All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Page 1 of 2 12 Last

Thread: آہ سحرگاہی

  1. #1
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    آہ سحرگاہی

    آہ سحرگاہی

    یوں تو رمضان کے تقدس سے کسی کافر تک کو انکار نہیں۔ رمضان کا بابرکت مہینہ تمام مہینوں*پر اسی طرح حاوی ہے جسطرح یوم عرفہ کا دن تمام دنوں* پر ہے۔ تقریبا ہر مسلمان کی زبان رمضان کی اہمیت اور اسکی فضیلتوں کے بیان سے نہیں تھکتی۔ اس ماہ مکرم کی رحمت ہی کچھ ایسی ہے کہ کیسا ہی بے عمل مسلمان کیوں ہو، وہ تک رمضان کی آمد سے قبل ہی اس مہنیہ کا تذکرہ اپنے اپنے حلقوں میں کرنا شروع کردیتا ہے۔ اور کچھ نہ کچھ قبل از وقت تیاری اور شروع رمضان سے اپنی حد تک اعمال صالحہ کرنے کا خود کا پابند بنائے رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔
    پر افسوس کے ایک طبقہ ایسا بھی ہیں، جو اس مبارک مہینہ میں بھی حضور اقدس صادق و مصدوق خاتم الانبیاء و الرسل رحمت للعالمین محمد عربی امی ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائے رحمت کے بجائے اس بدعا کا حقدار بن بیٹھتا ہے کے جس پر روح القدس جبرائیل امین کے الفاظ اور صادق و امین صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین، گویا مہر بدانجامی ثبت کردینا ہوا۔
    شاعر خوب کہتا ہے:
    غرور تھا نمود تھی، ہٹو بچو کی تھی صدا
    اور آج تم سے کیا کہوں لحد کا بھی پتہ نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؎
    گزشتہ چند دنوں میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کی وجہ سے آج پھر میں اسی دھن میں تھا کہ عام حالات کی نسبت قبل از وقت چھٹی کا پھربور فائدہ اٹھایا جائے اور گھر کی راہ لی جائے۔
    میں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی محسوس کیا کے عام طور پر میری کام کی رفتار اتنی تیز نہیں ہوتی جتنی کہ رمضان کے مہینے میں ہوتی ہے۔ ماہ مبارک کی رحمت و برکت کا نزول ایسا کہ جہاں دفتری اوقات کمی ابر رحمت معلوم ہوتی ہے وہاں کارکردگی میں بہتری وقت میں برکت کی علامت کو ظاہرکرتی ہے۔ کبھی کبھی تو دل سے بات نکلتی ہے کے یا الہی پورا سال ہی رمضان رہے۔ ابتداََ ہے محسوس ہوتا ہے کے کسطرح سے یہ کٹھن وقت بھوک و پیاس کی حالت میں گذرے گا۔ پھر پہ درپہ روزے رکھنے پر چند ہی دن میں* طبیعت میں ٹھرائو آجاتا ہے۔ اور جب روزے کی عادت سی ہونے لگتی ہے تو یہ ہردلعزیز مہینہ داغ مفارقت دیکر رخصتی کی تیاری پر کچھ اسطرح ہوتا ہے کہ ہر زبان الوداع الوادع ماہ صیام الواداع کا نوحہ کر رہی ہوتی ہے۔

    تین عشروں پر مشتمل شھر رمضان اب اپنے اختتام کی طرف انتہائی خاموشی و سرعت کے ساتھ گامزن ہے۔ پورے مہنیے کی طرح آج بھی میں افطاری سے قبل بستر پر دراز یہی سوچ رہا تھا کہ افطار کے بعد کچھ وقت سو جائونگا تاکہ صلاۃ تراویح کے لئے چاق و چابند رہ سکوں، جبکہ آج طاق راتوں میں سے ایک رات بھی ہے اور ممکن ہے کے لیلۃ القدر بھی یہی شب ہو۔
    بارہ مہینہ سوتے گذر جاتے ہیں پر پھر بھی مجھے رمضان میں* یہی شکایت ہوتی ہے کے نیند نہیں بھرتی۔ یار لوگ تعن تشنیع کے جواب میں میں اپنا دفاع یوں کیا کرتا ہوں کے غیر رمضان میری نیند غفلت کی نیند ہے، اور رمضان کی نیند سکینہ "نزول رحمت و سکون" کی وجہ سے ہے۔ جسے سن کر وہ لوگ بے اختیار ہنس دیتے ہیں۔

    دہی بڑھے اور آلو کے پکوڑے جنہیں ہم پھلکیاں کہتے ہیں، میری جان ہیں۔ بلکہ شائد کہیں نہ کہیں روزے رکھنے کی اک وجہ دہی بڑھے اور آلو پکوڑے بھی ہیں۔ جس دن نہیں بنتے میرا موڈ ہی بگڑ جاتا ہے۔ محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے حق فرمایا کے ''آدم کے بیٹے کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے ایک نیکی سے دس گنا سے سات سو تک ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ''مگر روزہ کہ اس کا ثواب بے شمار ہے ، بے شک وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔'' روزہ دار اپنی خواہش اور طعام میرے لئے چھوڑتا ہے ۔ روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ۔ ایک خوشی افطار کے وقت۔ اور ایک خوشی دیدارِ الٰہی کے وقت ۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ اور روزے ڈھال ہیں۔'' تو افطار کے وقت کی خوشی تو ہم میں سے سب ہی محسوس کرتے ہیں، میں تو خاص طور سے کرتا ہوں۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    الارم اپنے مقررہ وقت پر بجنے سے نہیں چوکتا۔ آپ لاکھ کوشش کرلیں کے نیند نہ ٹوٹے اور الارم کی آواز ہمیں سنائی ہی نہ دے، پر نہیں۔ آپ کو اٹھانا ہی پڑتا ہے۔ اور رمضان کی راتیں تو دن سے ذیادہ روشن ہوتی ہیں۔ تو کوئی کیوں نہ بیدار ہو، اور پھر وہ بھی طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش میں۔ دین اسلام نے لیلۃ القدر کی صورت میں ابدی کامیابی کا ایسا شارکٹ دیا ہے جو میرا خیال کے مطابق پاکستانیوں کی طبیعتوں کے لئے نہات ہی موزوں ہے، اور ہر ہر مسلمان کیلئے تو ہے ہی۔
    حق جل مجدہ کا آسمان دنیا پر آمد وقت ہوچلا تھا۔ مالک الملک کی ندائے غیب پکار رہی تھی "ہے کوئی والی، ہے کوئی مغفرت کا طالب"۔ کبھی تو میر بالکل سمجھ نہیں آتا کے کسطرح سے اللہ کے سامنے اپنی نا اہلی کا اقرار کروں۔ جبکہ وہ میرا اگلا پچھلا سب جانتا ہی ہے۔ اور مانگوں* بھی تو کیا مانگوں، جبکہ وہ میری حال اور ضرورت سے باخبر بھی ہے۔ شائد ہی میری کاہلی ہے۔ شائد نہیں یقیناََ یہ میری جان چھڑانے والی عادت ہے۔ مجھے یقین ہوتا ہے کے باس سے تنخواہ میں اضافے کی بات کرونگا، اور اس نے صاف منع کر کے نئے سال کی ابتدا پر معاملے کو ٹالنے کی بات کرنی ہے، پر میں پھر بھی اسکے آگے منتیں کرتا ہوں، اور یہ بالکل نہیں سوچتا کہ وہ دیگا یا نہیں۔ ہائے۔ ۔ ۔ یہ تو جان لیا کے باس کو کہنے سے کام ہوتے ہیں، پر اللہ کے آگے معاملہ رکھنے کے بارے میں کام ہوجانے کا یقین نہیں۔ انااللہ وانا الیہ راجعون۔

