All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: مرا فلسطین ہمارا اسراِہیل

      
   
  1. #1
    tahir javed's Avatar
    tahir javed is offline Junior Member
    دوست
     
    Join Date
    Aug 2013
    Location
    Germeny
    Posts
    171
    Quoted
    7 Post(s)

    مرا فلسطین ہمارا اسراِہیل


    رات جب آئے تو سوچوں یارو
    لب پہ افسوس کی چُپ سادھے
    اور کب تلک آتے جاتے لمحوں کو
    خود فریبی کا دھوکا دوں
    آستیں نم ،بھیگی ھوئی
    کیسئہ ضبط بھرا ہوا غم سےکہ
    لے گیا سارے برسوں کی کمائی مُجھ سے
    کوئی اِسرئیلی کوئی فلسطینی
    خود سے کی ہوئی سرگوشی مجھے کہتی ہے
    مجھے علم نہیں
    یہ تو دیوار چاٹنے والے لوگ ہیں
    اِسرایِیلی بھی فلسطینی بھی اور ایسے میں
    نکل آتے ہیں
    سمے میں آگ لگانے کیلیے
    دونوں کے پیر
    اک دوسرے سے
    سب کی ناموجودگی میں
    بغل گیر۔۔۔۔۔ مگر دوسرں کی موجودگی میں
    ایک دوسرے کے خلاف
    زہر اُگلنے کے معاھدے کے دست گیر
    میں کیا کروں
    چپ کی گلیوں میں ہیں آباد ہجوموں کے ہجوم
    مرا گھر تو اتنا بڑا تھا کہ اُس کے آنگن میں
    سارا افلاک سما سکتا تھا مگر
    ایکدوسرے سے پیدا کی ہوئی اس دُشمنی میں
    فلسطین و اِسرایل تو
    معلوم کی نا معلوم سے دوری میں
    بے درو دیوار بہت بےقرار
    کچھ اسطرح بھٹک رہیں ھیں کہ جیسے بس
    لمحوں کی اس روانی ہی کی جی حضوری ہے
    اور ان کے ساتھ بے راہ بھٹکنا
    اور بھٹکتے رہنا ۔۔۔ دیکھو
    ہماری دانش کی مجبوری ہے


  2. #2
    Savi Abbas's Avatar
    Savi Abbas is offline Expert Member
    have to love you since love to
    have you
     
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    UK
    Posts
    10,498
    Quoted
    709 Post(s)

    Re: مرا فلسطین ہمارا اسراِہیل

    very true!!!!!thanks for sharing your thoughts
    blessingssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssssss

    ​​​​


    کترنیں روح کی آؤ کے ,سمیٹیں فرخ
    کیا خبر ، لوٹ کے آجاے رفو کا موسم







Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in