All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Page 1 of 5 123 ... Last

Thread: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

      
   
  1. #1
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    دہشت گردی کے انمنٹ نقوش




    مارچ 3 2014 کو عدالت کے احاطے ميں خود کش حملہ آوروں کے حملے کے نتيجے ميں ہلاک ہونے والے 11 افراد ميں 58 سالہ وکیل تنوير حیدر بھی شامل تھے جن کی بيٹی بيس سالہ پاکستانی لڑکی آئمہ تنویر، اپنے مرحوم والد کے بستر پر بيٹھ کر ان کی تصويراپنے گلے سے لگاۓ ہوۓ دکھ کا اظہارکررہی ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu


    - - Updated - -


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    دہشت گردی کے انمنٹ نقوش




    راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی 69 سالہ خاتون معروف جان اپنے کمرے ميں اپنے مرحوم بيٹے کامران علی کی تصوير ہاتھ میں پکڑے ہوۓ دکھ کا اظہار کررہی ہے، 27 سال کلرک کامران علی 3 مارچ 2014ء کو اسلام آباد کورٹ کمپلیکس ميں ہونے والے خود کش حملہ ميں جاں بحق ہونے والے گیارہ متاثرین میں سے ایک تھا۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  2. #2
    Perdesi007's Avatar
    Perdesi007 is offline Star Member
    ***** Imran Khan *****
     
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    Edinburgh, UK
    Posts
    1,256
    Quoted
    244 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

    Yeh anmitt naqoosh USA ne he dalay hain Pakistaniyon pe ... pehlay Russian Afghan war se aor ab poori duniya ki Afghan war se ... USA State Department ko Pakistan ki fikar chor deni chahiye yeh naqoosh khud he mitna shuru ho jain ge.

  3. #3
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






    60 سالہ پاکستانی خاتون زیب النسا عبدالرشيد ، 72 سال وکیل راؤ عبد الرشید کی بيوہ اپنے مرحوم خاوند کی تصوير اس کے بستر پر بیٹھے اپنے گلے سے لگاۓ دکھ کا اظہارکررہی ہے. مرحوم 3 مارچ 2014ء کو اسلام آباد کورٹ کمپلیکس ميں ہونے والے خود کش حملہ ميں جاں بحق ہونے والے گیارہ متاثرین میں سے ایک تھے۔



    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  4. #4
    tariqmmalik is offline Expert Member
    Edit>
     
    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    3,903
    Quoted
    1452 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