    شائد اسی بات کو سوچ کر آج شرمنگی سی ہو رہی ہے۔ منہ چپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ ایمان باالغیب، اجمالی ہو یا مفصل، ڈولتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اللہ رزاق ہے۔ اسکے کرنے سے ہوگا، اس کی عطا کا ہر زرہ محتاج ہے۔ اور اسی طرح کے سینکڑوں عقائد پر مشتمل عبارات یاد ہیں پر پھر بھی کیوں، آخر کیوں* اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا کھوٹا معاملہ کیوں؟
    سحری کا وقت نکل رہا تھا اور میں کشمکش بڑھ رہ تھی، گھتی ہے کہ سلجھے ہی نہ۔

    دوستوں ایک زمانہ تھا لوگ دودھ میں سے گھی مکھن نکال کر، باقی بچ جانے والی چھاج کو محلے بھر میں بلا معاوضہ تقسیم کر دیتے تھے۔ چربی و چکنائی کو غذائیت کا منبع سمجھا جاتا تھا۔ اب کا زمانہ ہی اور ہے۔ یہ زمانہ لو فیٹ"کم چکنائی" کا ہے۔ اسکمڈ ملک کے نام پر چھاج اور اس سے ملکتی جلتی چیزیں بکنے لگی ہے۔ لو فیٹ دھی، لو فیٹ دودھ غرض ہر چیز میں فیٹ کی کمی اسکے اعلی معیار کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔

    کچھ بات سمجھ آئی یاروں! ہماری عبادت بھی لوفیٹ ہوگئیں ہیں۔ بس ایک صورت سے بنا لی، نیت باندھ کے نماز کے ارکان ایک کے بعد ایک ادا کرو اور اپنی راہ لو۔ نیت تو کرلی پر اخلاص نہیں۔ نماز ہے تو دیھان نہیں۔ روزہ ہے تو خرافات سے بھرپور۔ ذکر ہے تو گنتی پر زور۔ قطع نظر اسکے کہ ہماری نماز روزہ وہ دیگر عبادات میں* واجبات و سنن کی رعایت ہے بھی یا نہیں، کہیں مکروہات تحریمات سے بھرپورتو نہیں۔ اس پر آپ قربان جائیں اپنے رب پر کہ جس نے میں ہمیں اپنی وحدانیت کے صدقے اپنے قدموں* پر سجدے کی توفیق دی۔ وہ اس بات پر قادر ہے کہ ہمیں* ذلیل و رسواء کرکے بندر، سانپ، ہاتھی اور گائے کے آگے جھکادے۔ ہماری کیا اوقات۔ آج ہم جنہیں*غیر مسلم کہہ کر ان سے اپنے کو ممتاز کرتے ہیں اور امت محمدی ہونے فخر محسوس کرتے ہیں، کون جانتا تھا کے یہ اسکے مقدر مین تھا بھی یا نہیں۔ یا مرنے تک وہ کس حال پر اٹھایا جائے گا۔

    اس سب پر طرہ یہ کہ ہم سے بڑا کوئی حاجی نہیں۔ حق و باطل کا میعار صرف و صرف خواہشات نفس ہے اور کچھ نہیں۔ کسی کو کہتے سنا کہ نماز اس وقت پڑھنی چاہئے جب آپکا سو فیصد دیھان ہو۔ ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔ جواب تو انکا یہ بنتا ہے کہ پھر کھانا بھی جب کھایا کرو جب بھوک کی وجہ سے مرنے کی حالت کو پہنچنے لگواور کھائو بھی مردار۔ اصل کھانے کا فائدہ تو یہی ہوگا جو موت کے منہ سے بچالے لے۔ ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔ بلاوجہ روز صبح پاخانہ جانے کی جھنجٹ پالی رکھی ہے۔

    زمانہ عقل کو سمجھا ہوا ہے مشعل راہ
    کسے خبر کہ جنوں بھی ہے صاحب ادراک

    بات یہی ہے عمرو بابو، ورنہ امام کی لمبی قرات اور دعاء پر کبھی بل نہیں آتا۔ آہ ۔ ۔ سب لو فیٹ ہے بابا لو فیٹ۔ اس پر رحیم الرحماء، کریم کرماء کی شان تو دیکھو، وہ ہماری اس لو فیٹ کو بھی قبول کر لیتا ہے اور اگلی بار اپنے دربار میں حاضری کی توفیق بھی عنایت کردیتا ہے۔ اللہ اکبر کبیرا، والحمداللہ کثیرا وسبحان اللہ بکراۃ و اصیلا۔

