All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

      
   
  1. #1
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    انسان کبھی اپنی پرچھائی سے جدا نہیں ہو سکتا۔ اگر بات اتنی ہی تھی تو کچھ برا نہیں، مگر کوئی خود کو دوسروں کی پرچھائیوں سے متائثر ہونے کس طرح بچائے۔
    احمد ردا کے کروٹ بدلنے سے چونک اٹھا اور اپنے قریب سوتی ہوئی ردا کے چہرے کو تکنے لگا۔ اب وہ پھرپہلے کی طرح مسہری پر لیٹے لیٹے اپنے سر کے عین اوپر چھت کو اس حصے کو گھورنے لگا جہاں کچھ ہی دیر پہلے کھڑکی کے پردے میں ہونے والی جھری سے کمرے کے اندھیرے میں مخل ہوتی باہر سے آنے والی روشنی سے آڑھی ٹیڑھی لکیروں سے بنتی ہوئی پرچھائی کو ڈھونڈنے لگا۔ شائد گلی میں لگے کھمبے کا بلب فیل ہونے کے باعث بجھ گیا تھا۔ اب یہ رات کیسے کٹے۔ پہلے تو وہ اس نامانوس پرچھائی سے اپنے ذہن میں خیالی خاکے بنانے میں مصروف تھا۔ وہ بلا سوچے سمجھے سر کھجانے لگا۔ ایسے وقت میں سر کھجانا بھی ایک خاص مشغلہ ہوتا ہے۔
    اس نے ردا کے رخ کی طرف کروٹ لے لی۔ اور ردا کے چہرے کو تکنے لگا۔ کیا یہ وہی ردا ہے جو ابھی گھنٹہ بھر پہلے اس سے اس بات پر جھگڑ رہی تھی کہ اسکے پاس میرے لئے کوئی ٹائم نہیں ہے۔ اور وہ اس سے بحث کرنے سے بچنے کیلئے جھوٹ موٹ سونے کی اداکاری کر رہا تھا۔
    یہ لڑکی بھی نہ، میری ایسی تیسی کر کے اب خود سو رہی ہے۔ احمد نے ردا کے چہرے کو تکتے ہوئے خود کلامی کی۔
    کیا رات کو سونے سے پہلے بھولے بسرے قصے، پرانی یادیں وار دوسروں کی گھنٹہ بھر غیبتیں کرنے سے ردا کا اپنی ذات کیلئے مانگا ہوا ٹائم پورا ہوجاتا ہے؟ اس نے خود سے سوال کیا۔
    گھر آنے سے صبح آفس جانے تک میں* اسی کے ساتھ ہوتا ہوں، پھر بھلا اور کس طرح سے میں اسکی ذات کیلئے خود کو وقف کروں۔ ضروریات تو الگ اکثر غیر ضروری اور بن مانگی مانگیں بھی اپنے دل سے پوری کر دیتا ہوں، اسکا کچھ نہیں، پر اگر کسی بات کو مناسب وقت تک کیلئے ٹال دوں تو یہ طعنہ کیوں سننے کو ملتا ہے کہ "آپ میری ہر بات ٹال دیتے ہیں" یا "آپکو میرا کوئی خیال نہیں"۔ اور کس طرح سے کوئی کسی کا خیال کر سکتا ہے؟ اور یہ خیال رکھنا کیا ہوتا ہے آخر؟ وہ جھلا کے اپنی جگہ سے اٹھ بیٹھا۔
    کبھی جو بھولے سے اپنےگھر والوں* میں سے کسی کیلئے وہ چیز لادی جو ردا نے بھی منگائی ہو، تو سمجھو مرن آگئی۔ اور اگر ردا کو دینے سے پہلے انہیں دیدی تو سمجھو جنازہ تیار۔ طعن تشنیع کا نا ختم ہونے والا طوفان، سونامی کی بلند و بالا لہروں* سے وراء الوراء دیکھائی دیتا ہے۔
    بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ اگر ردا کی کسی ایک بات پر اسے ٹوک دو تو آنسووں کے دو آبشارئیں قائم ہوجاتیں ہیں۔ اور ایک رٹا رٹایا جملہ پلئیر کے ریپیٹ موڈ کی طرح بار بار گردان کرتا سنائی دیتا ہے کہ" آپ کو ہر بار میں*ہی غلط نظر آتی ہوں"۔"میری کوئی بات آپکو ٹھیک بھی لگتی یہ کیا؟"۔ کاش انسانوں کیلئے بھی کوئی ریموٹ ہوتا جس سے انہیں اسٹاپ نہیں تو کم سے کم میوٹ ضرور کردیا جاتا، چاہے کچھ دیر کو ہی سہی۔
    اگر گھر والوں کے سامنے ردا کی کسی معاملے میں* سائیڈ لے لو تو آنا"فانا" اسے ٹرانسفارمر فلم کی طرح جورو کے غلام کی کردار میں ڈھال دیا جاتا ہے۔ ابھی حال ہی میں نند بھاوج کے تعلقات میں حائل تند و تاریک کھائی سے ذیادہ گہری طویل نا پاٹے جانے والی خلیج اور انٹاکٹیکا کے ہواووں سے ذیادہ سرد جنگ، کی جنگ بندی کی بھونڈی کوششناکام ہوئی تھی۔ اور اسکے نتیجے میں روح کو چھلنی کردینی والی تازہ خراشوں کی نمی ابتک اسکے وجود کو شرمساری سے تر کئے ہوئے تھی۔
    صلح کی کوشش میں اسے دونوں* طرف سے تابڑبوڑ جملوں کی سلامی سہنی پڑی۔ اور پھر ایک دن اچانک دونوں کو ٹھٹھے مار کر ایک دوسرے کے سر سے سر ملائے قہقہے لگاتے ہوئے سنا اور دیکھا تو دل چاہا کے خوشی کے مارے اپنا دل ہی چیردے۔
    بیوی اور گھروالے شروع دن سے اپنے درمیان انصاف کا سلوک چاہتے تھے۔ پر شائد احمد کو ان دونوں فریقوں میں انصاف کرانے کے پاداش میں قرار واقعی سزا کے طور پر یا تو منصف کے ہتھوڑے سے اپنے سر کا آرڈر آرڈر کرنے پڑے گا یا پھر انصاف کے ترازو سے لٹک کر امر ہوجانا ہوگا۔ غرض ہر حال میں مرے گا وہ خود۔
    آآآآآہ ہ ہ ہہ!!! ۔ ۔۔ احمد ، احمد، کیا ہوا؟ ردا احمد کی آہ و بکا پر ہڑبڑا کے اٹھ بیٹھی اور اندھیرے میں احمد کے چہرے کو ٹٹولنے لگی۔
    ہوا کچھ یوں* کہ احمد کے پہلو میں سوتی ردا کی ایک طویل اور بےقابو انگڑائی غیر محسوس طریقے سے ردا کے ہاتھ کو چانٹے کی صورت میں احمد کے گال تک اس خاموشی لے گئی تھی کہ احمد جو اپنی گوشمالیوں کی کارگزاری کے فلمائے گئے مناظرکوتصوراتی پردہ پر چلتا دیکھنے میں مگن تھا، بے ساختہ چینخ پڑا۔
    کچھ نہیں، کچھ بھی تو نہیں۔ جانو تم سوجائوپلیز۔ کچھ نہیں*ہوا ۔ احمد نے ردا کو مطمئن کرنے کو شش کی۔ وہ ابھی تک اپنا گال سہلا رہا تھا۔ اور دل میں شکر ادا کرنے لگا کہ اچھا ہوا کے ردا نے یہ تماچہ جاگتے میں اسکے تھوبڑے پر نہیں دھرا۔ ورنہ بے عزتی کی بات تو چھوڑو، ردا کا ہاتھ اگر مستقبل کیلئے مستقلا" کھل جاتا تو۔ ۔ ۔ احمد اس خوف سے تھرا گیا۔
    ارے آپ ابتک سوتے ہوئے خواب دیکھ کر ڈر جاتے ہیں۔ گھبرائیں نہیں۔ سوجائیں میں ہوں نہ یہاں۔ ردا نے مسکراتے ہوئے احمد کو پیار بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا۔
    سوتے ہوئے!!!۔ ۔ ۔ اس لڑکی کو کیسے بتائوں کے میں جاگتے میں ڈر گیا ہوں۔ کاش میں سوتے میں*ڈر جاتا۔ احمد نے دل میں سوچا اور مسمسی صورت بناکر ردا کو اثبات میں سر ہلا کر سونے کا اشارہ کیا۔