    ڈرون حملوں سے دکھوں کی داستانیں جنم لیتی ہیں


    پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں ڈرون حملوں سے ہونے والی تباہی نے ہر شخص کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ڈرو ن حملوں کے بعد حالات کتنے گھمبیر ہو تے ہیں ، صرف وہی جانتا ہے جس کے ساتھ یہ حادثہ ہوتا ہے۔ حکومت ، سیاسی جماعتوں اور دیگر سرکردہ اداروں کا فرض تھا کہ ان ڈرون حملوں کے نتیجے میں تباہ شدہ علاقوں کی تصویر عوام کی دکھاتے مگر کسی نے یہ جرات نہ کی۔ اس کے برعکس لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک درد مند اور حساس خاتون محترمہ عائشہ غازی نے اس کام کا بیڑا اٹھایااورقبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے بعد کے حالات پر ایک دستاویزی فلم بنائی۔ عائشہ غازی گزشتہ 11 سال سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ماحولیات میں ایم ایس سی کر رکھا ہے اور وہ شعرو ادب کا بہترین ذوق بھی رکھتی ہیں۔ 2007ء میں پہلے شعری مجموعے ’’جہاں پر لفظ رکتے ہیں‘‘ میں شاعری کا موضوع بھی ڈرون حملے ہیں۔ ایسی پرخطرفلم بنانے کا اتنا بڑا کام انہوں نے تن تنہا بغیر کسی بیرونی وسائل کے کیا۔ عائشہ متاثرہ علاقہ جات میں باقاعدہ طورپر کیمرہ لے کر نہیں جا سکتی تھی لہذا انہوں نے موبائل کیمرے، اور دیگر چھوٹے اور خفیہ کیمروں سے منظر
    فلمانے کی کوشش کی۔ سکرپٹ بھی خود لکھا اور ایڈیٹنگ بھی خود کی۔ عائشہ غازی کا کہنا ہے کہ یہ ان کی پہلی کوشش ہے اور اس سے پہلے انہوں نے کبھی کوئی فلم نہیں بنائی۔ لاہور میں یونیفائیڈ میڈیا کلب کے زیر اہتمام یہ فلم دکھائی گئی۔ فلم کی مہورت کے موقع پر الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔ عتیق احمد خان چیف ایگزیکٹو غنی گلوبل گروپ نے عائشہ غازی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں ڈرون حملوں کے بعد کے حالات اور متاثرہ لوگوں کی دکھ بھری تصویر دکھائی گئی ۔ اس ضمن میںیہ پہلی اور بہت اچھی کاوش ہے۔ برگیڈیئر (ر)فاروق حمید خان معروف تجزیہ نگار نے امریکی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے انسانی نسل کشی کے مترادف ہیں۔ حکومت نہ صرف ڈرون حملے روکنے کیلئے امریکہ سے بات کرے بلکہ متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کرے۔ طاہر بشیر خان نے اس موقع پر کہا کہ اس فلم کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر دکھانا چاہیے تاکہ لوگوں کو ڈرون حملوں کی سنگینی کاادراک ہو۔ روف طاہرنے عائشہ غازی کے کام کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ کام تو حکومت اور سیاسی جماعتوں کے کرنے کاتھا جو ایک خاتون نے بے سروسامانی کے عالم میں کیا۔ اختر عباس (ایڈیٹر اردو ڈائجسٹ) نے معیاری سامان، کیمرہ وغیرہ نہ ہونے کے باوجود اتنا اچھا کام کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔راقم الحروف نے بھی محترمہ عائشہ غازی کو اس کاوش پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا کہ انہوں نے اس قدر بڑا کام کیا ہے کہ لگتا ہی نہیں کہ پہلی دفعہ فلم بندی کر رہی ہیں، بلکہ یوں لگتا ہے کہ پہلے بھی وہ اس قسم کی فلمیں بنا چکی ہیں۔ دستاویزی فلم میں ان علاقوں کی تصاویر و مناظر دکھائے گئے جہاں ڈرون گرائے گئے۔ فلم کے پس منظر میں عائشہ کی پرسوز آواز بھی
    تھی جو ان تصاویر اور مناظر کی وضاحت کر رہی تھی۔ ان مناظر میں لوگ ملبے میں سے اپنے پیاروں کو زندہ یا مردہ حالت میں ڈھونڈ رہے تھے۔ رنگین کپڑوں میں لپٹے ہوئے بے جان جسم ۔جن کے پیارے چشم زدن میں گوشت کے لوتھڑے بن گئے۔ نتیجتاً بچ جانے والے انتقاماً خود کش حملہ آور بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایک تیرہ سالہ لڑکی جس کے گھر کے تمام لوگ ماں باپ ، بہن بھائی ڈرون کا شکار ہوگئے ، اس کیلئے زندگی کی کیا اہمیت ہے۔ ایسے ہی بچے خود کش بمبار بنتے ہیں اور شدت پسندوں کے ہاتھوں وطن عزیز کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے کام آتے ہیں۔ قبائلی علاقہ جات کے پٹھان جب ڈرون حملوں سے جاں بحق ہوتے ہیں تو اپنے ورثاء کیلئے صرف ایک وصیت چھوڑ جاتے ہیں اور وہ ہے انتقام۔ ویسے بھی پٹھان کا انتقام ضرب المثل ہے۔

