All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

      
   
  1. #1
    Kaleem's Avatar
    Kaleem is offline UnderEstimated
    The brightest flames burn
    quickest.
     
    Join Date
    Apr 2006
    Location
    New Jersey
    Posts
    40,118
    Blog Entries
    7
    Quoted
    846 Post(s)

    Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

    افواہوں کا بازار


    طاہر عمرانبی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد



    آخری وقت اشاعت: اتوار 31 اگست 2014 ,* 14:22 GMT 19:22 PST

    • ]

    زخمیوں کی بڑی تعداد کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے ہے جن کے سروں یا گردنوں پر چوٹیں آئی ہیں

    اسلام آباد کے ڈی چوک میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف پولیس کے تشدد اور آنسو گیس کے استعمال کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پہچا تو وہاں چند مخصوص کردار نظر آئے۔ایک نیلی جینز جیکٹ اور شرٹ میں ملبوس صاحب نے مجھے سوال جواب کرتے ہوئے دیکھا تو میرے پاس آئے اور اندازہ لگایا کہ میں شاید میڈیا سے ہوں تو انھوں نے مجھے بہت رازداری اور ذمہ داری سے ’کچھ اہم معلومات‘ پہنچانا شروع کر دیں۔
    ا
    ]
    ساری رات اس طرح کے کئی کردار آتے اور جاتے رہے جن کا مقصد مجھے اور میڈیا کے بعض دوسرے افراد کو ’اہم معلومات‘ فراہم کرنا تھا۔اسی دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک رکنِ پارلیمان تشریف لائے جنہوں نے اپنا استعفیٰ دے رکھا ہے اور انھوں نے ہسپتال کا دورہ کرنے سے پہلے ہی میڈیا کے سامنے دھواں دار بیانات دینے شروع کیے۔ اُن کی باتوں کی بنیاد اسی طرح کے لوگوں کی ’اہم معلومات‘ تھی۔جب یہ بیانات میڈیا کے سامنے دیے جا رہے تھے تو میں جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ ایک کمرے میں سب سن رہا تھا اور وہ سب بیک زبان کہہ رہے تھے ’یہ سب بالکل غلط ہے۔‘ان جونئیر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ’ہسپتال کی انتظامیہ نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا اور لاشوں کے غائب کیے جانے اور ہسپتال نہ پہنچنے دینے کی باتیں بالکل درست نہیں ہیں۔‘ایک اور رکن قومی اسمبلی کچھ دیر میں تشریف لائے جب ان سے بات کی تو ان کی گفتگو، باتوں اور انداز سے اندازہ ہوا کہ وہ کس طرح کی مجلس سے اٹھ کر آ رہے تھے کیونکہ ان سے جو بو آ رہی تھی وہ کم از کم آنسو گیس کی نہیں تھی۔ان رکن قومی اسمبلی نے ٹی وی چینلوں پر چلنے والی افواہوں اور ہسپتال میں پہنچتے ہی سرگوشیاں کرنے والے ’مخصوص کرداروں‘ کی باتوں میں آکر ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹرعائشہ عیسانی سے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال نہیں ہو رہی۔ اس پر ڈاکٹر عائشہ نے انھیں ہسپتال کے اُن وارڈوں کا دورہ کروایا جہاں مریض پہنچے اور انھیں سب کچھ دکھایا، جس کے بعد اُن کے پاس کہنے کو کچھ ہیں تھا۔ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں دیکھا کہ بڑی تعداد میں آنے والے لوگوں پر آنسو گیس کے اثرات تھے۔زخمی ہونے والے افراد میں سے غالب اکثریت کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے تھا جن کے سروں یا گردنوں پر چوٹیں آئی تھیں، جن میں سے بعض کا بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔ڈیوٹی پر موجود دو ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ دو مختلف افراد کی موت اُن کے سامنے ہوئی مگر نہ ہی ان ڈاکٹروں نے مجھے لاشیں دکھائیں اور نہ ہی مجھے اپنی ساری رات کی تلاش میں کوئی ایسی لاشیں ملیں یا ان ہلاکتوں کے کوئی اور گواہ۔دو افراد آئی سی یو میں داخل تھے جنھیں بہت ہی بری حالت میں ہسپتال میں لایا گیا جن میں سے ایک کے پیٹ جب کہ دوسرے کے سر میں چوٹیں لگیں تھیں۔
    "بغیر ثبوت، بغیر شواہد کے خبریں سُن سُن کر سوشل میڈیا پر ساری رات لوگ ایک کی دو اور دو کی چار بنا کر آگے بڑھاتے رہے۔"


