All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

      
   
  1. #1
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Smile '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    اسلام و علیکم
    آج آپ سب کے لیے جس موضوع پر تحریر لکھی ہے وہ بہت مشکل نہیں ، مگر آسان بھی نہیں . کوشسش کی ہے کہ موضوع سے انصاف کر سکوں کہاں تک کامیاب رہی نہیں جانتی. آپ سب کی راے کا انتظار رہے گا. شکریہ


    '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''


    امر بل مروف ونہی عن المنکر یعنی ' نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا '۔


    الله اس ذات کا نام ہے جو ہمیشہ سے ہے اورہمیشہ موجود رہے گی .وہ واحدہ لاشریک ہے کآئنات کا زرہ زرہ اس کا طابع۔ فرمان ہے .اور اس بات سے کسی مسلمان کو انکار نہیں . الله ہی کی ذات ہے جس نے مسلمان کو سوچنے کی صلاحیت سے نوازا ہے اور اس کی سوچ کا دائرہ بہت وسیح ہے .اسی وسعت کا تقاضہ ہے کہ انسان مایوس ہو کر خود کو محدود نہ کرے اور ہرحآل ہر قال میں وسعت قلبی کا مظاہرہ کرے .اسحقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا کے مسلم امہ بے حس ہوچکی ہے . جب کسی شخص کی سوچ محدود ہوکر صرف اپنی ذات کا سوچتی ہے تونتیجتاً وہ شخص خود غرضی اور مفاد پرستی کی اخلاقی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے اور پھر بے حسی حملہ آور ہوکر اسے اپنی ذات تک محدود کر دیتی ہے .امت مسلمہ فی زمانہ ان بیماریوں میں مبتلا ہے. ان بیماریوں کی نشاندہی حضور پاک کے اس فرمان سے بھی ہوتی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ '' ایک بار میں نے شیطان سے پوچھا ا ے بدبخت تو میری امت کے ساتھ کیا سلوک کرے گا .تو شیطان زار و قطار روتے ہوے کہنے لگا افسوس میں آپ کی امت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا مگر میں ان کے دلوں میں دولت کی محبت اتنی ڈال دوں گا کہ وہ لاالہٰ الاللہ پر دولت کو ترجیع دینگے .''
    آج کی مسلم امہ اپنے نفس کی غلام ہوچکی ہے .اور کبوتر کی طرح آنکھ بند کرکے یہ سمجھ رہی ہے کہ میں محفوظ ہوں. جب کہ وہ یہ بھول چکی ہے کہ خود کو شکاری کے آگے شکار کے طور پر پیش کر رہی ہے .
    گرچہ آج کی مسلم امہ کافی حد تک اپنی راہ سے ہٹ چکی ہے .مگر پھر بھی اس بات کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا کہ وہ مکمل طور پر اپنی تعیین کردہ راہ سے ہٹ چکی ہے . کیو نکہ اس سب کے باوجود اس بات کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے کہ کب بھٹکے ہوے مسافر کو اپنی منزل کا نشان نظر آجاے . اور وہ اپنی منزلت کو پہچان لے . کہ ''سارے عمل نیت سے ہیں .
    اور کب خدا بندے کو نجات کا رستہ دکھا دے یہ کوی نہیں جانتا .الله اپنے بندے کو ستر ماوں سے زیادہ چاہتا ہے .تو وہ کیونکر نہ چاہے گا کہ اس کا بندہ اس کی بتائی راہ پر چلے .وہ ہر لمحہ منتظر رہتا ہے کہ کب کوئی بھٹکا ہوا اسے پکارے .
    الله پاک کی ذات وو واحد ذات ہے جو اپنے بندوں کو ہر لمحہ معاف کرنے پر آمادہ رہتی ہے .فقط ایک احساس کی ضرورت ہے .
    آج کا زمانہ تو وہ زمانہ ہے جس میں اس بات کی شدّت سے ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ نیکی کا حکم دیا جائے اور برائی سے روکنے کی سعی کی جاے .اور یہ عمل کامل ایمان اور بہترین مسلمان ہونے کی دلیل ہے . اگر ہم اس فرض سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلیں تو مسلم معاشرہ کمزوری ، ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہوجاے گا .ہم مسلم امہ اپنی حقیقت کو بھلا کر گمراہی کے جس راستے پر آسانی کے ساتھ چل رہے ہیں. یہ شیطان کا ایک مضبوط حربہ ہے . اور اس حربہ سے بچنا آسان نہیں مگر ناممکن بھی نہیں.