    ایک مدرسے پر حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے شہید ہوگئے ۔ اندازہ لگائیں کہ اس خاندان کا کیا حال ہوگا۔ اس خاندان کے باقی بچ جانے والے افراد کیوں نہ خود کش بمبار بنیں گے۔ڈرون حملوں سے جہاں انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے وہاں ان علاقوں میں خطرناک بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ پورے علاقے میں ایک ہولناک ماحولیاتی تبدیلی بھی جنم لے رہی ہے جس کے اثرات بتدریج ظاہر ہو رہے ہیں۔
    علاقے میں امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں خطرناک جلدی امراض پھیل چکے ہیں جبکہ متاثرہ آبادی پہلے ہی شدید نوعیت کے نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔ یہ میزائل حملے کم و بیش سات برس سے جاری ہیں، شمالی اور جنوبی وزیرستان کی ایجنسیاں اس تباہی سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔جلدی امراض کا شکار سینکڑوں مرد و خواتین اور بچے پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک سے لے کر اسلام آباد اور کراچی تک کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پھیلنے والے جلدی امراض میں معمولی خارش سے لے کر جلد کا کینسر تک شامل ہے۔ شمالی وزیرستان میں شائد ہی کوئی فرد خارش کا شکار نہ ہو۔ان امراض کے علاوہ میزائل وارہیڈز کے مہلک کیمیائی اثرات کی وجہ سے درخت سوکھ رہے ہیں، پھلدار درختوں کے باغات اجڑ گئے ہیں، زمین کی زرخیزی متاثر ہوئی ہے اور فصلیں بھی مضر کیمیائی اثرات کی حامل ہیں۔میزائل حملوں سے پھیلنے والی تباہی کی بدولت باغات میں انگور کی بیلیں خشک ہو گئی ہیں۔ سیب اور آڑو کے درخت بے ثمر ہو چکے ہیں۔ لہذا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بڑی سنجیدگی سے یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم کسی صورت نیٹو سپلائی نہیں چلنے دیں گے جب تک ڈرون حملے نہیں روکے جاتے ۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن بھی عمران خان کے ساتھ ڈرون حملوں کے خلاف اور نیٹو سپلائی بند کرنے کیلئے تحریک چلانے پر رضا مند ہیں۔ حمید گل نے بھی کہا ہے کہ ڈرون حملے کر کے امریکہ نے بتا دیا ہے کہ وہ پاکستان کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے۔یہ امریکہ کی جنگ ہے ، ہماری نہیں۔ ہم اپنے آپ کو امریکی غلامی میں اس جنگ کا ایندھن بنا رہے ہیں۔حافظ سعید نے کہا کہ ہم اس وقت تک نیٹو سپلائی نہیں گزرنے دیں گے جب تک ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی۔ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اسکے خلاف آواز بلند کرتی چلی آرہی ہیں۔


  5. #5
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    تمہیں بہت شوق ہے یہاں آنے کا؟؟
    اپنا مذہب تو پہلے بتاو؟؟
    پھر دیکھتے ہیں تمہاری اصلیت۔

    اب تمہارے نام سے دیکھیں تو مسلمان بھی یہ نام رکھتے ہیں اور پاکستان کے عیسائی بھی۔

    مسلمان اس طرح تصویریں پکڑ کر نوحہ نہیں کرتے۔
    یہ سب تم اپنا پروپگنڈہ کرنے کے لیئے پوسٹ کر رہے ہو۔
    جس نے انھیں تکلیف پہنچائی وہ مسلمان نہیں۔
    مجرم کو پکڑ کر پہلے جرم ثابت کرو۔
    اور اسلامی طریقے سے سزا دو۔
    انصاف کرو پروپگنڈہ نہ کرو۔

    برطانیہ میں مسلمان لڑکی صرف پردہ کرنے پر یونی ورسٹی جاتی ہوئی قتل کر دی گئی۔
    تمہارے پیٹ میں اس کا درد نہیں اٹھا؟؟
    سی این این نے اب تک اس کو رپوٹ نہیں کیا؟؟ کیوں۔؟؟
    مارنے والے کے مذہب پر کسی میڈیا نہیں کوئی کمنٹ نہیں کی؟؟
    ہے تمہارے پاس کوئی جواب؟؟

