All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Page 2 of 2 First 12

Thread: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

      
   
  1. #1
    innocent ffairy's Avatar
    innocent ffairy is offline Expert Member
    fairy
     
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    paristan
    Posts
    12,746
    Blog Entries
    7
    Quoted
    5767 Post(s)

    نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔


    نواز شریف پانچ سال تو کیا پانچ سو سال میں بھی پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔ اُن کی ڈائریکشن ہی ٹھیک نہیں ہے۔ میاں صاحب وہ بس ڈرائیور ہیں جنہوں نے عوام کو پیرس کی ٹکٹیں تھما کر بس بھائی پھیرو کے روٹ پر ڈالی ہوئی ہے۔ اگر میاں صاحب واقعی پاکستان کو ایشئین ٹائیگر یا پیرس بنانا چاہتے ہیں تو ترقی کے اُس راستے پر کیوں نہیں چلتے جس پر چل کرجنوبی کوریا اورملائیشیا جیسے ممالک نے ترقی کی ہے؟نواز شریف تیسری دفعہ وزیراعظم بنے ہیں ۔ وہ دودفعہ پہلے بھی کچھ بھی ڈلیور کرنے میں بُری طرح ناکام رہے اور دو ڈھائی سال بعد ہی ان کو گھر جانا پڑا۔ اُن دو ادوار کا حاصل صرف ایک موٹر وے اور لاہور میں ہونے والے چندترقیاتی کام تھے۔ لیکن انہی ادوار میں شروع ہونے والی پیلی ٹیکسی ٹائپ سکیمیں بُری طرح ناکام رہیں ۔ اگرچہ میاں صاحب پاکستان کو ایشین ٹائیگر اور پیرس بنانے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے تھے لیکن تما م سیاسی مبصرین اس بات پر متفق ہیں کہ نواز شریف نے کبھی بھی وہ معاشی ریفارمز نہیں کیں جن کی بنیاد پر پاکستان کو اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکتا تھا۔ نہ انہوں نے ٹیکس کے نظام میں ٹھوس تبدیلیاں کیں۔ نہ ذرعی اصلاحات کر سکے ۔ نہ ہی دولت کے چند سو خاندانوں میں ارتکاز سے چھٹکارےکا کوئی بندوبست ہو سکا۔ نہ ہی بجلی کے منصوبوں پر کوئی کام کیا ، اُلٹا بے نظیر دور کے بجلی کے پیدواری معاہدوں کو ختم کردیا گیا۔ بجلی کے موجودہ بحران کی چند وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے۔ اب تیسری باری میں بھی میاں صاحب نے ابھی تک معاشی اصلاحات کی طرف بالکل کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی وہ ایسا کریں گے کیونکہ نواز لیگ کی حکومت میں عوام کے حقوق کا نہیں سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہوتا ہے۔دنیا کے تما م ترقی یافتہ ممالک نےآزاد اداروں کی پٹڑی پر چل کر ہی ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔ مجھے برطانیہ سے لے کر امریکہ اور جنوبی کوریا تک کوئی ایسا ملک بتادیں جہاں پر اداروں میں سیاسی مداخلت ہوتی ہو۔ یہاں تو نواز لیگ کے اراکین اسمبلی تھانوں پر حملے کرکے قتل اور اغوا کے مجرموں کو چھڑا رہے ہیں۔ ایم این اے اور ایم پی ایزاپنی مرضی کے تھانے دار رکھواتے ہیں ۔اداروں میں اقربا پروری اس حد تک ہے کہ طارق عظیم کے میٹرک پاس بھائی کو پی آئی اے میں اعلی عہدے پر فائز کر دیا گیا۔ کرکٹ بورڈ میں عدالتی حکم کے باوجود نجم سیٹھی کو پتہ نہیں کن “خدمات” کے صلے میں بار بار بورڈ کا چئیرمین لگایا گیا۔ نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اختیارات کاارتکاز چاہتے ہیں اور کوئی بھی ایسا نظام جس میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو جائیں انہیں بالکل بھی گوارہ نہیں ہے۔ بلدیاتی اداروں کو شہباز شریف نے کرپشن کے الزامات پرختم کردیا لیکن اب دوبارہ الیکشن کروانے کو بھی تیار نہیں ہیں ۔ کرپشن تو محض بہانہ تھا اصل میں ایسے ادارے جو وزیراعظم یا وزیر اعلٰی کے اختیارات کم کردیں یا کسی حد تک آزاد ہوں وہ میاں صاحبان کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ اور نادار کے چئیرمین کی راتوں رات برطرفی سب کے سامنے ہے۔ آجکل آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کو بھی نندی پور پراجیکٹ کا آذادانہ آڈٹ کرنے سے روکنے کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بن چکی ہیں۔ غرض ہر سرکاری ادارے کی آذادی سلب کی جارہی ہے۔اگر آذاد ادارے نواز حکومت کی پہلی ترجیح نہیں ہیں تو پھر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کی باتیں صرف کھوکھلے نعرے اور زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔موجودہ دور حکومت میں بھی میاں صاحب کی ترجیحات اور گورننس ماڈل وہی ہے جو ان کی پچھلی دو حکومتوں میں تھا۔ ترقیاتی اخراجات کی مثال ہی لے لیں۔ بجائے اس کے کہ تعلیم اور صحت کا بجٹ بڑھا کر سکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے پیسہ بسوں اور فلائی اوورز پر لگایا جارہاہے ۔حالانکہ نہ لوگوں نے میٹرو بسوں کے لئےکوئی ڈیمانڈ کی تھی اور نہ کبھی احتجاج کیا ۔لیکن صرف سیاسی طور پر فائدہ حاصل کرنے کے لئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ میاں صاحب کو کوئی سمجھائے کہ جنوبی کوریا اور ملائیشیا جیسے ممالک نے فلائی اوورز کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت اور سستی بجلی کے منصوبوں پر بھی بھر پور توجہ دی کیونکہ کوئی ملک بھی صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرہ تعمیر کئے بغیر ترقی کی دوڑ میں آگے نہیں بڑھ سکتا ۔لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ میاں صاحب کی پہلی ترجیح نہیں ہےتبھی تو پی ایچ ڈی سکالرز کا پیسہ روک کر پنڈی کی میٹرو بس کے لئے وقف کردیا گیا ہے۔اگر نواز شریف واقعی اس ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے گورننس ماڈل کوترقی یافتہ ممالک کے معیار پر لانا ہو گا۔ اختیارات کی مرکزیت ختم کرنا ہوگی۔ آزاد ادارے بنانا ہوں گے۔ معاشی، سماجی اور تعلیمی اصلاحات کرنا ہوں گی ورنہ انکی حکومت ایک دفعہ پھر بغیر ڈلیور کرنےمیں ناکام ہوسکتی ہے۔ اور

