All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Page 2 of 2 First 12

Thread: Un sab kay liay jo udaas hein!.................ان سب کے لیے جو اداس ہیں

      
   
  1. #1
    Saboo!'s Avatar
    Saboo! is offline Expert Member
    Friends! I have no friends!!
     
    Join Date
    Dec 2012
    Location
    Canada
    Posts
    3,422
    Quoted
    787 Post(s)

    Un sab kay liay jo udaas hein!.................ان سب کے لیے جو اداس ہیں


    1. !اسسلام و علیکم
      میری ایک تازہ تحریر ..
      ان سب کے لیے جو اداس ہیں



      ہاں تم؟......جو اداس ہو؟.



      اب یہ مت کہنا کہ تم اداس نہیں ہو، بلکہ تمھاری طبیت ٹھیک نہیں رہتی ، سر میں درد رہتا ہے یا پھر اپنی پڑھائی کی وجہ سے اکثر پریشان رہتی ہو... جی نہیں!... میں تمھیں جان گیا ہوں ؟ ایک گہری اداسی تیرے اندر کہیں چھپی ہے جو تمھارے چہرے، تمھارے لباس اور تمھارے کرن دھرن سے صاف نمایاں ہے! کہاں ہے تمہارا وہ بانکپن، وہ شوخیاں ، وہ غمزے وہ اداییں ؟ جو تجھ میں پہلے تھیں؟ کہاں ہے وہ کاجل، وہ سرخی پاؤڈر ، وہ کالا جوڑا ، وہ رنگیلی چوریاں؟ وہ مہندی لگے ہاتھ اور پاؤں؟ ..اور وہ ہلکی ہلکی مسکراہٹ جو تیرے گلابی ہونٹوں پر ہر وقت کھیلتی رہتی تھی؟ ختم ہو گیا نہ سب کچھ؟ اب تمھیں کچھ بھی اچھا نہیں لگتا؟ کسی بھی کام میں دل بالکل نہیں لگتا...کوئی چیز تجھے پریشان اور بیچین رکھتی ہے..جیسے اندر سے کوئی چیز تمھیں کھاے جا رہی ہو...چاٹ رہی ہو دیمک کی طرح ؟....کیوں ہے نہ ایسا ہی؟

      ہاں ! یہ تیری اداسی ہی تو ہے ؟ جو تجھے کہیں بھی چین نہیں لینے دیتی؟ پگلی ! صرف تو ہی اداس نہیں...تیری تو روح بھی اداس ہے...ایک بیچین سی روح ! جو تیری طرح بلکل اکیلی ہے....ااب اسے بھی تو کوئی ہمنوا ، کوئی سہارا چاہئیے ناں ؟ جس سے وہ بھی اپنا دکھ سکھ بانٹ سکے ! الله نے تو انسان کی ہر چیز ایک اعلی ترکیب سے بنائی ہے ..اور پھر ہر ایک چیز کا جوڑا بھی بنایا ہے!...تو شائد تیری روح بھی اپنے جوڑے کی تلاش میں ہے؟...لیکن وہ خود تو اسے تلاش نہیں کر سکتی ؟...یہ تلاش تو تمھیں خود کرنی ہے ناں ؟ کسی ایسے شخص کی، جو خود بھی..اور ساتھ میں اسکی روح بھی، تیرے سارے دکھ درد اور خوشیاں بانٹ لے!...جس کے لیے تیرا پھر سے کنگھی پٹی اور بناؤسنگھار کرنے کوخود دل کرے ! جس کے تو انتظار میں گھنٹوں کھڑی رہے...اور ذرا سا بھی محسوس نہ ہو!....تجھے جب بھی اسکی یاد اے..تیری آنکھیں اشکبار ہو جاییں . تیرا دل کرے تو سونے سے پہلے بھی اسے دیکھے ! اور جب تیری صبح آنکھ کھلے، تو بھی اسے دیکھے...اپنی آنکھیں بند کرے اسے دیکھے ، کھولے تو اسے دیکھے!.. اور جب تو غموں اور اداسیوں میں گھر جائے تو اسکے کندھے پر اپنا سر رکھ کر رو بھی سکے اور سو بھی سکے

