All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت

      
   
  1. #1
    Shazli is offline Junior Member
    Nafs e Mulhima
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    karachi
    Posts
    103
    Quoted
    8 Post(s)

    وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت

    سلام و علیکم
    اس تھریڈ کا مقصد دوستوں کو وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
    علم عملیات میں میں وظیفہ اس عمل کو کہتے ہیں جو عامل یعنی روحانی معالج خود یا کسی مریض کو قرآن پاک کی کوئی سورت، منتخب آیت، اسمائے الہی اور مسنون دعا کو خاص طریق پر پڑھنے کو کہا جاتاہے۔ وظیفہ کیلئے کسی ماہر عامل اور استاد کی اجازت شرط ہوتی ہے۔
    خاص طریق سے مطلب یہ کے یہ وظیفہ ایک گھنٹہ،یا کوئی خاص وقت، ایک دن ،یا کئی دنوں میں، کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر کرنا مراد ہے۔
    اگر وظیفہ چالیس دن کا ہو تو چلہ کہلاتا ہے۔
    عامل قرآن پاک کی کوئی سورت، منتخب آیت، اسمائے الہی اور مسنون دعا میں سے جو عمل اس طریق کے موافق کرتا ہے تو یہ اس عمل کی زکوۃ کہلاتی ہے۔
    جیسے سورۃ فلق و ناس کی زکوۃ دو سوبار چالیس دب تک بلا ناغہ پڑھنا ہے۔ زکوۃ کا مطلب یہ ہے کے اسکے بعد عامل سورہ فلق و ناس کا عامل بن جاتا ہے۔ اب وہ کسی آسیب زدہ پر دم کرے گا تو فائدہ جلد ہوگا اور نقصان کا اندیشہ کم ہوجائےگا۔ یہی عامل اب کسی اور کو اجازت دیگا کے کہ وہ سورہ فلق و ناس پڑھ کے مریض پر دم کردیا کرے تو یہ اجازت کہلاتی ہے۔ اجازت سے عامل کی روحانی توجہ اور فیض اجازت یافتہ میں منتقل ہوجاتاہے۔ بلا اجازت آسیب زدہ یا سحر زدہ پر دم کرنا آبیل مجھے مار کے مترادف ہے۔
    عملیات کی دنیا میں وظیفہ روحانی کی دوا کے طور پر سب سے موثر سمجھا جاتاہے۔ وظائف کرنے سے عامل کے علم و عمل میں مضبوطی اور مریض کو شفا حاصل ہوتی ہے۔ نیز رحانیت میں اضافہ ہوتا ہے اور وساوس شیطانی سے چھٹکارا ملتا ہے۔ شیطان کا زور ٹوٹتا ہے اور اسکے مطلوبہ مقاصد میں ناکامی کا سبب ہوتے ہیں۔
    ہمارے ہاں عام رواج ہے کے ہر گھر میں اوراد و وظائف کی کتب موجود ہوتی ہیں۔ اور خواتین اپنے فارغ اوقات میں اپن خواہش کے مطابق کوئی وظیفہ چن کر عمل شروع کردتی ہے۔ یہ نہایت مضر بات ہے۔ یاد رکھیں، کوئی بھی قرآنی سورت اور آیت، اکتالیس بار یا سو بار سے تجاوز کر جائے تو یہ عاملین کے عمل مین شمار ہوتی ہے۔ اس میں موکل، جنات اور شیاطین کا آنا لازم ہے۔ موکل اللہ کی طرف سے، جنات اپنی رغبت کی وجہ ہے اور شیاطین جیسا کے لکھا گیا کے وظائف سے روحانیت بڑھتی ہے تو وہ آپکی روحانیت کو پامال کرنے کی وجہ سے آتے ہیں۔ اسی طرح کوئی بھی اسماء الہی ۱۰۰۰ بار سے تجاوز کر جائے تو مذکورہ بالا عوامل برآمد ہوتے ہیں۔
    عامل کیونکہ اپنے فن میں مہارت رکھتے ہیں، اسلئے انہیں اس بات کا پہلے ہی سے ادراک ہوتا ہے ۔اور پھر یہ ان موکلین، جنات کو تابع کر کے کام لیتے ہیں۔ جبکہ عامی انسان لاعلم ہوتا ہے، اسلئے پھنس جاتاہے۔ یہ موکل اور جنات کو دیکھ نہیں سکتے، تو کام کسطرح سے لیں گے۔ وظیفہ کے بعد روحانی مخلوق چلی جاتی ہے اور شیاطین آپکو گھیر لیتے ہیں۔ اسی لیئے لوگوں کو وساوس آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بیماری لگ جاتی ہے۔ جسم کے کسی حصے یا پورے جسم میں درد رہنے لگتا ہے۔ تو بجائے رحمت یہ زحمت ہو جاتی ہے۔