    ''جب آنکھیں نفس کی پسندیدہ چیزیں دیکھنے لگیں تو دل انجام سے اندھا ہوجاتا ہے "


    مگر ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ہم مسلم امہ اپنے آپ کو اور دو سروں کو اس نفسا نفسی کے دور میں بے راہ روی سے نہ روک سکیں . اور مسلم امہ یعنی ہم اگر سب سے پہلے اپنی ذات کو غلط اورصحیح راستے کی پہچان کروائیں توہمارا اگلا قدم اپنے مسلمان بہن بھایوں کے لیے راہ ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا . نیکی کی تلقین اور برائی سے دور ہونے کا درس دینے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم حضور کی سیرت طیبہ کی روشنی میں درس دیں . حضور کے دور میں شیعہ، سنی سمیت کوئی فرقہ نہیں تھا اور آپ سے جڑے تمام اصحاب صرف اور صرف مسلمان تھے .

    ''جب تم جان لو کے تم حق پر ہو تو پھر نہ جان کی پرواہ کرو نہ مال کی ."


    ''
    تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے
    .
    ''روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو
    (سورہ آل عمران)


    اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہو کہ ہم کیا کر رہے ہیں . ہر آن ہر لمحہ ہمیں انفرادی سطح پر اپنے اعمال کا جائزہ لیتے رہنا چاہیے اور اپنا احتساب کرتے رہنا چاہیے .ہمیں اس وقت سے ڈرتے رہنا چاہیے کہ قران کی آیات کے مطابق '' مہر کر دی الله نے ان کے دلوں پر ان کی آنکھوں پر''
    ابھی ہما رے دل سیاہ نہیں ہوے کہ ہم اچھائی اور برائی میں تمیز نہ کرسکیں .ہمیں اس بات کا کامل یقین ہے کے ہمارے دل می ابھی بھی نیکی کی کرن باقی ہے اور زندگی کے آخری لمحے تک بھلائی کی امید باقی رہتی ہے .اور جب تک انسان کو اپنے اندر ایک بھی اچھائ کی رمق نظر آتی رہے تو وہ ' امر بل معروف و نہی عن المنکر' کی جانب قدم بڑھا سکتا ہے اور اس کا اخلاقی فرض بننتا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے ایمان کی فکر کرے بلکہ دوسروں کو بھی ہدایت کی راہ پر چلانے کی سعی کرے کہ ابھی چراغ سحر بجھا نہیں.
    میں اپنے افکار کا کسی مفکر کے اس قول پر اختتام کرتی ہوں کہ

    دنیا میں پیدا ہونے والا ہر بچہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ خدا ابھی انسان سے مایوس
    .نہیں ہوا ہے


    Last edited by Saba; 09-06-2012 at 03:14 AM.





  2. The Following 6 Users Say Thank You to Saba For This Useful Post:

    *resham* (09-04-2012), CaLmInG MeLoDy (09-06-2012), Haz!L (09-04-2012), R oC k iN (09-05-2012), Savi Abbas (09-06-2012), seerat123 (10-01-2012)

  3. #2
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    ما شا ء اللہ بہت خوبصورتی سے تحریر کہ عنوان کو اس کا حق دیا ہے آپ نے
    مسلمانوں کو سوچنے کی صلاحیتوں سے نوازنے والی عمدہ تحریر ہے
    اللہ مزید اس فن میں اضافہ عطا کریں ۔۔
    اور ہم سب کو نیک توفیق سے نوازے ۔۔
    ہمیشہ خوش رہیں آمین

  4. #3
    R oC k iN is offline cAtcH ME
    cATcH mE, iF U cAn....
     
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    U cAn Run But U cAn't HiD
    Posts
    116,656
    Blog Entries
    47
    Quoted
    886 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    KHooBsurat TeHreEr

    LiKHte Aur sHare Karte RaHA Karein ....... !
    کہتے ہیں عشق نام کےگذرے ہیں اک بزرگ
    ہم لوگ بھی مرید اُسی سلسلے کے ہیں



  5. #4
    CaLmInG MeLoDy is offline Banned
    Roshni Main Andhairoun Ke
    Baad...!!!
     
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    Islamabad
    Posts
    6,808
    Blog Entries
    25
    Quoted
    842 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''


    السلام و علیکم .


    صبا سب سے پہلے تو میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ میری فرمائش پر اس محفل میں جلوہ گر ہیں، اور پھر اس بات پر بہت خوش ہوں کے آپ نے ہم سب کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے بہت خوبصورتی سے اس عنوان کے ساتھ وفا کی ہے. اس عنوان کو نبھایا ہے...ایک لفظ سہی کو آپ صحیح لکھتیں تو ایک ذرا سی جو کسک رہ گئی وہ نہ رہتی..اور یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا اسلئے ضروری ہے.کہ ہم سب ہی اس لفظ کو لے کر غلطی کیا کرتے ہیں...خاص کر میں. ...