    اے ہمارے رب، پاک پروردگار، سب تیری ہی عطاء کے محتاج ہیں۔ تیری توفیق سے ہر نیک کام سرانجام پاتا ہے۔ آج مجھے زندگی اتنا موقع دے کے میں تجھ سے کہہ سکوں* کہ اے میرے رب، ہم نے آج تک تیرے علاوہ کسی اور کو رب جان کر سجدہ نہیں کیا، کسی کو معبود جان کر اپنی حاجت پیش نہیں کی، معبود جانا تو تجھے جانا، عبادت کی تو تیری کی، سجدہ کیا تو تجھے کیا، پس میرے مالک میری ان لو فیٹ عبادات کو قبول کر لے۔ میری توبہ، توبۃ النصوح ہرگز نہیں* ہے، پر تو میری توبہ کو قبول کرلے۔ میں*گناہ سے بچ نہیں سکتا،نہ ہی میرا دعوہ ہے کہ میں آئیندہ گناہ نہیں* کرونگا، پر تو مجھے میرے گناہوں* سے بچا لے۔ اے اللہ میرے وہ گناہ معاف کردے جو میری ہدایت کی راہ آڑ بنے ہوئے ہیں، اور تیری طرف سے آنے والی رحمتوں کو رکھے ہوئے ہیں۔ اے میرا اللہ تو قھار و جبار بھی ہے، اس سے پہلے کہ تو کسی گناہ پر میر پکڑ کرے، میں خود تری جناب میں حاضر ہورہا ہوں۔ اپنے اک اک جرم کا اقرار کرتا ہو۔ ہاں اللہ میں* اقراری مجرم ہوں۔ جب کوئی مجرم بادشاہ کے آگے اپنے جرم کا اقرار کرکے معافی کا طلبگار ہو تو بادشاہ اپنے انصاف پر اپنے عنایت مقدم کردیا ہے۔ اور اس مجرم کو معاف کر دیتا ہے۔ میرے اللہ تو تو بادشاہوں کا بادشاہ ہے، معافی کو تجھ سے ذیادہ کون پسند کرے گا۔ اے اللہ میں تجھ سے اپنے ہر اس کئے کی معافی چاہتا ہوں، جو میں جان بوجھ کر کئے، اور جو انجناے میں*کئے، جو دن کے اجالے میں* کئے، اور جو رات کی تنہایئوں* میں*کئے، جو میں نے اکیلے میں کئے، اور جو مجمعے میں کئے، جو میں نے صغیرہ گناہ کئے، اور جو کبیراہ کئے، جو میرے علم میں*ہیں وار جن سے میں لاعلم ہوں، جو میں*نے گزشتہ زندگی میں کئے اور جو میں آنے والی زندگی میں کرونگا۔ ہاں* ہاں میرے اللہ، مجھے نہیں معلوم پر جو گناہ میں* آںے والی زندگی میں کروں گا، اے اللہ تو وہ بھی معاف کردے۔ کیوں کہ میرے اللہ، میں اس رب پر ایمان لاتا ہوں جو کاتب تقدیر ہے، جو خبیر بھی ہے اور علیم بھی ہے۔ جو جانتا ہے کے کیا ہوگا اور کیا ہونے والا۔ جس کے علم کے احاطہ میں دوجہاں ہیں، جسکی قبضہ قدرت سے باہرکوئی شئے نہیں۔ اور میں ہرگز اس کو رب نہیں مانتا جسے اپنی بھی خبر نہیں۔ اے اللہ، تو، تو ہے اور میں*، میں* ہوں۔ تو خالق ہے، میں* بندہ ہوں۔ اور بندہ تو ہوتا ہی گندہ ہے۔ میرے اللہ اپنی رضا عطا فرما دے، اور اپنی پکڑ سے بچالے۔ یا اللہ میں تیری پکڑ سے بچنے کیلئے تیرے ہی دامن میں پناہ لیتا ہوں، کیوں دینا میں بجز تیرے کوئی اور ہے ہی نہیں جو مجھے تیر پکڑ سے بچالئے۔

    یا کریم اپنا کرم فرما دے،کریم تو کہتے اس کو ہیں جو گناہگاروں پر رحم رکے۔ اے اللہ اپنے کرم سے کرم فرما دے، اپنے فضل سے فضل فرما دئے۔ اور لیلۃ القدر کی دولت تمام مسلمانوں* کو عطا کر دے۔

    خرد کی گتھیاں سلجھا چکا میں
    مرے مولا مجھے صاحب جنوں کر

    اللہ اکبر اللہ اکبر، منادی کی ندا اس بات کی متقاضی تھی کہ آہ سحرگاہی کا وقت تمام ہوا۔ انابت و رجوع بندگی میں* پختگی لاتی ہے۔ اسلئے اظہار بندگی کیلئے اللہ کے گھر کی جانب چلاجائے۔
    Most of the time in my life, it is better to have Nothing then something

    wo shaks hi kya jo der jaye halaat ki khuni gardish se,
    Us daur me jeena lazim hai jis daur mei jina mushkil ho.

  2. The Following 6 Users Say Thank You to Rujail For This Useful Post:

    Flashpro (08-02-2013), innocent girl 12 (08-01-2013), intelligent086 (08-05-2013), Muhaddisa (07-31-2013), Sai-e-Lahasil (08-03-2013), saima ramzan (07-31-2013)

  3. #2
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    اور جب روزے کی عادت سی ہونے لگتی ہے تو یہ ہردلعزیز مہینہ داغ مفارقت دیکر رخصتی کی تیاری پر کچھ اسطرح ہوتا ہے کہ ہر زبان الوداع الوادع ماہ صیام الواداع کا نوحہ کر رہی ہوتی ہے۔
    کبھی تو میر بالکل سمجھ نہیں آتا کے کسطرح سے اللہ کے سامنے اپنی نا اہلی کا اقرار کروں۔ جبکہ وہ میرا اگلا پچھلا سب جانتا ہی ہے۔ اور مانگوں* بھی تو کیا مانگوں، جبکہ وہ میری حال اور ضرورت سے باخبر بھی ہے۔

    جزاک اللہ خیر۔ لِکھتے اور شئیر کرتےرہیں۔

  4. #3
    saima ramzan's Avatar
    saima ramzan is offline Star Member
    .........................
     