    شائد یہ ان کے پاس کچھ کر دکھانے کا آخری موقع ہے۔

    انور لودھی

  2. #21
    zishi's Avatar
    zishi is offline Expert Member
    IMRAN KHAN KAY SIWA VOTE KOE
    NA MANGAY.
     
    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Newcastle,UK
    Posts
    6,455
    Quoted
    1803 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔


  3. #22
    innocent ffairy's Avatar
    innocent ffairy is offline Expert Member
    fairy
     
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    paristan
    Posts
    12,746
    Blog Entries
    7
    Quoted
    5767 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

    Quote Originally Posted by benice View Post

    چلیں پھر یوں کرتے ہیں۔
    کہ یہ دھرنے ورنے چھوڑیں۔
    اور دن مقرر کر لیتے ہیں۔
    جس دن جس کے نام کی میٹھائی زیادہ بکے وہ وزیر اعظم ۔
    کم از کم عوام کا ٹیکس بچے گا اور حلوئیوں کا فائدہ الگ۔

    یہ ہے کون گدھا ؟؟


    - - Updated - -



    آپ کی فرمائش پر
    iw aAskD far aT



    اسلام سے پیارا اس دنیا میں کوئ مذہب نہیں

    کیا آپ نے جو نواز شریف اور شہباز شریف پر جہنمی ہونے کا فتوی لگایا تھا وہ واپس لے لیا یا اب تک اسی پر قایم ہیں ؟؟؟

  4. #23
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,540
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

    Quote Originally Posted by innocent ffairy View Post

    جناب آپ کیوں غلط کو غلط نہیں کہتے
    کیوں غلط چیزوں کا ڈیفنڈ کرنے کی غلط کوشش کرتے ہیں
    غلط کو غلط کہنا سیکھیں جناب
    سپورٹ کرءے پرستش نہیں ۔۔