    کیا یہ انمنٹ نقوش یاد ہیں۔
    کیا کبھی معافی مانگی؟؟




    اگر تو مسلمان ہے، کبھی تو نماز پڑھی ہو گی؟؟
    امام کے پیچھے یہ آیات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتا ہو گا۔



    سورة آل عِمرَان
    جو لوگ کافر ہوئے (اس دن) نہ تو ان کا مال ہی خدا (کے عذاب) سے ان کو بچا سکے گا اور نہ ان کی اولاد ہی (کچھ کام آئے گی) اور یہ لوگ آتش (جہنم) کا ایندھن ہوں گے (۱۰) ان کا حال بھی فرعونیوں اور ان سے پہلے لوگوں کا سا ہوگا جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی تھی تو خدا نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب (عذاب میں) پکڑ لیا تھا اور خدا سخت عذاب کرنے والا ہے (۱۱) (اے پیغمبر) کافروں سے کہدو کہ تم (دنیا میں بھی) عنقریب مغلوب ہو جاؤ گے اور (آخرت میں) جہنم کی طرف ہانکے جاؤ گے اور وہ بری جگہ ہے (۱۲) تمہارے لیے دو گروہوں میں جو (جنگ بدر کے دن) آپس میں بھڑ گئے (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی ایک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپنی نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد دیتا ہے جو اہل بصارت ہیں ان کے لیے اس (واقعے) میں بڑی عبرت ہے (۱۳) لوگوں کو ان کی خواہشوں کی چیزیں یعنی عورتیں اور بیٹے اور سونے اور چاندی کے بڑے بڑے ڈھیر اور نشان لگے ہوئے گھوڑے اور مویشی اور کھیتی بڑی زینت دار معلوم ہوتی ہیں (مگر) یہ سب دنیا ہی کی زندگی کے سامان ہیں اور خدا کے پاس بہت اچھا ٹھکانا ہے (۱۴) (اے پیغمبر ان سے) کہو کہ بھلا میں تم کو ایسی چیز بتاؤں جو ان چیزوں سے کہیں اچھی ہو (سنو) جو لوگ پرہیزگار ہیں ان کے لیے خدا کے ہاں باغات (بہشت) ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ عورتیں ہیں اور (سب سے بڑھ کر) خدا کی خوشنودی اور خدا (اپنے نیک) بندوں کو دیکھ رہا ہے (۱۵) جو خدا سے التجا کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے سو ہم کو ہمارے گناہ معاف فرما اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھ (۱۶) یہ وہ لوگ ہیں جو (مشکلات میں) صبر کرتے اور سچ بولتے اور عبادت میں لگے رہتے اور (راہ خدا میں) خرچ کرتے اور اوقات سحر میں گناہوں کی معافی مانگا کرتے ہیں (۱۷) خدا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ جو انصاف پر قائم ہیں وہ بھی (گواہی دیتے ہیں کہ) اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں (۱۸) دین تو خدا کے نزدیک اسلام ہے اور اہل کتاب نے جو (اس دین سے) اختلاف کیا تو علم ہونے کے بعد آپس کی ضد سے کیا اور جو شخص خدا کی آیتوں کو نہ مانے تو خدا جلد حساب لینے والا (اور سزا دینے والا) ہے (۱۹) اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر یہ لوگ اسلام لے آئیں تو بے شک ہدایت پالیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو دیکھ رہا ہے (۲۰) جو لوگ خدا کی آیتوں کو نہیں مانتے اور انبیاء کو ناحق قتل کرتے رہے ہیں اور جو انصاف (کرنے) کا حکم دیتے ہیں انہیں بھی مار ڈالتے ہیں ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو (۲۱) یہ ایسے لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں برباد ہیں اور ان کا کوئی مددگار نہیں (ہوگا) (۲۲) بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب (خدا یعنی تورات سے) بہرہ دیا گیا اور وہ (اس) کتاب الله کی طرف بلائے جاتے ہیں تاکہ وہ (ان کے تنازعات کا) ان میں فیصلہ کر دے تو ایک فریق ان میں سے کج ادائی کے ساتھ منہ پھیر لیتا ہے (۲۳) یہ اس لیے کہ یہ اس بات کے قائل ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی اور جو کچھ یہ دین کے بارے میں بہتان باندھتے رہے ہیں اس نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے (۲۴) تو اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ان کو جمع کریں گے (یعنی) اس روز جس (کے آنے) میں کچھ بھی شک نہیں اور ہر نفس اپنے اعمال کا پورا پورا بدلہ پائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا (۲۵) کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہی کے مالک تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے (۲۶) تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا اور تو ہی دن کو رات میں داخل کرتا ہے تو ہی بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور تو ہی جاندار سے بے جان پیدا کرتا ہے اور توہی جس کو چاہتا ہے بے شمار رزق بخشتا ہے (۲۷) مؤمنوں کو چاہئے کہ مؤمنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا اس سے خدا کا کچھ (عہد) نہیں ہاں اگر اس طریق سے تم ان (کے شر) سے بچاؤ کی صورت پیدا کرو (تو مضائقہ نہیں) اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا ہی کی طرف (تم کو) لوٹ کر جانا ہے (۲۸) (اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ کوئی بات تم اپنے دلوں میں مخفی رکھو یا اسے ظاہر کرو خدا اس کو جانتا ہے اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اس کو سب کی خبر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے (۲۹) جس دن ہر شخص اپنے اعمال کی نیکی کو موجود پالے گا اور ان کی برائی کو بھی (دیکھ لے گا) تو آرزو کرے گا کہ اے کاش اس میں اور اس برائی میں دور کی مسافت ہو جاتی اور خدا تم کو اپنے (غضب) سے ڈراتا ہے اور خدا اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے (۳۰) (اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو خدا بھی تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور خدا بخشنے والا مہربان ہے (۳۱) کہہ دو کہ خدا اور اس کے رسول کا حکم مانو اگر نہ مانیں تو خدا بھی کافروں کو دوست نہیں رکھتا (۳۲)