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    1,278
    Quoted
    109 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    bohet khoob likha dua bhi bohet khoobsurat or jazbat bhi Allah pak hum gunhagaron ko maaf frmaay or aisay kam krnay ki tofeeq day jo uski rza ka ba,ais hain ameeeeeeeeeeeeeeen...jazakAllah

  5. #4
    Mamin Mirza's Avatar
    Mamin Mirza is offline Charagh e Aab.....!!!
    Apnay Honay Ka Nishaan
    Dhoondhtay Hain...!!!
     
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Uroos ul Bilad Karachi..!
    Posts
    3,190
    Quoted
    278 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Quote Originally Posted by saima ramzan View Post

    chammmmmmm chiiiiiiiiiiiiiiiiiiiii,
    Dil Ka Aalam Hai Aik Dariya Sa
    Do Kinaron Main Dard Behta Hai.........!!!

  6. #5
    saima ramzan's Avatar
    saima ramzan is offline Star Member
    .........................
     
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    1,278
    Quoted
    109 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Quote Originally Posted by Mamin Mirza View Post
    chammmmmmm chiiiiiiiiiiiiiiiiiiiii,
    abay o sudhar ja hunhhhhhhhhhhhhh

  7. #6
    Mamin Mirza's Avatar
    Mamin Mirza is offline Charagh e Aab.....!!!
    Apnay Honay Ka Nishaan
    Dhoondhtay Hain...!!!
     
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Uroos ul Bilad Karachi..!
    Posts
    3,190
    Quoted
    278 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Quote Originally Posted by saima ramzan View Post
    abay o sudhar ja hunhhhhhhhhhhhhh
    hahahahahahahahahahaha,

  8. #7
    zahra mannan's Avatar
    zahra mannan is offline Junior Member
    Allah Raheem hai Rehmaan hai
     
    Join Date
    Apr 2011
    Posts
    376
    Quoted
    84 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Rujail sherminda he ker dia JazakAllah he Kher itni khoobsurat dua k lie or assan kernay k lie kafi kuch

    - - Updated - -

    خرد کی گتھیاں سلجھا چکا میں
    مرے مولا مجھے صاحب جنوں کر

  9. #8
    Sai-e-Lahasil's Avatar
    Sai-e-Lahasil is offline ALHAMDULILLAH !!!
    دوست ہوتا نہیں
    ہر ہاتھ ملانے
    والا ۔۔۔
     
    Join Date
    Sep 2007
    Location
    New York, NY
    Posts
    47,362
    Blog Entries
    105
    Quoted
    721 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Ameen Sum'Aameen @ Ma sha Allah such beautiful Duas.

    Be'shak WOH PAAK ZAAT humary Haal aur zarortiyaat se ba'khabar hai ... Aur Oqat se berh ker Nawazta hai humary lowfat Ibadat k bvjood.

    Boht acha likha hai Rujail.. Achi aur Iman-afroz tehreer... Aur itni Khoobsurat Dua ...mujh jaisoN k liye, Jin ko mangnay ka saleeqa Nahi ata... Boht achi duayeN hein. Allah qabool farmaye aur humaiN naikokarooN k rastay per chalna ki himat o tofeeq dey, Aameen Sum'Aameen.

    Likhty Rahiye aur Dua meiN Yaad Rakhney ki request hai.

    wa'Salam

    .
    .
    .

    اللهم اني اعوذبك من زوال نعمتك و تحول عافيتك وفجاءة نقمتك وجميع سخطك

    “I do not trust people who don't love themselves and yet tell me, 'I love you.' There is an African saying which is: Be careful when a naked person offers you a shirt.” ― Maya Angelou

  10. #9
    CaLmInG MeLoDy is offline Banned
    Roshni Main Andhairoun Ke
    Baad...!!!
     
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    Islamabad
    Posts
    6,808
    Blog Entries
    25
    Quoted
    842 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    اس تحریر میں موجود اور اس کے علاوہ آپ کی جو بھی حاجات اللہ پاک سے ہیں، میری اور ہم سب کی اللہ پاک سے گزارش ہے کے ان حاجات کو پورا کر دے، اور ان تمام حاجات کو ہ ہمارے حق میں بھی قبول و منظور فرما آمین . اللہ پاک آپ کو اس اچھی سوچ کو تحریر کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے . آمین .

  11. #10
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Quote Originally Posted by Muhaddisa View Post

    جزاک اللہ خیر۔ لِکھتے اور شئیر کرتےرہیں۔
    pasandeedgi ka shukria.

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by saima ramzan View Post
    bohet khoob likha dua bhi bohet khoobsurat or jazbat bhi Allah pak hum gunhagaron ko maaf frmaay or aisay kam krnay ki tofeeq day jo uski rza ka ba,ais hain ameeeeeeeeeeeeeeen...jazakAllah
    Ameen sum ameen.

    parhney aru srahny ka shukria.

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by zahra mannan View Post
    Rujail sherminda he ker dia JazakAllah he Kher itni khoobsurat dua k lie or assan kernay k lie kafi kuch

    - - Updated - -

    خرد کی گتھیاں سلجھا چکا میں
    مرے مولا مجھے صاحب جنوں کر
    sharmindah! meri aisi intention nahi thian.

    thanx for liking.

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by Sai-e-Lahasil View Post
    Ameen Sum'Aameen @ Ma sha Allah such beautiful Duas.

    Be'shak WOH PAAK ZAAT humary Haal aur zarortiyaat se ba'khabar hai ... Aur Oqat se berh ker Nawazta hai humary lowfat Ibadat k bvjood.

    Boht acha likha hai Rujail.. Achi aur Iman-afroz tehreer... Aur itni Khoobsurat Dua ...mujh jaisoN k liye, Jin ko mangnay ka saleeqa Nahi ata... Boht achi duayeN hein. Allah qabool farmaye aur humaiN naikokarooN k rastay per chalna ki himat o tofeeq dey, Aameen Sum'Aameen.

    Likhty Rahiye aur Dua meiN Yaad Rakhney ki request hai.

    wa'Salam

    walaikum assalam

    ameen sum ameen.

