All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – رابطے کا نيا انداز

      
   
  1. #1
    AfshanK is offline Junior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Mar 2012
    Location
    U.S.
    Posts
    159
    Quoted
    10 Post(s)

    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – رابطے کا نيا انداز


    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – رابطے کا نيا انداز

    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبران کی حيثيت سے ہميں يہ موقع ملتا ہے کہ فورمز اور بلاگز پرمختلف موضوعات کے حوالے سے امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کا درست موقف اور خارجہ پاليسی کے حوالے سے اٹھاۓ جانے والے سوالات کا جواب ديا جا سکے۔ ہماری اس کاوش کا مقصد انٹرنيٹ پر موجود شک و شہبات، ابہام اور قياس آرائيوں پر مبنی افواہوں سے ہٹ کر درست معلومات آپ تک پہنچانا ہے۔

    رابطے اور مصمم ارادے کے اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوۓ امريکی حکومت اور اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی انتظاميہ ہميشہ ايسے نت نۓ طريقوں کو استعمال کرنے کے ليے کوشاں رہتی ہے جن کے ذريعے عوام کی سطح پر رابطے ميں وسعت کی اہميت اور ضرورت کے ضمن ميں جس ارادے اور عزم کا اظہار کيا گيا ہے، اس سوچ کو پروان چڑھايا جا سکے۔
    پيش خدمت ہے ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی جانب سے پاڈکاسٹ کی پہلی قسط۔ آپ کے سوالات اور آراء کا انتظار رہے گا۔

    Podcast episode1 - YouTube

    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    USUrduDigitalOutreach - Government Organization - Washington, DC | Facebook
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

  2. #2
     is offline Junior Member
    ۔۔۔
     
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    United Kindom of GB
    Posts
    120
    Quoted
    65 Post(s)

    Re: ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – رابطے کا نيا انداز

    افشاں انٹی ۔۔۔۔۔فواد صاحب کو کیا ہوا؟ کیا مرگی کا دورہ پڑا ہے یا خود کش حملہ کروا دیا معصوم پاکستانیوں پر؟
    شاید مجھے پاخانے کی حاجت ہو گی تو میں آپ کے بتائے ہوئے ایڈریس پر چلا جاوں گا۔
    تب تک کے لئے اجازت۔

  3. #3
    khan2300's Avatar
    khan2300 is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    London
    Posts
    521
    Quoted
    222 Post(s)

    Re: ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – رابطے کا نيا انداز

    I think its could be a good initiative.

    my question is why did you attack on Afghanistan and Iraq. who is responsible for thousands of killing in these countries? couldn't you solve the issues with out being involve in war? what did you do to establish a strong government in Iraq to stop the blood shed? what did you do for all people who affected by the war you started?...

  4. #4
    AfshanK is offline Junior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Mar 2012
    Location
    U.S.
    Posts
    159
    Quoted
    10 Post(s)

    Re: ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – رابطے کا نيا انداز

    Quote Originally Posted by khan2300 View Post
    I think its could be a good initiative.

    my question is why did you attack on Afghanistan and Iraq. who is responsible for thousands of killing in these countries? couldn't you solve the issues with out being involve in war? what did you do to establish a strong government in Iraq to stop the blood shed? what did you do for all people who affected by the war you started?...

    اولا̋ ، ہمارے اقدامات کی تعریف کرنے کا شکریہ۔

    دوسری بات یہ کہ، براہ مہربانی یہ سمجھيں کہ امريکی حکومت اس بات کی قائل نہیں ہے کہ صرف جنگ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ ہم جنگ کے نتائج سے اچھی طرح باخبر ہیں۔ تاہم اس بات سے بھی انکار نہیں کيا جا سکتا کہ جارحانہ اور سفاکانہ قاتلوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے بھی سنگين نتائج ہوسکتے ہیں۔ ستمبر 11، 2001 کے سانحہ کے بعد امريکی حکومت ميں يہ تشويش پائی جاتی تھی کہ حکومت کو ہر وہ قدم اٹھانا چاہيۓ جو مستقبل ميں امريکہ اور عالمی برادری کو دہشت گردی کے مزيد واقعات سے محفوظ رکھ سکے۔

