All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: ایک حیرت انگیز واقعہ

      
   
  1. #1
    nazan's Avatar
    nazan is offline Expert Member
    ♪♪♬♬♪♪
     
    Join Date
    Oct 2008
    Location
    ................
    Posts
    31,178
    Blog Entries
    4
    Quoted
    158 Post(s)

    ایک حیرت انگیز واقعہ

    حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ کا زمانہ ہے۔ آپ کی ایک شاگردہ جو باقاعدہ آپ کا درس سننے آتی تھی۔ نہایت عبادت گزار تھی۔ اس بے چاری کا جوانی میں خاوند چل بسا۔ اس نے دل میں سوچا! ایک بیٹا ہے اگر میں دوسرا نکاح کرلوں گی تو مجھے دوسرا خاوند تو مل جائے گا‘ لیکن میرے بچے کی زندگی برباد ہوجائے گی۔ اب وہ بچہ جوان ہونے کے قریب ہے۔ ”یہی میرا سہارا سہی“ لہٰذا اس عظیم ماں نے یہی سوچ کر اپنے جذبات کی قربانی دی۔

    وہ ماں گھر میں بچے کا پورا خیال رکھتی لیکن جب وہ بچہ گھر سے باہر نکل جاتا تو ماں سے نگرانی نہ ہوپاتی۔

    اب اس بچے کے پاس مال کی کمی نہ تھی۔ اٹھتی ہوئی جوانی بھی تھی یہ جوانی دیوانی مستانی ہوجاتی ہے چنانچہ وہ بچہ بری صحبت میں گرفتار ہوگیا۔ شباب اور شراب کے کاموں میں مصروف ہوگیا، ماں برابر سمجھاتی لیکن بچے پر کچھ اثر نہ ہوتا‘ چکنا گھڑا بن گیا‘ وہ اس کو حضرت حسن بصری کے پاس لے کر آتی‘ حضرت بھی اس کو کئی کئی گھنٹے سمجھاتے لیکن اس بچے کا نیکی کی طرف رجحان ہی نہیں تھا۔ حضرت کے دل میں بھی یہ بات آئی کہ شاید اس کا دل پتھر بن گیا ہے‘ مہر لگ گئی ہے بہرحال ماں تو ماں ہوتی ہے۔ ماںاسے پیار سے سمجھاتی رہی، میرے بیٹے نیک بن جاو ‘تمہاری زندگی اچھی ہوجائے گی۔

    کئی سال برے کاموں میں لگ کر اس نے اپنی دولت کے ساتھ اپنی صحت بھی تباہ کرلی اور اس کے جسم میں لاعلاج بیماریاں پیدا ہوگئیں‘معاملہ یہاں تک آپہنچا کہ اٹھنے کی بھی سکت نہ رہی اور بستر پر پڑگیا۔ اب اس کو آخرت کا سفر سامنے نظر آنے لگا‘ ماں نے پھر سمجھایا‘ بیٹا! تو نے اپنی زندگی توخراب کرلی‘ اب آخرت بنالے اور توبہ کرلے ‘اللہ بڑا غفور الرحیم ہے وہ تمہارے تمام گناہوں کومعاف کر دیگا۔

    جب ماں نے سمجھایا اس کے دل پر کچھ اثر ہوا ۔کہنے لگا! ماں میں کیسے توبہ کروں؟ میں نے بہت بڑے بڑے گناہ کیے ہیں‘ ماں نے کہا بیٹا حضرت سے پوچھ لیتے ہیں‘ بیٹے نے کہا ماں اگر میں فوت ہوجاوں تو میرا جنازہ حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ پڑھائیں۔

    ماں حضرت کے پاس گئی حضرت کھانے سے فارغ ہوئے تھے اور تھکے ہوئے تھے اور درس بھی دینا تھا۔ اس لیے قیلولہ کیلئے لیٹنا چاہتے تھے۔ ماں نے دروازہ کھٹکھٹایا‘ پوچھا کون؟ عرض کیا حضرت میں آپ کی شاگردہ ہوں۔ میرا بچہ اب آخری حالت میں ہے وہ توبہ کرنا چاہتا ہے لہٰذا آپ گھر تشریف لے چلیں۔

    حضرت نے سوچا یہ پھر دھوکا دے رہا ہے اور میرا وقت ضائع کرے گا اور اپنا بھی کرے گا۔ سالوں گزرگئے اب تک کوئی بات اثر نہ کرسکی اب کیا کرے گی۔ کہنے لگے!میں اپنا وقت ضائع کیوں کروں؟ میں نہیں آتا۔ ماں نے کہا حضرت اس نے تو یہ بھی کہا کہ اگر میرا انتقال ہوجائے تو میرا جنازہ حضرت حسن بصری پڑھائیں۔ حضرت نے کہا میں اس کے جنازہ کی نماز نہیں پڑھاوں گا۔ اس نے تو کبھی نماز ہی نہیں پڑھی۔ اب وہ شاگردہ تھی چپ کرگئی‘ روتی ہوئی گھر آگئی۔

    بیٹے نے پوچھا کیا ہوا؟ ماں نے کہا ایک طرف تیری حالت دوسری طرف حضرت نے انکار کردیا۔ اب یہ بات بچے نے سنی تو اس کے دل پر چوٹ لگی اور کہا ماں میری ایک وصیت سن لیجئے ماں نے پوچھا بیٹا وہ کیا؟