    Learn Urdu if you say you are Pakistani ..... Read and Write in Nastaliq

    - - Updated - -




    چلو بھر پانی لے اور اس میں لگا ڈوبکی۔
    انسانیت کے چمپین

    Learn Urdu if you say you are Pakistani ..... Read and Write in Nastaliq

    - - Updated - -



    - - Updated - -


    شاید یہ انسان نہیں تھے۔؟؟

    Learn Urdu if you say you are Pakistani ..... Read and Write in Nastaliq

    - - Updated - -



    انھیں کہتے ہیں

    دہشت گردی کے انمٹ نقوش

    Learn Urdu if you say you are Pakistani ..... Read and Write in Nastaliq

  6. #6
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش



    - - Updated - -



    Its unimportant Obama is Muslim or Christian or Hindu.
    But from this video its clear that American do not like Muslim and Islam ... Full Stop.

    If Obama today says that he is Muslim... Will he be remain President??? If not Why not ???



  7. #7
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

    Quote Originally Posted by benice View Post


    But from this video its clear that American do not like Muslim and Islam ... Full Stop.

    If Obama today says that he is Muslim... Will he be remain President??? If not Why not ???

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    يہ سوچ امريکی معاشرے کے بارے ميں سطحی اور محدود سمجھ کی آئينہ دار ہے اور ان اصول اور ضوابط سے آپ کی ناآگہی بھی ظاہر ہوتی ہے جن کی بنياد پر امريکی حکومت اپنی پاليسی مرتب کرتی ہے اور اہم فيصلے کرتی ہے۔

    جس کسی کو بھی امريکی معاشرے ميں رہنے اور يہاں کے طرز زندگی کو سمجھنے کا تجربہ ہے وہ اس بات کی گواہی دے گا کہ امريکی معاشرہ کسی مخصوص مذہب، کميونٹی يا نسل سے محبت يا نفرت کی ترغيب کی بنياد پر قائم نہيں کيا گيا۔ امريکی آئين کی بنيادی اساس اور اصول يہ غير متزلزل يقين ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کے ليے برداشت کے جذبے کو فروغ ديا جانا چاہيے اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر ہر شخص کو مساوی حقوق حاصل ہيں۔