    آپ نے بہت اچھا لکھا ہے. بہت ہی اچھا . الله پاک آپ کے علم میں اور اس ہنر میں اور اضافہ فرمائے. آمین. میں امید کرتی ہوں کہ آپ یہاں آتی جاتی رہیں گی. اور آپ کی مصنفانہ تخلیقات اور ماہرانہ تجربات سے ہم سب کو نوازتی رہیں گی. ایک بار پھر آپ کی آمد کا شکریہ.


  6. #5
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by *resham* View Post
    ما شا ء اللہ بہت خوبصورتی سے تحریر کہ عنوان کو اس کا حق دیا ہے آپ نے
    مسلمانوں کو سوچنے کی صلاحیتوں سے نوازنے والی عمدہ تحریر ہے
    اللہ مزید اس فن میں اضافہ عطا کریں ۔۔
    اور ہم سب کو نیک توفیق سے نوازے ۔۔
    ہمیشہ خوش رہیں آمین
    bohat shukriya resham
    khsuh raheye..

  7. #6
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by R oC k iN View Post
    KHooBsurat TeHreEr

    LiKHte Aur sHare Karte RaHA Karein ....... !
    bohat shukriya aap ko tehreer pasand aii
    khush raheye

  8. #7
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post

    السلام و علیکم .


    صبا سب سے پہلے تو میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ میری فرمائش پر اس محفل میں جلوہ گر ہیں، اور پھر اس بات پر بہت خوش ہوں کے آپ نے ہم سب کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے بہت خوبصورتی سے اس عنوان کے ساتھ وفا کی ہے. اس عنوان کو نبھایا ہے...ایک لفظ سہی کو آپ صحیح لکھتیں تو ایک ذرا سی جو کسک رہ گئی وہ نہ رہتی..اور یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا اسلئے ضروری ہے.کہ ہم سب ہی اس لفظ کو لے کر غلطی کیا کرتے ہیں...خاص کر میں. ...


    آپ نے بہت اچھا لکھا ہے. بہت ہی اچھا . الله پاک آپ کے علم میں اور اس ہنر میں اور اضافہ فرمائے. آمین. میں امید کرتی ہوں کہ آپ یہاں آتی جاتی رہیں گی. اور آپ کی مصنفانہ تخلیقات اور ماہرانہ تجربات سے ہم سب کو نوازتی رہیں گی. ایک بار پھر آپ کی آمد کا شکریہ.





    w salam
    aap ki tah e dil se mamnoon hon aap ne mujhay yahan anay ki dawat di or itnay khoobsurat mozoo par likhnay ki sadat mujhay mili.kosish to thee k koi galti na ho .magar maafi chahti hon inpage na honay ki waja se typing meray leye kafi mushkil hogai thee aur isis waja se lafz ''sahi'' galat type hogaya.
    aap ko tehreer pasand ai aap ke mayar par pori utri mehnat wasool hogai.
    khush raheye
    JAZAKALLAH
    duago
    saba

  9. #8
    Savi Abbas's Avatar
    Savi Abbas is offline Expert Member
    have to love you since love to
    have you
     
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    UK
    Posts
    10,498
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Dear Saba aap ko bahaisyat aik shaira ke tour par tou parh chuki hoon aur saraha bhi chuki hun ke aap itni achi shairy jo karti hain aaj as a writer aap ki yeh tehreer dil choo gayee hai bohat muqadas khyalat aur pyari tehreer apne topic ke huwale se...mola aap ko jaza de ameen...thanks alottttttttttttttt blessingsss
    hope you will keep writing in the writer korner as well
    take care

    ​​​​


    کترنیں روح کی آؤ کے ,سمیٹیں فرخ
    کیا خبر ، لوٹ کے آجاے رفو کا موسم







  10. #9
    CaLmInG MeLoDy is offline Banned
    Roshni Main Andhairoun Ke
    Baad...!!!
     
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    Islamabad
    Posts
    6,808
    Blog Entries
    25
    Quoted
    842 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by Savi Abbas View Post
    Dear Saba aap ko bahaisyat aik shaira ke tour par tou parh chuki hoon aur saraha bhi chuki hun ke aap itni achi shairy jo karti hain aaj as a writer aap ki yeh tehreer dil choo gayee hai bohat muqadas khyalat aur pyari tehreer apne topic ke huwale se...mola aap ko jaza de ameen...thanks alottttttttttttttt blessingsss
    hope you will keep writing in the writer korner as well
    take care
    ...new topic for the competetion is submitted...hope u r ready to be a judge...........................kaisi hain aap?

