All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: پاکستان کا مطلب کیا ؟

      
   
  1. #1
    sirftaimoor's Avatar
    sirftaimoor is offline Junior Member
    عشق ! پاگل نہیں ،
    پاگل کو ولی کرتا
    ہے
     
    Join Date
    Sep 2012
    Posts
    201
    Quoted
    5 Post(s)

    پاکستان کا مطلب کیا ؟


    پورا کلاس روم یکایک بہت سے قہقہوں سے گونج اٹھا اور میرا دوست ابوبکر اپنی نشست پر تقریباً بے جان ہی کھڑا رہ گیا۔ اسلامیات کے استاد محترم نے سب کو خاموش ہو جانے کا حکم دیا مگر پھر بھی کہیں نہ کہیں سے ہنسی کی کوئی آواز آجایا کرتی تھی۔ استاد محترم نے ابوبکر سے پوچھا تھا کہ ’’ کلمہ طیبہ ‘‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ جواباً ابوبکر بولا ’’ پاکستان‘‘ اور پوری کلاس کشتِ زعفران بن گئی ۔ابوبکر نے اپنی صفائی میں کہا ’’ ٹیچر ! کل ہی میں نے ٹی وی پر کچھ لوگوں کو کہتے ہوئے سنا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا۔ لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ۔ استاد محترم کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ میرے ذہن میں اس وقت سے آج تک یہ بات یہ اور وہ بچپن کی ہنسی کئی سوالات کو جنم دیتی رہتی ہے۔ میں نے اس کے علاوہ بہت سے مقامات پر پاکستان کا ترجمہ محض ’’ پاک سرزمین ہی پڑھا اور سنا ہے ‘‘۔ کچھ تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ جس ملک کی قومی زبان اردو ہے اس ملک کا نام اردو میں نہیں ہے۔

    پاکستان دراصل دو الفاظ کا مرکب ہے۔ ’’ پاک ‘‘ فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی اردو میں ’’ مقدس,پاک , صاف ‘‘ ہوتے ہیں۔ جبکہ ’’ استان ‘‘ ہندی لفظ ’’ استھان ‘‘ سے لیا گیا ہے۔ ہندی کے اس لفظ کے معنی ’’ جگہ‘ مقام ‘‘ ہوتے ہیں۔ تو فارسی اور ہندی کے مرکب ’’ پاکستان ‘‘ کا مطلب کل ملا کر ’’ پاک جگہ ‘‘ یا مقدس جگہ ‘‘ وغیرہ ہوتا ہے۔ مگر لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ تو قطعاً نہیں بنتا۔ لہذا استعارے اور مفہوم کی حد تک یہ درست نہیں ہے۔اگر پاکستان کا مطلب محض لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ ہی تصور کر لیا جائے تو ملک میں رہنے والے ہماری اقلیتی بھائی کیا اب اقلیت نہیں رہے کیا وہ مسلمان ہو چکے ہیں؟ کیونکہ زندگی میں کم از کم ایک بار تو ان کی زبان سے لفظ ’’ پاکستان ‘‘ ادا ضرور ہوا ہی ہوگا۔ پاکستان کے قومی پرچم میں موجود سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ کیا جھنڈے میں سے سفید رنگ کو ختم کر دینا چاہیے ؟۔