    Allah hum sab ke haq woh tammam duain qobool fermain jo Huzoor pak sallala ho alaihi wassalam ne mangi thein.

    apna qeemati time deney ka beyhad shukria.

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by CaLmInG MeLoDy View Post
    اس تحریر میں موجود اور اس کے علاوہ آپ کی جو بھی حاجات اللہ پاک سے ہیں، میری اور ہم سب کی اللہ پاک سے گزارش ہے کے ان حاجات کو پورا کر دے، اور ان تمام حاجات کو ہ ہمارے حق میں بھی قبول و منظور فرما آمین . اللہ پاک آپ کو اس اچھی سوچ کو تحریر کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے . آمین .
    Ameen sum ameen.
    Aur Allah pak tum ko rozey rakhny ki toufeeq ata fermain. khojey se bachain lolzzzzzzzzzzzzzzzzz

  12. #11
    CaLmInG MeLoDy is offline Banned
    Roshni Main Andhairoun Ke
    Baad...!!!
     
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    Islamabad
    Posts
    6,808
    Blog Entries
    25
    Quoted
    842 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Quote Originally Posted by Rujail View Post
    pasandeedgi ka shukria.

    - - Updated - -

    Ameen sum ameen.

    parhney aru srahny ka shukria.

    - - Updated - -

    sharmindah! meri aisi intention nahi thian.

    thanx for liking.

    - - Updated - -

    walaikum assalam

    ameen sum ameen.

    Allah hum sab ke haq woh tammam duain qobool fermain jo Huzoor pak sallala ho alaihi wassalam ne mangi thein.

    apna qeemati time deney ka beyhad shukria.

    - - Updated - -

    Ameen sum ameen.
    Aur Allah pak tum ko rozey rakhny ki toufeeq ata fermain. khojey se bachain lolzzzzzzzzzzzzzzzzz
    Alhamdulillah ji..khoje maar nahi hoon..

  13. #12
    patriot19472001's Avatar
    patriot19472001 is offline Senior Member
    WELL DONE is better than well
    said!!!
     
    Join Date
    Nov 2009
    Posts
    979
    Blog Entries
    2
    Quoted
    94 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    ماشاللہ بہت ہی عمدہ تحریر - جزاک الله خیر -

  14. #13
    Arosa Hya's Avatar
    Arosa Hya is offline Genius Member
    I don't need your attitude...
    I have my own ok e
     
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    limits
    Posts
    2,054
    Blog Entries
    1
    Quoted
    221 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Outclass writing piece, dil main utar gayi........ALLAH Ta'ala ap per rehmatain nazil farmaye or hmain eman per istaqamat de. Ameen
    Jazak ALLAH...ALLAHumma barik alehe!

  15. #14
    intelligent086 is offline Star Member
    Habib
     
    Join Date
    Mar 2009
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    1,386
    Blog Entries
    1
    Quoted
    28 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    ماشااللہ
    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا
    Nice Sharing…… :rose

  16. #15
    Savi Abbas's Avatar
    Savi Abbas is offline Expert Member
    have to love you since love to
    have you
     
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    UK
    Posts
    10,498
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    dear lala!! tum bohat acha likhte ho ...mashallahhhhhhhhh
    thanks and blessings

    ​​​​

    کترنیں روح کی آؤ کے ,سمیٹیں فرخ
    کیا خبر ، لوٹ کے آجاے رفو کا موسم

  17. #16
    dua21 is offline Junior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Mar 2013
    Posts
    112
    Quoted
    3 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    buhat khoob umdah tehreer

  18. #17
    "Angel" is offline BINTESINA
    ALLAH Karsaaz hy.....:)
     
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Jeddah, Saudi Arabia
    Posts
    5,124
    Quoted
    1018 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    jazakAllah for sharing..
    ye ap ki dosri tehreer hy jo perhne ka ittafaq hua....tehreer k mazmoon or topic k bare mai to kher wese hi koi doray nai..mgr itna mature andaz e bayan mai ne fk per aj tak ksi writer ki tehrrer mai nai dekha...or mASHALLAH zakheera alfazzz....zbrdst..
    tehreer to Allah ka shuker smaj aa gai bht na samaj hone k bawajood mgr title ki nai.. seher gaahi ka kia mtlab hy??? koi mtlab smjha de to mehrbani ho g..
    Quote Originally Posted by Rujail View Post
    آہ سحرگاہی

    یوں تو رمضان کے تقدس سے کسی کافر تک کو انکار نہیں۔ رمضان کا بابرکت مہینہ تمام مہینوں*پر اسی طرح حاوی ہے جسطرح یوم عرفہ کا دن تمام دنوں* پر ہے۔ تقریبا ہر مسلمان کی زبان رمضان کی اہمیت اور اسکی فضیلتوں کے بیان سے نہیں تھکتی۔ اس ماہ مکرم کی رحمت ہی کچھ ایسی ہے کہ کیسا ہی بے عمل مسلمان کیوں ہو، وہ تک رمضان کی آمد سے قبل ہی اس مہنیہ کا تذکرہ اپنے اپنے حلقوں میں کرنا شروع کردیتا ہے۔ اور کچھ نہ کچھ قبل از وقت تیاری اور شروع رمضان سے اپنی حد تک اعمال صالحہ کرنے کا خود کا پابند بنائے رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔
    پر افسوس کے ایک طبقہ ایسا بھی ہیں، جو اس مبارک مہینہ میں بھی حضور اقدس صادق و مصدوق خاتم الانبیاء و الرسل رحمت للعالمین محمد عربی امی ہاشمی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائے رحمت کے بجائے اس بدعا کا حقدار بن بیٹھتا ہے کے جس پر روح القدس جبرائیل امین کے الفاظ اور صادق و امین صلی اللہ علیہ وسلم کی آمین، گویا مہر بدانجامی ثبت کردینا ہوا۔
    شاعر خوب کہتا ہے:
    غرور تھا نمود تھی، ہٹو بچو کی تھی صدا
    اور آج تم سے کیا کہوں لحد کا بھی پتہ نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؎
    گزشتہ چند دنوں میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کی وجہ سے آج پھر میں اسی دھن میں تھا کہ عام حالات کی نسبت قبل از وقت چھٹی کا پھربور فائدہ اٹھایا جائے اور گھر کی راہ لی جائے۔
    میں نے ہر بار کی طرح اس بار بھی محسوس کیا کے عام طور پر میری کام کی رفتار اتنی تیز نہیں ہوتی جتنی کہ رمضان کے مہینے میں ہوتی ہے۔ ماہ مبارک کی رحمت و برکت کا نزول ایسا کہ جہاں دفتری اوقات کمی ابر رحمت معلوم ہوتی ہے وہاں کارکردگی میں بہتری وقت میں برکت کی علامت کو ظاہرکرتی ہے۔ کبھی کبھی تو دل سے بات نکلتی ہے کے یا الہی پورا سال ہی رمضان رہے۔ ابتداََ ہے محسوس ہوتا ہے کے کسطرح سے یہ کٹھن وقت بھوک و پیاس کی حالت میں گذرے گا۔ پھر پہ درپہ روزے رکھنے پر چند ہی دن میں* طبیعت میں ٹھرائو آجاتا ہے۔ اور جب روزے کی عادت سی ہونے لگتی ہے تو یہ ہردلعزیز مہینہ داغ مفارقت دیکر رخصتی کی تیاری پر کچھ اسطرح ہوتا ہے کہ ہر زبان الوداع الوادع ماہ صیام الواداع کا نوحہ کر رہی ہوتی ہے۔