  11. #10
    RisingStar is offline Member
    Edit>
     
    Join Date
    Jun 2008
    Location
    USA
    Posts
    45
    Quoted
    4 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Dear Saba bohat mudaat baad yahan aana hoa. Aaap ki umada shairi kay sath ek umada tehreer parh ker bohat kushi hoie. aap nay topic kay hawale say aaj kal kay bohat ahaam muslay ki taraf umaat e muslama ki twajhay ko markooz kernay ki saaie ki hay. Jo aaj ki
    ashad zaroorat hay. Allah (SWT) Umaat e muslama main ithaad barqar rakhay oor humain piyaray Nabi (SAWW) kay uswa e hasna per ammal kernay ki tofique aata kray. Amme Sumaa Ameen.

    yuoon hee likhti raheay. Kuhda aap ki tehreer main mazeed nikhar piyda kray. Ammen

    Kush rahieay,

  12. #11
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by Savi Abbas View Post
    Dear Saba aap ko bahaisyat aik shaira ke tour par tou parh chuki hoon aur saraha bhi chuki hun ke aap itni achi shairy jo karti hain aaj as a writer aap ki yeh tehreer dil choo gayee hai bohat muqadas khyalat aur pyari tehreer apne topic ke huwale se...mola aap ko jaza de ameen...thanks alottttttttttttttt blessingsss
    hope you will keep writing in the writer korner as well
    take care
    AOA
    Savi aap ne hamesha meri hosla afzaii ki ha or is bar bhi aap ki janib se purkhloos jumloo ki surat pazirai pa kar bohat khush hoon.khush rahye duago saba

  13. #12
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by RisingStar View Post
    Dear Saba bohat mudaat baad yahan aana hoa. Aaap ki umada shairi kay sath ek umada tehreer parh ker bohat kushi hoie. aap nay topic kay hawale say aaj kal kay bohat ahaam muslay ki taraf umaat e muslama ki twajhay ko markooz kernay ki saaie ki hay. Jo aaj ki
    ashad zaroorat hay. Allah (SWT) Umaat e muslama main ithaad barqar rakhay oor humain piyaray Nabi (SAWW) kay uswa e hasna per ammal kernay ki tofique aata kray. Amme Sumaa Ameen.

    yuoon hee likhti raheay. Kuhda aap ki tehreer main mazeed nikhar piyda kray. Ammen

    Kush rahieay,
    aap ki janib sy hosla afzaii ke leye tah e dil sy mamnoon hoon khush rahye or atay jatay raha kijeye

  14. #13
    bindas_ashu's Avatar
    bindas_ashu is offline Expert Member
    hum who jin ko log kathe hai
    (tera tu koi status he nahi
    hai )
     
    Join Date
    Jun 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    21,913
    Quoted
    223 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    khubsurat tehreer............
    thanks for shearing


  15. #14
    seerat123's Avatar
    seerat123 is offline Expert Member
    Always Forgive Your
    Enemies,Nothing Annoys Them So
    Much
     
    Join Date
    May 2011
    Posts
    30,003
    Quoted
    355 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    very nice,,,,,,,,,,,,,,,




  16. #15
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by bindas_ashu View Post
    khubsurat tehreer............
    thanks for shearing
    bohat shukriya khush raheye...

  17. #16
    Saba's Avatar
    Saba is offline Expert Member
    saba
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    9,154
    Blog Entries
    13
    Quoted
    156 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''

    Quote Originally Posted by seerat123 View Post
    very nice,,,,,,,,,,,,,,,
    thanks keep smiling..

  18. #17
    dr maqsood hasni is offline Expert Member
    Edit>
     
    Join Date
    May 2009
    Posts
    5,472
    Quoted
    13 Post(s)

    Re: '' ابھی چراغ سحر بجھا نہیں ''


    آج کی مسلم امہ کافی حد تک اپنی راہ سے ہٹ چکی ہے مگر پھر بھی اس بات کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا کہ وہ مکمل طور پر اپنی تعیین کردہ راہ سے ہٹ چکی ہے . کیو نکہ اس سب کے باوجود اس بات کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے کہ کب بھٹکے ہوے مسافر کو اپنی منزل کا نشان نظر آجاے اور وہ اپنی منزلت کو پہچان لے


    لاجواب جملے
    الله آپ کو جزا دے اور خوش رکھے۔


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in