    آپ نے يہ حقيقت بھی نظرانداز کر دی ہے کہ 911 کے واقعات کے بعد مسلمانوں پر کوئ پابندياں نہيں عائد کی گئ ہيں۔ اس واقعے کے بعد بھی امريکہ ميں سينکڑوں کی تعداد ميں مساجد کی تعمير بھی گئ ہے اور دنيا بھر سے ہزاروں کی تعداد ميں مسلمان طالب علموں نے امريکی تعليمی اداروں ميں داخلے بھی ليے ہيں۔

    اس واقعے کے بعد بھی امريکی معاشرہ اور حکومت مسلمان کميونٹی کو وہ تمام حقوق اور تحفظات فراہم کر رہی ہے جو اس واقعے سے پہلے مسلمانوں کو حاصل تھے اور يہ تمام حقوق وہی ہيں جو امريکی ميں ديگر مذاہب کے افراد کو حاصل ہیں۔

    اگر 911 کے واقعات کے بعد امريکی حکومت کا مقصد امريکہ ميں مسلمانوں کے خلاف کسی قسم کی تفريق کرنا، انھيں محدود کرنا يا ان کے خلاف کوئ مہم جوئ کرنا ہوتا – جيسا کہ کچھ تبصرہ نگاروں نے دعوی کيا ہے تو پھر آپ اس بات کی کيا توجيہہ پيش کريں گے کہ گزشتہ ايک دہائ کے دوران امريکہ بھر ميں مسجدوں کی تعمير کے عمل ميں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

    يہ حقيقت ان اعداد وشمار کی روشنی ميں عياں ہے جو ايک ايسے سروے ميں پيش کيے گۓ ہيں جو کونسل آن امريکن اسلامک ريليشنز، اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امريکہ اور ہارٹفورڈ انسٹيٹيوٹ فار ريليجن ريسرچ کے تعاون سے مرتب کيا گيا ہے۔

    اس سروے کے مطابق امريکہ ميں کل 2106 مساجد ہيں جو سال 2000 کے اعداد وشمار کے مقابلے ميں 74 فيصد زيادہ ہيں جب مساجد کی کل تعداد 1209 تھی۔ اس کے علاوہ اس سروے ميں يہ بھی واضح کيا گيا کہ پہلے کے مقابلے ميں امريکہ ميں بسنے والے مسلمان اب زيادہ امريکی معاشرے اور طرز زندگی ميں اپنی جگہ بنا رہے ہيں۔

    اس سروے کے ايک مصنف اور يونيورسٹی آف کينٹکی ميں اسلامک اسٹڈيز کے پروفيسر احسان باغبی کا کہنا ہے کہ امريکہ ميں مسلمان کميونٹی نا صرف يہ کہ بڑھ رہی ہے بلکہ يہ پہلے سے زيادہ متحرک اور فعال ہونے کے ساتھ ساتھ امريکی طرز معاشرت ميں بآسانی زم بھی ہو رہی ہے۔

    سال 2010 ميں مساجد کی جو گنتی کی گئ اس کے مطابق

    States with the Greatest Number of Mosques

    1
    New York:
    257
    2
    California:
    246
    3
    Texas:
    166
    4
    Florida:
    118
    5
    Illinois:
    109
    5
    New Jersey:
    109
    7
    Pennsylvania:
    99
    8
    Michigan:
    77
    9
    Georgia:
    69
    10
    Virginia:
    62



    سال 2000 ميں کيے جانے والے سروے ميں مساجد کے سرکردہ قائدين کی اکثريت کا يہ خيال تھا کہ امريکی معاشرہ اسلام کے خلاف متعصب اور جارحانہ سوچ رکھتا ہے ليکن اب صرف ايک چوتھائ ليڈر ايسا سمجھتے ہيں۔