    تین عشروں پر مشتمل شھر رمضان اب اپنے اختتام کی طرف انتہائی خاموشی و سرعت کے ساتھ گامزن ہے۔ پورے مہنیے کی طرح آج بھی میں افطاری سے قبل بستر پر دراز یہی سوچ رہا تھا کہ افطار کے بعد کچھ وقت سو جائونگا تاکہ صلاۃ تراویح کے لئے چاق و چابند رہ سکوں، جبکہ آج طاق راتوں میں سے ایک رات بھی ہے اور ممکن ہے کے لیلۃ القدر بھی یہی شب ہو۔
    بارہ مہینہ سوتے گذر جاتے ہیں پر پھر بھی مجھے رمضان میں* یہی شکایت ہوتی ہے کے نیند نہیں بھرتی۔ یار لوگ تعن تشنیع کے جواب میں میں اپنا دفاع یوں کیا کرتا ہوں کے غیر رمضان میری نیند غفلت کی نیند ہے، اور رمضان کی نیند سکینہ "نزول رحمت و سکون" کی وجہ سے ہے۔ جسے سن کر وہ لوگ بے اختیار ہنس دیتے ہیں۔

    دہی بڑھے اور آلو کے پکوڑے جنہیں ہم پھلکیاں کہتے ہیں، میری جان ہیں۔ بلکہ شائد کہیں نہ کہیں روزے رکھنے کی اک وجہ دہی بڑھے اور آلو پکوڑے بھی ہیں۔ جس دن نہیں بنتے میرا موڈ ہی بگڑ جاتا ہے۔ محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے حق فرمایا کے ''آدم کے بیٹے کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے ایک نیکی سے دس گنا سے سات سو تک ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ''مگر روزہ کہ اس کا ثواب بے شمار ہے ، بے شک وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا۔'' روزہ دار اپنی خواہش اور طعام میرے لئے چھوڑتا ہے ۔ روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ۔ ایک خوشی افطار کے وقت۔ اور ایک خوشی دیدارِ الٰہی کے وقت ۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ اور روزے ڈھال ہیں۔'' تو افطار کے وقت کی خوشی تو ہم میں سے سب ہی محسوس کرتے ہیں، میں تو خاص طور سے کرتا ہوں۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    الارم اپنے مقررہ وقت پر بجنے سے نہیں چوکتا۔ آپ لاکھ کوشش کرلیں کے نیند نہ ٹوٹے اور الارم کی آواز ہمیں سنائی ہی نہ دے، پر نہیں۔ آپ کو اٹھانا ہی پڑتا ہے۔ اور رمضان کی راتیں تو دن سے ذیادہ روشن ہوتی ہیں۔ تو کوئی کیوں نہ بیدار ہو، اور پھر وہ بھی طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش میں۔ دین اسلام نے لیلۃ القدر کی صورت میں ابدی کامیابی کا ایسا شارکٹ دیا ہے جو میرا خیال کے مطابق پاکستانیوں کی طبیعتوں کے لئے نہات ہی موزوں ہے، اور ہر ہر مسلمان کیلئے تو ہے ہی۔
    حق جل مجدہ کا آسمان دنیا پر آمد وقت ہوچلا تھا۔ مالک الملک کی ندائے غیب پکار رہی تھی "ہے کوئی والی، ہے کوئی مغفرت کا طالب"۔ کبھی تو میر بالکل سمجھ نہیں آتا کے کسطرح سے اللہ کے سامنے اپنی نا اہلی کا اقرار کروں۔ جبکہ وہ میرا اگلا پچھلا سب جانتا ہی ہے۔ اور مانگوں* بھی تو کیا مانگوں، جبکہ وہ میری حال اور ضرورت سے باخبر بھی ہے۔ شائد ہی میری کاہلی ہے۔ شائد نہیں یقیناََ یہ میری جان چھڑانے والی عادت ہے۔ مجھے یقین ہوتا ہے کے باس سے تنخواہ میں اضافے کی بات کرونگا، اور اس نے صاف منع کر کے نئے سال کی ابتدا پر معاملے کو ٹالنے کی بات کرنی ہے، پر میں پھر بھی اسکے آگے منتیں کرتا ہوں، اور یہ بالکل نہیں سوچتا کہ وہ دیگا یا نہیں۔ ہائے۔ ۔ ۔ یہ تو جان لیا کے باس کو کہنے سے کام ہوتے ہیں، پر اللہ کے آگے معاملہ رکھنے کے بارے میں کام ہوجانے کا یقین نہیں۔ انااللہ وانا الیہ راجعون۔