    شائد ردا کو میرا وہ وقت بھی چاہئے جو میں اپنے گھروالوں* میں گزارتا ہوں۔ پر ایسا کیوں؟ وہ پڑھی لکھی لڑکی ہے؟ اسے معلوم ہونا چاہئے کہ یہ مطالبہ درست نہیں؟ نہیں نہیں ردا ایسا نہیں سوچتی ہوگی، مجھے یقین ہے وہ ایسی لڑکی نہیں ہے؟ پر ہے کچھ ایسا ہی۔ احمد سوچ کے جنجال میں پھنسا ایک بار پھر سر کو کھجلانے کی صورت میں بری طرح سے جھنجھوڑ بیٹھا۔
    کمرے میں اب ہلکا ہلکا سا سرمئی اجالا ہوگیا تھا جو دھیرے دھیرے پھیلتا جا رہا تھا۔ احمد نے ہوا میں اپنا ہاتھ بلند کیا او دیوار کی طرف رخ کرکے اپنے ہاتھ کی بننے والی ممکنا پرچھائیں ڈھونڈنے لگا۔ پر اسے اپنی پرچھائیں کہیں دیکھائی نہیں دی۔ اس نے اپنے ہاتھ کو جھٹک کہ پھر سے کوشش کی پر کچھ دیکھائی نہ دیا۔
    کیا یہ کوئی سائنس کا کرشمہ ہے یا کچھ اور۔ کیا میرا سایہ مجھ سے جدا ہوگیا؟ احمد کچھ دیر تک سوچتا رہا پھر ایک ہلکی سی مسکراہٹ اسکے چہرے پر نمودار ہوئی۔ شائد وہ کسی ایسے نتیجے پر پہنچ چکا تھا جس نے اسکے چہرے پہ تنی پریشانی کی شکنیں مندمل کردیں*تھیں۔
    نوع انسانی میں جنس مرد میں*سے کسی فرد کی پیدائش کے بعد اسکی ارتقائی منازل کے مختلف ادواراور انکے زیر اثر پلنے والی زندگی، جس پر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایک کے بعد ایک ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے۔ ایسا نہیں کہ یہ فرائض کی ادائیگی جھجکتی ہیں مگر حالات ان ذمہ داریوں کو بوجھ کی صورت میں ڈھال کر ہمیشہ زیربار کئے رکھتی ہے۔ شیرخواری سے شیرشاہی تک بیگانگی اور پھر ڈھلتی عمر کے ابتدائی ایام سے لیکر مکمل زوال پذیری تک کے عالم میں معاشی استحکام، رشتے ناطوں کی رعایت، اولاد کی پرورش اور انکے مستقبل کی فکریں، اندوری اور بیرونی تعلقات کا مستقل دبائو اور ضروریات زندگی کے تقاضے اس حیاتی کو اسطرح سے کھوکلا کررہوتے ہیں کہ وہ اپنی پرچھائیں کا عکس تک فراموش کر بیٹھتی ہے۔ یا پھر مزکورہ بالا عوامل کے تاریک پہلو اس وجود نامسعود کی پرچھائیں بننے ہی نہیں دیتے۔
    یہ کاروبار دنیا ہے۔ اسی طرح چلتا رہا ہے اور اسی طرح چلتا رہے گا۔ پرچھائیوں کے پیچھے بھاگنے سے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ چاہئے دل کتنا ہی شکستہ کیوں نہ ہو، روح کیسی ہی زخمی کیوں نہ ہو، گھسٹ گھسٹ کے ہی کیوں نہ چلنا پڑے، چلنا تو پڑے گا۔ آگے بڑھنا پڑے گا۔ یہی دنیا ہے۔ یہی کار دینا ہے۔ کمرے میں صبح کا اجالا پھیلنے چکا تھا۔ بظاہراحمد سورہا تھا لیکن حقیقت میں وہ اب شائد جاگ چکا تھا۔
    Most of the time in my life, it is better to have Nothing then something