    باغبی نے ايک انٹرويو ميں کہا کہ "911 کے واقعات کے بعد مساجد عمومی طور پر کميونٹی کی توجہ کا مرکز بن گئيں۔ اور اس تجربے – بلکہ مقامی سطح پر ہمسايوں اور گرجاگروں سميت ديگر مذاہب کے مختلف گروہوں کے ساتھ ميل جول کے اس مثـبت تجربے نے ہمدردی اور رواداری کی ايک فضا قائم کر دی۔

    ہارٹ فورڈ انسٹيٹيوٹ کے ڈيوڈ روزن کے مطابق اسلام شايد اس وقت امريکہ ميں سب سے زيادہ تيزی سے پھيلنے والا مذہب ہے۔

    کچھ راۓ دہندگان کے ليے يہ سہل ہے کہ وہ جانب داری پر مبنی غلط تاثر کی بنياد پر کہانياں تخليق کريں اور اپنی يکطرفہ سوچ کا اظہار کريں۔ ليکن حقيقت يہ ہے کہ اعداد وشمار کی روشنی ميں يہ واضح ہے کہ امريکہ ميں مسلمان اور مذہب اسلام کسی بھی لحاظ سے زير عتاب نہيں ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  8. #8
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

    Quote Originally Posted by fawad View Post

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    يہ سوچ امريکی معاشرے کے بارے ميں سطحی اور محدود سمجھ کی آئينہ دار ہے اور ان اصول اور
    کہ اعداد وشمار کی روشنی ميں يہ واضح ہے کہ امريکہ ميں مسلمان اور مذہب اسلام کسی بھی لحاظ سے زير عتاب نہيں ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
    So you know your system and can answer... and I don't know because I don't live there.... Likewise you don't live in Pakistan then How come you are keep posting things you don't know either???

    By reading your statement it seems that you allowed Islam to get spread ???
    Can you stop it from spreading??


    The real question was this; if you have no grudge against Islam..... THEN;


    If Obama today says that he is Muslim... Will he be remain President??? If not Why not ???




  9. #9
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش



    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ






    اسلام آباد کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ خاتون عنبرطارق اپنے کمرے ميں اپنی مرحوم بيٹی فضا ملک کی تصوير ہاتھ میں پکڑے ہوۓ دکھ کا اظہار کررہی ہيں۔ 23 سالہ وکيل فضا ملک 3 مارچ 2014ء کو اسلام آباد کورٹ کمپلیکس ميں ہونے والے خود کش حملہ ميں جاں بحق ہونے والے گیارہ متاثرین میں سے ایک تھی۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  10. #10
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

    The real question was this; if you have no grudge against Islam..... THEN;


    If
    Obama today says that he is Muslim... Will he be remain President???
    If not. (of course not..)
    Why not ???



  11. #11
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


  12. #12
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





    چودہ (14) سالہ پاکستانی طالب علم حضرت اللہ خان، پشاور میں 17 دسمبر، 2012 کو ایک کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے ايک ہے۔ اس کی دائیں ٹانگ گھٹنے سے نیچے کاٹ دی گئ ہے ۔

    وہ کار بم دھماکے میں اس وقت زخمی ہو گيا تھا جب وہ اپنے سکول سے گھر واپس آ رہا تھا۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  13. #13
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش





    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    يو ايس ايڈ کنفلٹ وکٹم پروگرام کی جانب سے کوہاٹ میں تنازعے سے متاثر افراد کی اعانت

    اس پروگرام کے تحت تشدد کے متاثرین کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے اعانت دی جاتی ہے تا کہ وہ نۓ سرے سے اپنی زندگياں بحال کرسکيں اور معاشرے میں احترام اور وقار کے ساتھ اپنے خاندانوں کے اخراجات کو پورا کر سکيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  14. #14
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    سوال چنا اور جواب گندم

    لگے رہو منا بھائی ایم بی بی ایس۔

  15. #15
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    بشیر گل اکتوبر 9، 2007ء کو پشاور میں ايک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنے




    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  16. #16
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

    Quote Originally Posted by fawad View Post

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    بشیر گل اکتوبر 9، 2007ء کو پشاور میں ايک ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بنے