      لیکن اس کے لیے جان من ! ایک خاص جذبے کی ضرورت ہوتی ہے ..جسے لوگ پیار محبّت کہتے ہیں...اب تم کہو گی محبّت کی تو نہیں جاتی ...وہ تو ہو جاتی ہے؟ ہاں یہ بلکل صحیح ہے لیکن تم اپنے ہمنوا کی تلاش شروع تو کرو ؟ وہ خود ہی تمھاری جھولی میں آن گرے گا!
      تو اسے بس ایک ہی نظر میں پہچان لو گی!..اور وہی ایک نظر بس تیرے لیے کافی ہے ناں ! تو محبّت کے ایک بیکراں سمندر میں ڈوب جائے گی


      محبّت رنگ دیتی ہے...بس ایک نظر کافی ہے
      تو جب ہو گئی کسی کی ..کچھ بھی نہ رہا تیرا

      ہاں ناں ! کچھ بھی تو نہ رہا تیرا ! تیرا من، تیرا دھن، تیرا سب پیرہن ! تیرا جسم، تیری روح ، تیرے دکھ ، تیرے سکھ...سب ہی تو اسکا ہو گیا ...جان ! جب تیرا کچھ بھی نہیں باقی.... تو پھر تجھےکاھے کی پریشانی؟ جسکا سب کچھ ہے اسے ہی فکر کرنے دو ! تم بس اسکو اپنے سب غم دے دو جو صرف تمہارا ہے .صرف تمہارا ...ہاں بھاگوان ہیں وہ جنہیں یہ عنایت نصیب ہوتی ہے

      میری دوست ! ذرا دیکھو تو اپنے ارد گرد...کتنے تیرے چاہنے والے موجود ہیں؟...تم ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتی ہو ...جو حفاظت سے زیادہ تیری حفاظت کرے ، جوساری سوچوں سے زیادہ تیرے بارے میں ہی سوچے، جو پیار سے بھی بڑھ کر تجھے پیار کرے! جو تجھے دیوانہ وار چاہے...جو اپنے پیار کی انتہا کر دے! ہاں مجھے پورا یقین ہے...تم اسے ڈھونڈ لوگی ...اور تم بھی اسکی حفاظت سے زیادہ حفاظت کرو گی.. اپنی ساری سوچوں سے زیادہ بس اسکے بارے میں ہی سوچو گی!...اور اسے پیار سے بھی زیادہ پیار کروگی! بس اپنی آنکھیں بند کر لو اور اسے اپنے دل و دماغ اور اپنے خیالوں میں لےآو . جلدی ہی تم اسکی روح کو اپنے اندر حلول ہوتے محسوس کرو گی....کیوں کہ اس نے تو تجھے ڈھونڈ لیا ہے..... اب اسے ڈھونڈنے کی باری تمھاری ہے!... بھلا بوجھو تو کون ہے وہ؟


    Last edited by CaLmInG MeLoDy; 09-04-2013 at 04:00 PM.
    تو لاکھ مجھ سے دور سہی لیکن میرے محبوب
    خوابوں میں سہی بیشک تو آکر مجھ سے کر باتیں

  2. The Following User Says Thank You to Saboo! For This Useful Post:

    Mariam Fatima (09-09-2013)

  3. #21
    Sila Mirza's Avatar
    Sila Mirza is offline dead....
    Alag Tha Sare Jahan Se Muamla
    Uska
     
    Join Date
    Aug 2013
    Location
    nowhere....
    Posts
    159
    Quoted
    18 Post(s)

    Re: Un sab kay liay jo udaas hein!.................ان سب کے لیے جو اداس ہیں

    kya baat hay...bohat umdah...nihayat khubsurti se aap ne lafzun ka istimaal kia aur unhein feelings ka rung dia...bht he khubsurti se aap ne saari tehreer paish ke hay...
    likhte rahiye khush rahiye
    stay blessed
    "iss taur se hua tha juda apni jaan se
    jaise bhula sakon ga usey aaj he se mai
    "

  4. #22
    Saboo!'s Avatar
    Saboo! is offline Expert Member
    Friends! I have no friends!!
     
    Join Date
    Dec 2012
    Location
    Canada
    Posts
    3,422
    Quoted
    787 Post(s)

    Re: Un sab kay liay jo udaas hein!.................ان سب کے لیے جو اداس ہیں

    Quote Originally Posted by Sila Mirza View Post
    kya baat hay...bohat umdah...nihayat khubsurti se aap ne lafzun ka istimaal kia aur unhein feelings ka rung dia...bht he khubsurti se aap ne saari tehreer paish ke hay...
    likhte rahiye khush rahiye
    stay blessed
    Shukria bht bht sila ji..............

Page 2 of 2 First 12

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in