    ان محترمہ سے بحث بے کار ہے۔
    ستار بھائی۔
    ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔


  5. #24
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

    میں آپ کی اس " قرض اتارو ملک سنوارو " والی بات پہ شدید احتجاج بھی کرتا ہوں اور اس کی مذمت بھی کرتا ہوں ۔ اس سوال کا جواب ایک درجن سے زیادہ مرتبہ قومی اسمبلی کے فلور پر دیا جا چکا ہے ۔اس سارے اکاؤنٹ کے ایک ایک پیسے کا حساب اسٹیٹ بنک کی ویب سائیٹ پر موجود ہے ۔ میاں صاحب کا جانی دشمن پرویز مشرف نو سال تک پورا زور لگانے کے باوجود اس میں سے کوئی کرپشن برامد کرنے میں بری طرح ناکام رہا ۔ برائے مہربانی پچھلی صدی میں سے باہر نکل آئیے ۔

    - - Updated - -

    Quote Originally Posted by benice View Post

    ان محترمہ سے بحث بے کار ہے۔
    ستار بھائی۔
    ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں۔

    لگتا ہے آپ کا مشورہ ہی صائب ہے ۔ ۔ ۔

  6. #25
    innocent ffairy's Avatar
    innocent ffairy is offline Expert Member
    fairy
     
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    paristan
    Posts
    12,746
    Blog Entries
    7
    Quoted
    5767 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

    Quote Originally Posted by A_Sattar View Post
    میں آپ کی اس " قرض اتارو ملک سنوارو " والی بات پہ شدید احتجاج بھی کرتا ہوں اور اس کی مذمت بھی کرتا ہوں ۔ اس سوال کا جواب ایک درجن سے زیادہ مرتبہ قومی اسمبلی کے فلور پر دیا جا چکا ہے ۔اس سارے اکاؤنٹ کے ایک ایک پیسے کا حساب اسٹیٹ بنک کی ویب سائیٹ پر موجود ہے ۔ میاں صاحب کا جانی دشمن پرویز مشرف نو سال تک پورا زور لگانے کے باوجود اس میں سے کوئی کرپشن برامد کرنے میں بری طرح ناکام رہا ۔ برائے مہربانی پچھلی صدی میں سے باہر نکل آئیے ۔

    - - Updated - -



    لگتا ہے آپ کا مشورہ ہی صائب ہے ۔ ۔ ۔

    یعنی باقی باتیں سچ مان چکے ہیں آپ او ر صرف اس پر احتجاج ہے
    چلو یہ بھی ٹھیک ہے کچھ تو مانا آپ نے اپنی غلطیاں ۔۔۔

  7. #26
    zishi's Avatar
    zishi is offline Expert Member
    IMRAN KHAN KAY SIWA VOTE KOE
    NA MANGAY.
     
    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Newcastle,UK
    Posts
    6,455
    Quoted
    1803 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔


  8. #27
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

    بنیس بھائی یہ محترم خاتون لاعلاج ہیں ۔ ۔ ۔

  9. #28
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,540
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

    Quote Originally Posted by A_Sattar View Post
    بنیس بھائی یہ محترم خاتون لاعلاج ہیں ۔ ۔ ۔

    ان محترمہ
    ویسے ان کو محترمہ کہنا محترمہ لفظ کے ساتھ زیادتی ہے۔

    ان کے سوال جواب ایسے ہوتے ہیں۔
    شرط یہ ہوتی ہے کہ آپ نے جواب صرف ہاں یا نہ میں دینا ہے۔

    سوال ۔ کیا آپ کی ماں جیل سے رہا ہو گئی ہے ؟؟ ہاں یا نہ میں جواب دیں۔

    اب بندہ اس کا کیا جواب دے؟؟
    ہاں کہے تو پھنسے اور نہ کہے تو پھنسے۔

    بھئی وہ جیل میں تھی ہی نہیں تو رہائی کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

    لیکن نہیں جواب تو ہاں یا نہ میں ہی دینا ہے۔

    اب آپ ہاں کہیں ، تو ماں جیل میں تھی۔
    اور نہ کہیں ، تو بھی ماں جیل ہی میں ہے۔



  10. #29
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: نواز حکومت کی غلط سمت۔۔۔

    جی اب بات واضح ہو رہی ہے ۔ میں لہجے کی نرمی سے دھوکا کھا گیا تھا ۔ ۔ ۔

Page 2 of 2 First 12

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in