    عجیب وصیت

    کہا امی میری وصیت یہ ہے کہ جب میری جان نکل جائے تو سب سے پہلے اپنا دوپٹا میرے گلے میں ڈالنا‘ میری لاش کو کتے کی طرح صحن میں گھسیٹنا‘ جس طرح مرے ہوئے کتے کی لاش گھسیٹی جاتی ہے۔ ماں نے پوچھا بیٹا وہ کیوں؟ کہا امی اس لیے کہ دنیا والوں کو پتہ چل جائے کہ جو اپنے رب کا نافرمان اور ماں باپ کا نافرمان ہوتا ہے اس کا انجام یہ ہوا کرتا ہے۔

    میری پیاری ماں مجھے قبرستان میں دفن نہ کرنا‘ ماں نے کہا وہ کیوں؟ کہا ماں مجھے اسی صحن میں دفن کردینا ایسا نہ ہو کہ میرے گناہوں کی وجہ سے قبرستان کے مردوں کو تکلیف پہنچے جس وقت نوجوان نے ٹوٹے دل سے عاجزی کی یہ بات کہی تو پروردگار کو اس کی یہ بات اچھی لگی‘ روح قبض ہوگئی‘ابھی روح نکلی ہی تھی ماں آنکھیں بند کررہی تھی تو دروازے پر دستک ہوئی پوچھا کون؟ جواب آیا حسن بصری ہوں۔ کہا حضرت آپ کیسے؟ فرمایا جب میں نے تمہیں جواب دے دیا اور سوگیا۔ خواب میں اللہ رب العزت کا دیدار نصیب ہوا‘ پروردگار نے فرمایا حسن بصری تو میرا کیسا ولی ہے؟ میرے ایک ولی کا جنازہ پڑھنے سے انکار کرتا ہے۔ میں سمجھ گیا کہ اللہ نے تیرے بیٹے کی توبہ قبول کرلی ہے۔ تیرے بچے کی نماز جنازہ پڑھنے کیلئے حسن بصری کھڑا ہے۔

    اے اللہ! تو کتنا کریم ہے کہ مرنے سے چند لمحہ پہلے اگر کوئی بندہ شرمندہ ہوتا ہے تو اس کی زندگی کے گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔

  2. The Following User Says Thank You to nazan For This Useful Post:

    BUSY12 (01-09-2014)

  3. #2
    Xtylish Sami is offline crazyyy for deano
    Be happy wid d little u
    have,There r sum ppl wid
    nothing who still manage to
    smile
     
    Join Date
    Feb 2013
    Location
    USA
    Posts
    4,899
    Quoted
    1020 Post(s)

    Re: ایک حیرت انگیز واقعہ

    seems intrsting waqiya...butt

  4. #3
    Princess Rania Khan's Avatar
    Princess Rania Khan is offline Genius Member
    Don't worry! its gonna be
    fine!
     
    Join Date
    Aug 2013
    Location
    In my Palace....!
    Posts
    2,029
    Quoted
    162 Post(s)

    Re: ایک حیرت انگیز واقعہ

    ALLAH kitna raheem hai magar hum utny hi nafarman hain!
    ALLAH hum sab ko hidayat ata kary! Ameen!

  5. #4
    Marvimato's Avatar
    Marvimato is offline Me houn Albeli..!
    "Your Character Is Your
    Future"
     
    Join Date
    Mar 2011
    Location
    on the way...!
    Posts
    3,391
    Blog Entries
    2
    Quoted
    1056 Post(s)

    Re: ایک حیرت انگیز واقعہ

    Quote Originally Posted by Xtylish Sami View Post
    seems intrsting waqiya...butt
    But agy me complete kr deti houn..
    but mjhy urdu parhna nahi aati....


  6. #5
    ManiMalik is offline Member
    ALLAH ham sab sey raazi ho
    jaa....
     
    Join Date
    Nov 2009
    Location
    Punjab
    Posts
    77
    Quoted
    1 Post(s)

    Re: ایک حیرت انگیز واقعہ

    Its really very nice aur ham sab ko iss sey sabaq hasil karna chaahiey.
    ALLAH Subhan ho Wa Taalaah ham sab ko Marney sey pehley Marney ki tayari aur sachii aur pakii tobaa ki toufeeq aataa farmain,

    Khud b Namaz parhain aur apney ghar walo dost ehbaab ko b nazmaz ki dawat dain,
    Quraan Paak ki tilaawat karain b aur ghar walo, doston ko b kahain,
    Apney Akhlaak achey banain, baron ki izaat aur choton pey shafqat karain, Ulama karam ki izat o ikaram karain,

    Achey kamon ki dawat dain aur burey kamon sey sab ko mana karain,


    ALLAH ham sab ko deen ki mehnat k ley qabool farmain ... Aamin, Sumaameen.
    ALLAH hamain toufeeq ataa farmain k ham us maqsaad ko pehchan lain jiss k liey hamain iss fani dunia main bheja gia hai.


  7. #6
    Flashpro's Avatar
    Flashpro is offline محبت میرا پیغام
    سبحان ربك رب
    العزة عما يصفون
    وسلام على
    المرسلين والحمد
     
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    Rawalpindi
    Posts
    20,137
    Blog Entries
    8
    Quoted
    930 Post(s)

    Re: ایک حیرت انگیز واقعہ

    Very nice.

    Aksar meray jaeysoon ki touba qabool ho jati hai in the end.


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in