    یاد رہے کے کثرت ذکر کا کرنا احکام الہی میں سے ہے، پر اس کیلئے روحانی استاد یا شیخ کو موجود ہونا لازم ہے۔ آپ اجازت سے کریں اور ۱۰۰۰ نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ذکر کریں انشای اللہ کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
    یاد رہے کے ہر فن کے ماہرین موجود ہیں۔ حتی الامکان کوشش کی جائے کو ماہرین سے رابطہ کیا جائے۔ ہم اسطرح کے کئی تجربات سے گزر چکے ہیں۔ لوگوں نے خود سے عمل کیئے اور نقصان کر بیٹھے۔ اللہ پاک سب کو اپنی رحمت کی چادر میں گھر لین آمین۔

    یہی میرا نازونیاز ہے کہ اسیر زلف رشید ہوں
    اسی سلسلے کا مرید ہوں میرا اس پہ دارومدار ہے
    ہے یہ کس کی خوابگاہ حسیِن یہ نفیس کس کا مزار ہے

  2. #2
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت

    in aamaal k krny ki asal kya hai ? Quran o sunnat sy.

  3. #3
    Shazli is offline Junior Member
    Nafs e Mulhima
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    karachi
    Posts
    103
    Quoted
    8 Post(s)

    Re: وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت

    Quote Originally Posted by Muhaddisa View Post
    in aamaal k krny ki asal kya hai ? Quran o sunnat sy.

    اعمال صالحہ کا دارومدار شریعت کے بتائے ہوئے طریقوں پر ہے۔ اور یہ طریقے ہم تک سلف و صالحین سے پہنچے ہیں۔ ہر ہر عمل کا قرآن پاک و سنت میں انہی الفاظ میں ملنا ضروری نہیں۔ اکثر اعمال اجتہادی بھی ہوتےہیں جنکی اصل قرآن و سنت کی کسی نہ کسی نص و دلیل پر ہوتی ہے۔
    پھ بھی جیسا کہ آپ نے پوچھا تو بتانا ہمارا فرض ہے۔
    حدیث شریف میں ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص چالیس دن تک اخلاص کے ساتھ الله تعالیٰ کی عبادت کرتا ہے تو اس کے دل سے حکمت کے چشمے پھوٹتے ہیں اور زبان پر جاری ہوتے ہیں۔ یہ چلہ کشی کی دلیل ہے۔
    بقیہ ازکار میں تعداد کی اصل بھی شرع شریف میں وارد ہے جیسا کہ تسبیح فاطمی، ۳۳ بار سبحان اللہ ، ۳۳ بار الحمد اللہ، ۳۳ بار اللہ اکبر، ستر ہزار بر کلمہ طیبہ کی مشہور و معروف روایت، ۸۰ یا ۱۰۰بار استغفار پڑھنا اور اسی طرح کے دیگر اعمال۔


  4. #4
    *resham*'s Avatar
    *resham* is offline بابا کی گڑیا
    بابا کی گڑیا
     
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    6,871
    Quoted
    281 Post(s)

    Re: وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت

    بہت عمدہ شیرنگ ہے ۔۔۔
    خوش رہیں ۔۔۔

  5. #5
    Shazli is offline Junior Member
    Nafs e Mulhima
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    karachi
    Posts
    103
    Quoted
    8 Post(s)

    Re: وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت

    Quote Originally Posted by *resham* View Post
    بہت عمدہ شیرنگ ہے ۔۔۔
    خوش رہیں ۔۔۔
    Bohat Shukria bahan, parhny ka samajhny ka. aur time deney ka.

  6. #6
    Khaak~e~taYeba's Avatar
    Khaak~e~taYeba is offline khäwäjä kï dëëwänï
    لا حول ولا قوة
    الا بالله
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Allah ki panah me
    Posts
    6,824
    Blog Entries
    2
    Quoted
    282 Post(s)

    Re: وظائف کی حقیقت اور انکی اہمیت

    MashaAllah shazli , itni achi sharing k liye bohut bohut shukriya , Allah Tala ap k or hamarey ilam me izafa farmaye , or hamein esey emaal se baaz rakhey jin se hamein nuqsaan ho jaye , AMEEN

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in