    اسی طرح وطن عزیز کے نام اور پرچم کے بعد قومی ترانے پر توجہ کریں تو جب انڈونیشیا کے صدر ’’ سکومو‘‘ 30جنوری1950کو پاکستان میں آنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت بنے تو ہمارے پاس قومی ترانہ ہی نہیں تھا۔ ان کے بعد جب شاہ ایران اسی سال پاکستان آئے تو حکومت پاکستان نے نیشنل اینتھم کمیٹی (nac)کو ’’ جنگی ‘‘ بنیادوں پر قومی ترانہ بنانے کے احکامات صادر کیلئے ۔تو احمد جی چاغلہ نے بغیر الفاظ کے صرف موسیقی کی صورت میں قومی ترانے کی دھن تخلیق کر دی۔یہی قومی ترانے کی دھن لیاقت علی خا ں کے 3مئی 1950 کو دورہ امریکہ کے موقع پر بجائی گئی ۔آخر کار حفیظ جالندھری نے قومی ترانہ بیک وقت فارسی اور اردو کے بہترین امتزاج سے تخلیق کیا۔ جو 13اگست1954کو قیام پاکستان کے سات سال بعد پہلی مرتبہ نشر ہوا۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہماری قومی زبان اردو ہے۔ قومی ترانہ تقریباً فارسی ہے۔ بچپن میں ہمیں قومی ترانہ پڑھایا جاتا تھا۔ جس کا لفظی ترجمہ کرنے سے اکثر پاکستانی آج تک قاصر ہیں۔ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ قومی ترانہ سلیس اردو میں تحریر ہوتا جو کہ ہم سب کومکمل طور پر سمجھ میں آسکتا۔

    ہمارا المیہ ملاحظہ ہو۔قومی زبان اردو ہے ۔ سرکاری سطح پر انگریزی سیکھی اور بولی جاتی ہے آئین پاکستان انگریزی کے انتہائی مشکل الفاظ پر مبنی ہے۔ قومی ترانہ فارسی میں ہے اور اکثریتی مذہبی عبادتیں عربی میں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ہم پختون ,سرائیکی , بلوچی , سندھی اور پنجابی بھی ہیں۔ ملک کا نام ’’ پاکستان ‘‘ جو ہندی اور فارسی کا مرکب ہے۔ ملک کامکمل نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جہاں جمہوریت سے زیادہ آمریت کا راج رہا ہے۔ ہر ملکی نظام کی بنیاد عدل ہوتی ہے ہمارے عدالتی نظام پر غور کریں ہم چوں چوں کا مربہ ہی بنتے جا رہے ہیں۔ ایک طرف اعلیٰ عدلیہ کی ریگولر عدالتیں ہیں تو دوسری طرف شریعت کورٹس ہیں۔ کیا ریگولر کورٹس شرعی نہیں ہیں؟۔ اگر اس کا جواب ’’ ہاں ‘‘ ہے۔ تو پھر شریعت کورٹس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟۔ اگر جواب ’’ ناں ‘‘ ہے تو ’’ اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘ میں غیر شرعی کورٹس کا ہونا آئین کے منافی نہیں؟۔ شریعت کورٹس کے ججزریگولر کورٹس سے ہی جایا کرتے ہیں اورشریعت کورٹس میں تعیناتی کے بعد شرعی فیصلے دینے کا اختیار بھی پا لیتے ہیں۔

    اسی طرح تھوڑا بینکنگ سسٹم بھی ملاحظہ ہو ۔ ہماری حکومت اندرون ملک مختلف بینکوں سے قرض لیتی ہے۔ قرض کی شرائط میں سود کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ اسلام کی رو سے سود کا کاروبار اللہ اور رسول سے جنگ کے مترادف ہے مگر اسلامی جمہوری پاکستان کی عین اسلامی حکومت بہت دھڑلے سے سود ادا کرتی ہے اور بادی النظر میں آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے مگر آئین تمام ادارے خاموش رہتے ہیں۔ ملک میں کام کرنے والے ہر بینک کا نظام سود پر مشتمل ہے۔ فی الحال کوئی ایسی حکمت عملی میری نظر سے نہیں گذری جس کی بناء پر بینک سود کے بغیر اپنا وجود برقرار رکھ سکے۔ پاکستان میں موجود تمام قوانین اور ضابطے بقول آئینی ماہرین کے اسلام سے متصادم نہیں بنائے جا سکتے۔تو کیا موجودہ بینکنگ سسٹم آئین کے عین مطابق ہوا؟ جواب تو آئینی ماہرین اور ملک کے جید علماء کرام ہی بہتر جانتے ہوں گے۔