    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    آپ کے ڈرون پہلے زمین پر اترتے ہیں۔
    لوگوں سے ان کا حال چال پوچھتے ہیں۔
    پھر ان کی عمریں پوچھتے ہیں۔
    جن کی عمریں 18 اور 35 اسال کے درمیان ہوتی ہیں۔
    انھیں ایک جگہ بیٹھنے کو کہتے ہیں۔
    پھر اڑ کر ان پر بم گراتے ہیں۔
    اور اس طرح کوئی بچہ، کوئی بزرگ یا کوئی عورت ہلاک نہیں ہوتے ہیں

    کون سا سوٹا لگاتے ہو؟؟



  17. #17
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


  18. #18
    fawad is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    941
    Quoted
    51 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ




    نو سالہ سلیم، جس نے اپنے والد کو پاڑا چنار میں ہونے والے بم دھماکے میں کھو دیا، یو ایس ایڈ کی جانب سے اسکالر شپ حاصل کرنے کے لئے دستاویزات پر دستخط کررہا ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  19. #19
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,441
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش


    کسیانی بلی کھمبا نوچے۔

    پاکستانی تو گرین کارڈ لینے کے لیے ریپ بھی کروا لیتے ہیں۔
    یاد ہے آپ کے ہونہار ٹٹو مسڑ پرویز مشرف کا بیان ۔؟؟

  20. #20
    khan2300's Avatar
    khan2300 is offline Senior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    London
    Posts
    521
    Quoted
    222 Post(s)

    Re: دہشت گردی کے انمنٹ نقوش

    Quote Originally Posted by fawad View Post

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ





    چودہ (14) سالہ پاکستانی طالب علم حضرت اللہ خان، پشاور میں 17 دسمبر، 2012 کو ایک کار بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے ايک ہے۔ اس کی دائیں ٹانگ گھٹنے سے نیچے کاٹ دی گئ ہے ۔

    وہ کار بم دھماکے میں اس وقت زخمی ہو گيا تھا جب وہ اپنے سکول سے گھر واپس آ رہا تھا۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov
    www.state.gov
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    آپ کا اور ضربخاص کا کام ایک ہے آپ ڈائریکٹ کنیکٹیڈ ہو اسلئے ذرا مہذب اور ضربخاص الطاف حسین کے تھرو کونیکٹڈ ہے اسلئے غیر مہذب. باقی کام دونو کا ایک ہی ہے مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنا.


    ہماری بات ہمیں بتا رہے ہو، اس دہشتگردی کا تو ہم رونا رو رہے ہیں کیونکے ہمارے لوگ متاثر ہیں اور ہم یو ایس کو براہراست اس میں ملوث سمجتھے ہیں. اس دہشت گردی میں سب سے اہم کردار انڈین ایجنسیز ادا کر رہی ہے. اس کے بعد ایرانی ٹرینڈ لوگ. رہی سہی کسر طالبان پوری کر دیتے ہیں.
    ہمیں یہ بھی پتا چلا ہے کے شیعہ اور سنی کو لڑانے کیلئے یو ایس پیسے دیتا ہے. ضرب خاص اس کی ایک مثال ہے، یہ کہاں سے پے لیتا ہے؟ جو دن رات نفرت پھیلاتا ہے.


    اور ہان وہ ریمن ڈیوس یاد ہے جس نے دو نہیں بلکے تین بندوں کی جان لے لی تھی، اور آپ لوگوں نے کیا انصاف کیا واہ واہ.


    - - Updated - -

    غزہ...... اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں بربریت کا کھیل مسلسل جاری ہے، اسرائیل نے غزہ میں 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان تو کردیا تاہم جنگ بدی سے قبل مزید فلسطینیوں کو شہید کردیا، غزہ پر تازہ حملوں میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 879 ہوگئی۔ اسرائیل نے غزہ میں 12 گھنٹے کی

    - - Updated - -

    یہ ہے امریکی اسلحے کا کمال صرف چند دن میں ٨٧٩ افراد کا قتل. فلسطین سے توجہ ہٹانے کیلئے نیا مشن فور مسٹر فواد یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ.

Page 1 of 5 123 ... Last

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in