    :افغانستان

    امریکہ اور نیٹو افواج کا افغانستان میں آنے کا مقصد القائدہ کے گڑھ کو ختم کرنا تھا جنہوں نے افغانستان کو پوری دنیا کے خلاف دہشت گردی کا اڈہ بنا رکھا تھا۔ بين الاقوامی برادری کا افغانستان ميں آنا انصاف کے تقاضوں کے مطابق تھا جس کے تحت افغانستان میں ايک قانونی حکومت کا قائم کرنا تھا اور جس کی نہ صرف اقوام متحدہ نے2001 ء ميں اجازت دی تھی بلکہ افغانستان کے لوگوں نے بھی ايساف کا خير مقدم کيا تھا۔ يہ بھی ايک حقیقت ہے کہ 1999ء ميں اقوام متحدہ نے طالبان سے مطالبہ کيا تھا کہ وہ اسامہ بن لادن کو امريکہ کے حوالے کريں۔ امريکی افواج افغانستان ميں منتخب افغان حکومت کے ايما پر موجود ہے اور افغان افواج کو فوجی تربيت دے رہی ہے۔ براہ مہربانی آپ کے دماغ میں کوئی شک نہیں ہونا چاہيۓ کہ جو اموات اور تشدد آپ دیکھ رہے ہیں اس کے لئے ذمہ دار کون ہے۔۔ يہ القائدہ اور ٹی ٹی پی جیسے ذہن رکھنے والے انتہا پسند گروہ ہيں جو طاقت کے ذریعے اپنا نظریہ مسلط کرتے ہیں۔

    عراق:

    اس میں کوئی شک نہیں کہ عراق پر حملہ اور صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ امریکہ اور دنیا بھر میں متنازع بحث تھی۔ لیکن اس ضمن میں یاد رکھيں کہ عراق کا ہمسایہ ممالک پر حملوں کی تاریخ، دہشت گردی کی تنظیموں کی پشت پناہی اور کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال بین الاقوامی برادری کے لیۓ شدید تشویش کا باعث بنا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ عراق کی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کو کيميائی ہتھياروں کے ضمن ميں معلومات کی فراہمی سے انکار سال 1991 ميں جنگ بندی کے خاتمے کے معاہدے اور منظور شدہ مينڈيٹ کی واضح خلاف ورزی نے اور جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کیا۔ عراق کی حکومت نے وہ شرائط پوری نہيں کی تھيں جن کا مطالبہ اقوام متحدہ کی جانب سے کيا گيا تھا۔ صدام کی سرکش حکومت نے واضح طور پر بین الاقوامی ضروریات کے خط یا روح کو مطمئن نہیں کیا تھا. جبکہ کئی پارٹیوں کی طرف سے طاقت کے استعمال کی مخالفت کی گئ تھی یاد رہے کہ صدام حسین کی حکومت کو ختم کرنے کے لۓ طاقت کا استعمال ہی واحد ذریعہ تھا.

    ليکن يہ حقیقت ہے کہ - امریکی اور بین الاقوامی افواج کے انخلا کے کتنی دیر بعد - عراق ميں زيادہ تر شہريوں کی ہلاکت دہشت گرد تنظيموں کی کاروائيوں کا نتيجہ ہے جو دانستہ بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنا رہے ہيں۔ عراق ایک خود مختار ملک ہے لہذا جو اقتدار میں آئے ہیں وہ آزاد اور جمہوری انتخابات کے ذریعے منتخب ہوۓ ہیں – جن میں عراقی قوم کے مختلف فرقوں نے حصہ لیا ہے۔

    تاہم، کسی کو زمینی حقائق کو نہيں بھولنا چاہیۓ کہ ملک میں جمہوری حکومت کی تاریخ کے بغیر ایک مضبوط اور جمہوری حکومت کے قیام اور القائدہ کی طرح ایک بے رحم دشمن کا سامنا کرنا آسان نہیں ہے۔

    ا
    فشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    digitaloutreachstate.gov
    www.state.gov
    USUrduDigitalOutreach - Government Organization - Washington, DC | Facebook
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in