    شائد اسی بات کو سوچ کر آج شرمنگی سی ہو رہی ہے۔ منہ چپانے کی جگہ نہیں مل رہی۔ ایمان باالغیب، اجمالی ہو یا مفصل، ڈولتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اللہ رزاق ہے۔ اسکے کرنے سے ہوگا، اس کی عطا کا ہر زرہ محتاج ہے۔ اور اسی طرح کے سینکڑوں عقائد پر مشتمل عبارات یاد ہیں پر پھر بھی کیوں، آخر کیوں* اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسا کھوٹا معاملہ کیوں؟
    سحری کا وقت نکل رہا تھا اور میں کشمکش بڑھ رہ تھی، گھتی ہے کہ سلجھے ہی نہ۔

    دوستوں ایک زمانہ تھا لوگ دودھ میں سے گھی مکھن نکال کر، باقی بچ جانے والی چھاج کو محلے بھر میں بلا معاوضہ تقسیم کر دیتے تھے۔ چربی و چکنائی کو غذائیت کا منبع سمجھا جاتا تھا۔ اب کا زمانہ ہی اور ہے۔ یہ زمانہ لو فیٹ"کم چکنائی" کا ہے۔ اسکمڈ ملک کے نام پر چھاج اور اس سے ملکتی جلتی چیزیں بکنے لگی ہے۔ لو فیٹ دھی، لو فیٹ دودھ غرض ہر چیز میں فیٹ کی کمی اسکے اعلی معیار کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔

    کچھ بات سمجھ آئی یاروں! ہماری عبادت بھی لوفیٹ ہوگئیں ہیں۔ بس ایک صورت سے بنا لی، نیت باندھ کے نماز کے ارکان ایک کے بعد ایک ادا کرو اور اپنی راہ لو۔ نیت تو کرلی پر اخلاص نہیں۔ نماز ہے تو دیھان نہیں۔ روزہ ہے تو خرافات سے بھرپور۔ ذکر ہے تو گنتی پر زور۔ قطع نظر اسکے کہ ہماری نماز روزہ وہ دیگر عبادات میں* واجبات و سنن کی رعایت ہے بھی یا نہیں، کہیں مکروہات تحریمات سے بھرپورتو نہیں۔ اس پر آپ قربان جائیں اپنے رب پر کہ جس نے میں ہمیں اپنی وحدانیت کے صدقے اپنے قدموں* پر سجدے کی توفیق دی۔ وہ اس بات پر قادر ہے کہ ہمیں* ذلیل و رسواء کرکے بندر، سانپ، ہاتھی اور گائے کے آگے جھکادے۔ ہماری کیا اوقات۔ آج ہم جنہیں*غیر مسلم کہہ کر ان سے اپنے کو ممتاز کرتے ہیں اور امت محمدی ہونے فخر محسوس کرتے ہیں، کون جانتا تھا کے یہ اسکے مقدر مین تھا بھی یا نہیں۔ یا مرنے تک وہ کس حال پر اٹھایا جائے گا۔

    اس سب پر طرہ یہ کہ ہم سے بڑا کوئی حاجی نہیں۔ حق و باطل کا میعار صرف و صرف خواہشات نفس ہے اور کچھ نہیں۔ کسی کو کہتے سنا کہ نماز اس وقت پڑھنی چاہئے جب آپکا سو فیصد دیھان ہو۔ ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔ جواب تو انکا یہ بنتا ہے کہ پھر کھانا بھی جب کھایا کرو جب بھوک کی وجہ سے مرنے کی حالت کو پہنچنے لگواور کھائو بھی مردار۔ اصل کھانے کا فائدہ تو یہی ہوگا جو موت کے منہ سے بچالے لے۔ ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔ بلاوجہ روز صبح پاخانہ جانے کی جھنجٹ پالی رکھی ہے۔

    زمانہ عقل کو سمجھا ہوا ہے مشعل راہ
    کسے خبر کہ جنوں بھی ہے صاحب ادراک

    بات یہی ہے عمرو بابو، ورنہ امام کی لمبی قرات اور دعاء پر کبھی بل نہیں آتا۔ آہ ۔ ۔ سب لو فیٹ ہے بابا لو فیٹ۔ اس پر رحیم الرحماء، کریم کرماء کی شان تو دیکھو، وہ ہماری اس لو فیٹ کو بھی قبول کر لیتا ہے اور اگلی بار اپنے دربار میں حاضری کی توفیق بھی عنایت کردیتا ہے۔ اللہ اکبر کبیرا، والحمداللہ کثیرا وسبحان اللہ بکراۃ و اصیلا۔