    زکوٰۃ اسلام کے بنیادی اراکین میں سے ایک ہے۔ زکوٰۃ دیناہر صاحب استطاعت پر فرض ہے۔ مگر جوں ہی شعبان کی آخری تاریخیں آتی ہیں تو ہم بینکوں میں پڑی اپنی رقم نکلوا لیتے ہیں۔ یا پھرcdrکا سہارا لیتے ہیں یوں زکوٰۃ کی ادائیگی نہیں ہو پاتی۔ اس کے باوجود بھی پاکستان صدقہ و خیرات کرنے والے ممالک میں ٹاپ5میں شمار ہوتا ہے۔ کیونکہ سرمایہ دار کو ’’ اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘ کی حکومت پر اعتماد ہی نہیں ہے۔غیر مستند اور کالعدم مذہبی تنظیموں کو دل کھول کر چندہ ،خیرات ، زکوٰۃ اور یہاں تک کہ قربانی کی کھالیں بھی دی جاتی ہیں ۔ جو دہشت گردی کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے ۔


    موجودہ حکومت کی باہمی مشاورت اور اتفاق رائے کی پالیسی بالخصوص دہشت گردی کے بارے میں کافی حد تک غیر واضح ہے کیا پاکستانی ووٹر اکثریتی مینڈیٹ پارٹیوں کو حکومت میں آکرمشکل فیصلے کرنے کیلئے دیتا ہے یا تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت در مشاورت کرتے رہنے کا؟۔ فیصلوں سے پہلے اگر سب سے مشاورت اور سب کی رضا مندی شامل ہونا اتنا ہی ناگزیر ہے تو عوام سوچتے ہیں کہ انتخابات کے عمل اور اکثریتی حمایت کی حکومت قائم کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اکثریتی مینڈیٹ لینے کے باوجود مشکل فیصلے اس بناء پر لیت و لعل کا شکار کر دینا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے صریحاً اکثریتی عوامی مینڈیٹ کے خلاف ہے اور جمہوریت کے اصولوں پر بھی پورا نہیں اترتا۔جمہوری اصولوں کے مطابق اقلیت کو چاہیے کہ وہ اکثریت رائے کے احترام میں سر تسلیم خم کرے اور ایسا نہ ہو تو اکثریت کو اقلیت کو راضی کرنے کے غیر منطقی چکر میں پڑ کر قیمتی وقت ضائع کرنے اور پورے نظام کو جمود کا شکار کر دینے کی بجائے مشکل فیصلے خود کر لینے چاہئیں۔

    اسی طرح ہمارے عوام آئے روز لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے خلاف جلوس اور دھرنے دیتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی تقریباً ہر سال سیلابوں کی وجہ سے بے تحاشہ نقصان بھی برداشت کرتے ہیں اور ہماری نظریاتی سرحدوں کے محافظ مستقبل میں بھارت سے جنگ کی وجہ پانی کی قلت بتاتے ہیں۔ ایک طرف ہم رونا روتے ہیں کہ بھارت ڈیم بنا کر پانی روک رہا ہے اور دوسری طرف ہم ڈیم بنانے کو خود تیار نہیں اور ہر سال اتنا پانی آتا ہے کہ آدھا پاکستان جل تھل ہو جاتا ہے۔ کیا بھارت ڈیم بنا کر اور پانی روک کر ہم پر احسان نہیں کر رہا؟ ہماری حالت یوں ہے جیسے پیاسہ پانی میں ڈوب کر مر جائے۔

    وطن عزیز کو درپیش بیشترمسائل ہم عوام کے منفی رویوں کی وجہ سے ہیں ۔ہمارے سیاستدانوں , دانشوروں , سول سوسائٹی , علماء کرام , صحافیوں , قانون دانوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کو اپنی سوچ کی قبلہ درست کرنے اور جذبات کو ٹھوس منطق کے تابع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
    بر باد گلستان کرنے کو بس ایک ہی الو کافی تھا
    ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہو گا؟

    (سید ذیشان حیدر)


  2. #2
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    me Soch'ing k yeh Article URDU mein Kiun hai ?


    ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہو گا؟
    Lamha-e- Fikria

  3. #3
    Marvimato's Avatar
    Marvimato is offline Me houn Albeli..!
    "Your Character Is Your
    Future"
     
    Join Date
    Mar 2011
    Location
    on the way...!
    Posts
    3,391
    Blog Entries
    2
    Quoted
    1056 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Mera idea chori kr lia...
    me es topic me 8 meehny pehly sy likh k rakha hoa....
    bs sanbhal k e rakha hoa


  4. #4
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Quote Originally Posted by Marvimato View Post
    Mera idea chori kr lia...
    me es topic me 8 meehny pehly sy likh k rakha hoa....
    bs sanbhal k e rakha hoa
    Do share then !
    what are you waiting for ?

  5. #5
    Xtylish Sami is offline crazyyy for deano
    Be happy wid d little u
    have,There r sum ppl wid
    nothing who still manage to
    smile
     
    Join Date
    Feb 2013
    Location
    USA
    Posts
    4,899
    Quoted
    1020 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Quote Originally Posted by Muhaddisa View Post
    me Soch'ing k yeh Article URDU mein Kiun hai ?


    ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیا ہو گا؟
    Lamha-e- Fikria
    kyunk me parh na skoo

  6. #6
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Quote Originally Posted by Xtylish Sami View Post
    kyunk me parh na skoo
    han har kaam mein Khuda ki koi maslihat hoti hai

  7. #7
    Marvimato's Avatar
    Marvimato is offline Me houn Albeli..!
    "Your Character Is Your
    Future"
     
    Join Date
    Mar 2011
    Location
    on the way...!
    Posts
    3,391
    Blog Entries
    2
    Quoted
    1056 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Quote Originally Posted by Muhaddisa View Post
    Do share then !
    what are you waiting for ?
    Aacha waqiey kro kia share....

    Ok then after exams abhi itna time nai mil ra.....

  8. #8
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Quote Originally Posted by Marvimato View Post
    Aacha waqiey kro kia share....

    Ok then after exams abhi itna time nai mil ra.....
    Exam k bad share kar rhi hn ap

  9. #9
    Marvimato's Avatar
    Marvimato is offline Me houn Albeli..!
    "Your Character Is Your
    Future"
     
    Join Date
    Mar 2011
    Location
    on the way...!
    Posts
    3,391
    Blog Entries
    2
    Quoted
    1056 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Quote Originally Posted by Muhaddisa View Post
    Exam k bad share kar rhi hn ap
    done....!
    ..........

  10. #10
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    thread ka ka unwaan Pakistan ka matlab kia he? tu hum opsi per baat karain ge, baqi ratb o yabis intellectuals per chorety hain.
    Maloom nahi aap se kis ne keh diya ke Pakistan ka matlab kia ka maani lafzi hian ya ba muhawrah.
    Pakistan ka matlab kia . . لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ
    se murad ye he ke Pakistan aur es mulk ko maqsad maqsad kia he. ke yahan per لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ ke fermaan ke mutabiq zidagi guzari jay.
    rahi baat aqliyatoon ki to woh Huzoor pak ke dour me bhi thay, aur khair ul quroon me aqliyatoon ke honey ke bawajood kisi ko لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ ke mafhoom ko samjhney me ghalta fehmi nahi hoi jis tarah aapko ho gai.

    ab ye bahas bilkul mat kijye ga ke Pakistan banany ke baad yon howa, won howa, aisa hona chaihey tha, wesa nahi hona chaihye tha.
    mene mahaz uwaan ke tahat baat ki he.


    Pakistan ka matlab :لَا اِلَہَ اِلَّا اللّٰہ" tha , he aur rahy ga inshallah tala.

    Most of the time in my life, it is better to have Nothing then something

    wo shaks hi kya jo der jaye halaat ki khuni gardish se,
    Us daur me jeena lazim hai jis daur mei jina mushkil ho.


  11. #11
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: پاکستان کا مطلب کیا ؟

    Agreed with Rujail.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in