    wo shaks hi kya jo der jaye halaat ki khuni gardish se,
    Us daur me jeena lazim hai jis daur mei jina mushkil ho.


  2. The Following 2 Users Say Thank You to Rujail For This Useful Post:

    saima ramzan (10-10-2013)

  3. #2
    FARYAL NOON's Avatar
    FARYAL NOON is offline Expert Member
    mysterious
     
    Join Date
    Jun 2012
    Posts
    5,243
    Quoted
    303 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    nice sharing......................

  4. #3
    Savi Abbas's Avatar
    Savi Abbas is offline Expert Member
    have to love you since love to
    have you
     
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    UK
    Posts
    10,498
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    Dear Lala!!!! you are such a brilliant writer..deep observation..superb way to express......very Weldon!!! waqyee sach hai parchaiyon ke peeche bhagne se kuch hath naheen aata!!!!!
    thanksssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssss and blessingssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssss
    keep it up

    ​​​​


    کترنیں روح کی آؤ کے ,سمیٹیں فرخ
    کیا خبر ، لوٹ کے آجاے رفو کا موسم







  5. #4
    saima ramzan's Avatar
    saima ramzan is offline Star Member
    .........................
     
    Join Date
    Feb 2011
    Posts
    1,278
    Quoted
    109 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    wah g boht khoobsurat tehreer he mnzer nigari ehsasat ka majmooa boht khoob g khush rehiya hmesha

  6. #5
    Arosa Hya's Avatar
    Arosa Hya is offline Genius Member
    I don't need your attitude...
    I have my own ok e
     
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    limits
    Posts
    2,054
    Blog Entries
    1
    Quoted
    221 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    oh too sad ahmad who failed to maintain a balance ...

    a superb way of writing....can i be ur student sir?? Rujail plz

  7. #6
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    Quote Originally Posted by FARYAL NOON View Post
    nice sharing......................
    thanku........................

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by Savi Abbas View Post
    Dear Lala!!!! you are such a brilliant writer..deep observation..superb way to express......very Weldon!!! waqyee sach hai parchaiyon ke peeche bhagne se kuch hath naheen aata!!!!!
    thanksssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssss and blessingssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssss
    keep it up
    thanx................

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by saima ramzan View Post
    wah g boht khoobsurat tehreer he mnzer nigari ehsasat ka majmooa boht khoob g khush rehiya hmesha
    . . I am happy. . . y ay ai know .. . lolzzzzzzzzzzz
    thanx.

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
    oh too sad ahmad who failed to maintain a balance ...

    a superb way of writing....can i be ur student sir?? Rujail plz
    achaa. . . woh Ahemd tu aap Ahmaq. . .hunh. . .

    han . . zoroor .. basud shoq. . per tution aap ke gher per ho gi . .manzooooooooooor.

  8. #7
    Arosa Hya's Avatar
    Arosa Hya is offline Genius Member
    I don't need your attitude...
    I have my own ok e
     
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    limits
    Posts
    2,054
    Blog Entries
    1
    Quoted
    221 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    Quote Originally Posted by Rujail View Post
    thanku........................

    - - Updated - -



    thanx................

    - - Updated - -



    . . I am happy. . . y ay ai know .. . lolzzzzzzzzzzz
    thanx.

    - - Updated - -



    achaa. . . woh Ahemd tu aap Ahmaq. . .hunh. . .

    han . . zoroor .. basud shoq. . per tution aap ke gher per ho gi . .manzooooooooooor.
    Chaliye hum ahmeq like ur hero ahmad ap aqal e kul ! theek
    Ab ye manzoor kon hai ??.........Mere ghar pe ?? ...chaliye ye b theek hai mgr is sorat mai kitchen ka sara kam apko krna ho ga.....taky mai study pe fully concentrate krty hoay achi student hony ka saboot de skon wrna ghar mai study kron to maa jan ko thori thori der bad hmari zrorat parh jati h hath btany ko so hope k ap unki company boht enjoy krain ge
    Theek sir g phir aj se study shoro na??

  9. #8
    Rujail's Avatar
    Rujail is offline Its Amer. . .
    Andaz Apne Dekhte Hai Aaine
    Mein Woh... Aur Yeh Bhi Dekhte
    Hai Koi Dekhta Na Ho...
     
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    In search
    Posts
    2,893
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    Quote Originally Posted by Arosa Hya View Post
    Chaliye hum ahmeq like ur hero ahmad ap aqal e kul ! theek
    Ab ye manzoor kon hai ??.........Mere ghar pe ?? ...chaliye ye b theek hai mgr is sorat mai kitchen ka sara kam apko krna ho ga.....taky mai study pe fully concentrate krty hoay achi student hony ka saboot de skon wrna ghar mai study kron to maa jan ko thori thori der bad hmari zrorat parh jati h hath btany ko so hope k ap unki company boht enjoy krain ge
    Theek sir g phir aj se study shoro na??
    yahan chat allow nahi. abhi ruby ki warning aati hi ho gi.

  10. #9
    ibnee.adamm is offline Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2019
    Posts
    1
    Quoted
    0 Post(s)

    Re: چلتے چلتے۔ ۔ ۔

    بہت اعلیٰ تحریر۔۔۔۔۔خوش رہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in