by Mr.MaNgO View Post
    Bakya ka intezar rhe ga
    ----------------------------------!!!
    thank Eid ki masrofiyaat ki waja se late hogayi...
    inshALLAH jaldi hi post karongi .....

  12. #11
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    Quote Originally Posted by s0uL sUrvIvOr View Post
    Zabardast..................waiting for next part!;)
    Thank u so much ... jaldi hi post karongi inshALLH ...

  13. #12
    CaLmInG MeLoDy is offline Banned
    Roshni Main Andhairoun Ke
    Baad...!!!
     
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    Islamabad
    Posts
    6,808
    Blog Entries
    25
    Quoted
    842 Post(s)

    Re: ایک طرفہ محبت پارٹ 2 ۔۔۔۔

    کہانی کو اس حصے میں ایک نیا رخ دے ڈالا آپ نے. اور پڑھنے کا تجسس تھوڑا اور بڑھ گیا ہے، کہ آخر جاوید کے عائشہ سے محبت کے اقرار کے بعد ان دونوں کی زندگی میں کیا ہوا ہوگا. مکمل رائے آپ کی مکمل تحریر پڑھنے کے بعد ہی دی جا سکتی ہے. بقیہ حصوں کا انتظار رہے گا. شکریہ. کسی کی دعا کیسے قبول ہوتی ہے، اس یقین کو بھی آپ نے اس حصے میں ظاہر کر دیا. لیکن تقدیر کا کیا فیصلہ ہے یا الله سے کسی بھی خواہش کر لینے میں ضد کرنا مناسب ہے یا نہیں..یہ آپ آئندہ آنے والے حصوں میں ہم سے شیئر کرنے والی ہیں، بقیہ کا انتظار ہے. شکریہ .

    لفظ کینچی نہیں قینچی ہوتا ہے. اور کلثم کی بجائے کلثوم لکھا جاتا ہے. ابو کو آپ نے آبو لکھا ہے، جو کے درست نہیں. اور اگر آپ لفظ سس کو بہن لکھیں تو آپ کی تحریر پڑھنے میں زیادہ اچھی لگے گی. کیوں کے اردو تحریریں لکھنے والا مصنف اردو زبان کی نمائندگی کر رہا ہوتا ہے لہٰذہ ایک ایک لفظ پر دھیان دینا مصنف کا فرض بنتا ہے. غلطیاں ہم سب ہی کیا کرتے ہیں، مگر یہ غلطیاں آج کل کا انداز بن چکی ہیں کہ جو ہمیں غلطی نہیں لگتی..پر در حقیقت غلطی ہی ہوا کرتی ہے.بات کانٹنا لفظ غلط ہے جب کے بات کاٹنا لفظ درست ہے. اس تحریر میں بھی آپ نے آپ کے اکثر جملوں کے آخر میں لفظ نا بلا ضرورت استعمال کیا ہے.



    اسٹائل چینج کرنا لکھنا زیادہ مشکل ہے بجائے اس کے کہ آپ انداز تبدیل کرنا لکھیں، آئندہ اردو الفاظ کو انگریزی میں لکھنے کی بجائے اردو میں لکھ کر ان میں اردو کی چاشنی شامل کریں. میں امید کرتی ہوں آپ کی تحریر میں اچھا اثر ظاہر ہوگا .اسی طرح کافی دنوں بعد آپ کی اس تحریر میں املا کی خاصی غلطیاں پائی جا رہی ہیں، تو مجھے لگا کے بہتر ہے آپ کا دھیان اس طرف کروایا جائے .

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in