    ہسپتال کے ایک ذمہ دار افسر نے مجھے بتایا کہ ان دونوں افراد کی حالت تو رات کو ہی خطرناک سے بھی بری تھی مگر اُن کی ’طبی موت‘ ابھی واقع نہیں ہوئی‘ تھی جو اتوار کو صبح ہو واقع گئی۔سب سے اہم بات یہ دیکھی کہ بہت زیادہ جھوٹی اور بے بنیاد باتیں ایسے لوگ کر رہے تھے جن کے پاس نہ تو کوئی شواہد تھے اور نہ معلومات اور نہ ہی اُن کا اس سارے معاملے سے تعلق تھا، مگر سنی سنائی بغیر دیکھی باتیں ایک سے دوسرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا تھا۔میرے سامنے ایک نجی چینل کے رپورٹر نے کہا کہ ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے جب اُن سے ثبوت کا پوچھا تو اُن کا جواب تھا کہ ’میں نے ٹی وی کی فوٹیج دیکھی ہے جس میں نظر آ رہا ہے۔‘بغیر ثبوت، بغیر شواہد کے خبریں سُن سُن کر سوشل میڈیا پر ساری رات لوگ ایک کی دو اور دو کی چار بنا کر آگے بڑھاتے رہے جس سے ابھرنے والی نفرت اور غصے کی لہر وقت کے ساتھ شاید تھم
    جائے گی مگر پاکستان میں کون ہے جو وقت گزرنے کے بعد ثبوت مانگے گا؟

    http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140831_islamabad_dharna_rumours_zis.shtml?ocid=socialflow_twitter


  2. #2
    perfect stranger is offline وطن دوست
    قلم زبان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    dunia
    Posts
    14,411
    Blog Entries
    21
    Quoted
    7409 Post(s)

    Re: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

    پاکستان میں اس وقت سب سے بڑی افواہ گاہ۔ اے آروائے چینل


  3. #3
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

    تحریک انتشار والوں کی خبروں کا ایک ہی مستند ذریعہ ۔۔۔ مبشر لقمان ۔۔۔ جو پیڈ پروگرام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ ذلیل و خوار ہوا ۔ ریاض ملک نامی ٹھیکدار کی سفارش پر اے آر وائی میں نوکری ملی ( دنیا ٹی وی سے ڈسمس ہونے کے بعد ) لیکن خان کا قریبی ساتھی ۔ پوری پارٹی کا پیارا ۔

  4. #4
    tariqmmalik is offline Expert Member
    Edit>
     
    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    3,903
    Quoted
    1452 Post(s)

    Re: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

    Quote Originally Posted by A_Sattar View Post
    تحریک انتشار والوں کی خبروں کا ایک ہی مستند ذریعہ ۔۔۔ مبشر لقمان ۔۔۔ جو پیڈ پروگرام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ ذلیل و خوار ہوا ۔ ریاض ملک نامی ٹھیکدار کی سفارش پر اے آر وائی میں نوکری ملی ( دنیا ٹی وی سے ڈسمس ہونے کے بعد ) لیکن خان کا قریبی ساتھی ۔ پوری پارٹی کا پیارا ۔


    تو آپ فرما رہے ہیں کہ صرف مبشر لقمان ہی ایسا کہہ رہا ہے؟ منافق اور جھوٹے تو تم لوگ ثابت ہو ہی چکے ہو، لگتا ہے کہ تم لوگ خود فرہبی کے بھی لا علاج قسم کے مریض ہو۔

  5. #5
    Northwestern's Avatar
    Northwestern is offline Expert Member
    Edit>
     
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Planet Earth
    Posts
    4,488
    Quoted
    847 Post(s)

    Re: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad


  6. #6
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

    Quote Originally Posted by tariqmmalik View Post


    تو آپ فرما رہے ہیں کہ صرف مبشر لقمان ہی ایسا کہہ رہا ہے؟ منافق اور جھوٹے تو تم لوگ ثابت ہو ہی چکے ہو، لگتا ہے کہ تم لوگ خود فرہبی کے بھی لا علاج قسم کے مریض ہو۔
    دوسروں کو " تم " کہہ کر مخاطب کرنے والے مسٹر بد تمیز جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں یقیننا" اپنے اور اپنی پارٹی کے بارے میں کہہ رہے ہیں ۔ آپ لوگوں اور آپ کے لیڈروں کی کذب بیانیوں سے میڈیا بھرا پڑا ہے ۔ آپ کی پارٹی میں شدید ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے ۔۔۔۔ حوصلہ رکھیں ابھی تو آپ لوگ اس سے زیادہ خوار ہوں گے ۔

  7. #7
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,566
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

    Quote Originally Posted by tariqmmalik View Post


    تو آپ فرما رہے ہیں کہ صرف مبشر لقمان ہی ایسا کہہ رہا ہے؟ منافق اور جھوٹے تو تم لوگ ثابت ہو ہی چکے ہو، لگتا ہے کہ تم لوگ خود فرہبی کے بھی لا علاج قسم کے مریض ہو۔

  8. #8
    Northwestern's Avatar
    Northwestern is offline Expert Member
    Edit>
     
    Join Date
    Aug 2009
    Location
    Planet Earth
    Posts
    4,488
    Quoted
    847 Post(s)

    Re: Afwahon Ka Bazaar or Islamabad

    خانہ جنگی کروانے کے لئے ان بد بختوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in