    اے ہمارے رب، پاک پروردگار، سب تیری ہی عطاء کے محتاج ہیں۔ تیری توفیق سے ہر نیک کام سرانجام پاتا ہے۔ آج مجھے زندگی اتنا موقع دے کے میں تجھ سے کہہ سکوں* کہ اے میرے رب، ہم نے آج تک تیرے علاوہ کسی اور کو رب جان کر سجدہ نہیں کیا، کسی کو معبود جان کر اپنی حاجت پیش نہیں کی، معبود جانا تو تجھے جانا، عبادت کی تو تیری کی، سجدہ کیا تو تجھے کیا، پس میرے مالک میری ان لو فیٹ عبادات کو قبول کر لے۔ میری توبہ، توبۃ النصوح ہرگز نہیں* ہے، پر تو میری توبہ کو قبول کرلے۔ میں*گناہ سے بچ نہیں سکتا،نہ ہی میرا دعوہ ہے کہ میں آئیندہ گناہ نہیں* کرونگا، پر تو مجھے میرے گناہوں* سے بچا لے۔ اے اللہ میرے وہ گناہ معاف کردے جو میری ہدایت کی راہ آڑ بنے ہوئے ہیں، اور تیری طرف سے آنے والی رحمتوں کو رکھے ہوئے ہیں۔ اے میرا اللہ تو قھار و جبار بھی ہے، اس سے پہلے کہ تو کسی گناہ پر میر پکڑ کرے، میں خود تری جناب میں حاضر ہورہا ہوں۔ اپنے اک اک جرم کا اقرار کرتا ہو۔ ہاں اللہ میں* اقراری مجرم ہوں۔ جب کوئی مجرم بادشاہ کے آگے اپنے جرم کا اقرار کرکے معافی کا طلبگار ہو تو بادشاہ اپنے انصاف پر اپنے عنایت مقدم کردیا ہے۔ اور اس مجرم کو معاف کر دیتا ہے۔ میرے اللہ تو تو بادشاہوں کا بادشاہ ہے، معافی کو تجھ سے ذیادہ کون پسند کرے گا۔ اے اللہ میں تجھ سے اپنے ہر اس کئے کی معافی چاہتا ہوں، جو میں جان بوجھ کر کئے، اور جو انجناے میں*کئے، جو دن کے اجالے میں* کئے، اور جو رات کی تنہایئوں* میں*کئے، جو میں نے اکیلے میں کئے، اور جو مجمعے میں کئے، جو میں نے صغیرہ گناہ کئے، اور جو کبیراہ کئے، جو میرے علم میں*ہیں وار جن سے میں لاعلم ہوں، جو میں*نے گزشتہ زندگی میں کئے اور جو میں آنے والی زندگی میں کرونگا۔ ہاں* ہاں میرے اللہ، مجھے نہیں معلوم پر جو گناہ میں* آںے والی زندگی میں کروں گا، اے اللہ تو وہ بھی معاف کردے۔ کیوں کہ میرے اللہ، میں اس رب پر ایمان لاتا ہوں جو کاتب تقدیر ہے، جو خبیر بھی ہے اور علیم بھی ہے۔ جو جانتا ہے کے کیا ہوگا اور کیا ہونے والا۔ جس کے علم کے احاطہ میں دوجہاں ہیں، جسکی قبضہ قدرت سے باہرکوئی شئے نہیں۔ اور میں ہرگز اس کو رب نہیں مانتا جسے اپنی بھی خبر نہیں۔ اے اللہ، تو، تو ہے اور میں*، میں* ہوں۔ تو خالق ہے، میں* بندہ ہوں۔ اور بندہ تو ہوتا ہی گندہ ہے۔ میرے اللہ اپنی رضا عطا فرما دے، اور اپنی پکڑ سے بچالے۔ یا اللہ میں تیری پکڑ سے بچنے کیلئے تیرے ہی دامن میں پناہ لیتا ہوں، کیوں دینا میں بجز تیرے کوئی اور ہے ہی نہیں جو مجھے تیر پکڑ سے بچالئے۔

    یا کریم اپنا کرم فرما دے،کریم تو کہتے اس کو ہیں جو گناہگاروں پر رحم رکے۔ اے اللہ اپنے کرم سے کرم فرما دے، اپنے فضل سے فضل فرما دئے۔ اور لیلۃ القدر کی دولت تمام مسلمانوں* کو عطا کر دے۔

    خرد کی گتھیاں سلجھا چکا میں
    مرے مولا مجھے صاحب جنوں کر

    اللہ اکبر اللہ اکبر، منادی کی ندا اس بات کی متقاضی تھی کہ آہ سحرگاہی کا وقت تمام ہوا۔ انابت و رجوع بندگی میں* پختگی لاتی ہے۔ اسلئے اظہار بندگی کیلئے اللہ کے گھر کی جانب چلاجائے۔

  19. #18
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Quote Originally Posted by pious angel View Post
    jazakAllah for sharing..
    ye ap ki dosri tehreer hy jo perhne ka ittafaq hua....tehreer k mazmoon or topic k bare mai to kher wese hi koi doray nai..mgr itna mature andaz e bayan mai ne fk per aj tak ksi writer ki tehrrer mai nai dekha...or mASHALLAH zakheera alfazzz....zbrdst..
    tehreer to Allah ka shuker smaj aa gai bht na samaj hone k bawajood mgr title ki nai.. seher gaahi ka kia mtlab hy??? koi mtlab smjha de to mehrbani ho g..

    asi baat nahi he mohterma, Fk per mujh se kai gunah achy writer mujood hain. bas her likhari ki tarah meera apna makhssos tarz-e-tahreer he.

    aap ki pasandeedgi ka bohat shukria, meri aur bhi bohat si tahreerain "Amer Aiyaar" ke naam se writer club me mojood hain.

    Sahar se matlab sahri ke oqaat, dosrey manoon me tahajjud ka time.
    tu Aah-e-Sahargahi ka matlab tahajjud ke oqaat me Apny Rab ko yaad kerna, jis ke bary me kehty hain ke Allah tala Arsh se asmaan-e-dunya per khud tashreef laaty hain aur apni un bandoon ki faryaad ko qobool kerte hian jo ossey apni neeend ki qurbani deker Aah-o-buka aur ossey yaad ker rahy hotey hain.
    Aah-e-Sahargahi ka matlab faqat itna hi he ke

  20. #19
    "Angel" is offline BINTESINA
    ALLAH Karsaaz hy.....:)
     
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Jeddah, Saudi Arabia
    Posts
    5,124
    Quoted
    1018 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    JAZAKALLAH for explaining..
    g zaroor hn ge ap se achi tehreeren mgr mje ab tak srf ap ka andaz e bayan sab se ziada psand aya hy..
    likhte rahie or share krte rahie..
    Quote Originally Posted by Rujail View Post

    asi baat nahi he mohterma, Fk per mujh se kai gunah achy writer mujood hain. bas her likhari ki tarah meera apna makhssos tarz-e-tahreer he.

    aap ki pasandeedgi ka bohat shukria, meri aur bhi bohat si tahreerain "Amer Aiyaar" ke naam se writer club me mojood hain.

    Sahar se matlab sahri ke oqaat, dosrey manoon me tahajjud ka time.
    tu Aah-e-Sahargahi ka matlab tahajjud ke oqaat me Apny Rab ko yaad kerna, jis ke bary me kehty hain ke Allah tala Arsh se asmaan-e-dunya per khud tashreef laaty hain aur apni un bandoon ki faryaad ko qobool kerte hian jo ossey apni neeend ki qurbani deker Aah-o-buka aur ossey yaad ker rahy hotey hain.
    Aah-e-Sahargahi ka matlab faqat itna hi he ke

  21. #20
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: آہ سحرگاہی

    Quote Originally Posted by pious angel View Post
    JAZAKALLAH for explaining..
    g zaroor hn ge ap se achi tehreeren mgr mje ab tak srf ap ka andaz e bayan sab se ziada psand aya hy..
    likhte rahie or share krte rahie..
    chalain ji, ek baat phir aapka azhad shukria.

Page 1 of 2 12 Last

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in