All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟

      
   
  1. #1
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,566
    Quoted
    1140 Post(s)

    Cool کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟


    کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟

    http://www.bbc.com/urdu/pakistan/201...ting_begins_rh



    ہری پور میں ضمنی انتخاب، پہلی بار بائیو میٹرک کے ذریعے ووٹنگ




    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-19 (ہری پور) میں ضمنی انتخاب کے موقعے پر ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے لیے بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا گیا۔
    اتوار کو پولنگ صبح آٹھ بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
    حلقے میں کُل 9 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز کے بابر نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر راجہ عامر زمان میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔
    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک سسٹم کی کامیابی کے بعد عام انتخابات میں بھی اس سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔
    الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے کے 513 پولنگ سٹیشنز میں سے 30 پولنگ سٹیشنز پر بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا گیا۔
    حلقے کے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت 30 پولنگ سٹیشنز میں 36 ہزار ووٹرز ووٹ ڈالے جانے تھے۔
    ہری پور کے حلقہ این اے-19 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ 77 ہزار 480 ہے۔
    پولنگ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔







  2. #2
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,566
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟



    - - Updated - -


    ہائے ہائے یہ کیا ہو گیا؟؟؟

  3. #3
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,566
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟




    ہری پور.........قومی اسمبلی کی نشست این اے19 ہری پور کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 1لاکھ 16ہزار 624ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ ہری پور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے19 پر اتوار کے روز ضمنی انتخاب ہوا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز 1لاکھ 16ہزار 624ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، جبکہ تحریک انصاف کے عامر زمان 78ہزار 512ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہیں 38ہزار 112ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی بابر نواز کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے۔ 2013کے عام انتخابات میں اس نشست سے تحریک انصاف کے راجہ عامر زمان کامیاب ہوئے تھے، 7پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کے بعد ن لیگ کے عمر ایوب کامیاب قرار پائے ہیں، تاہم سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی کی درخواست کے بعد عدالت نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔
    شرم سے ڈوب مریں دھاندلی کا الزام لگانے والے۔
    لیکن شرم کہاں؟؟


  4. #4
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟



    - - Updated - -


  5. #5
    jabbarjee's Avatar
    jabbarjee is offline Junior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Dec 2012
    Posts
    338
    Quoted
    39 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟

    سچ تو یہ ہے کہ عام الیکشن میں دھاندلی کا شور ایک ڈرامہ تھا۔ نواز شریف کی حقیقی مقبولیت ہی اس ہری پور کے الیکشن میں سامنے آئی ہے۔ اسی طرح کا ماحول جنرل الیکشن کے وقت بھی تھا۔ مگر بے نظیر اور نواز شریف کو پاکستانی سیاست سے باہر رکھنے والی سوچ انہیں سیاست سے نہ نکال سکی تو بے نظیر کی شھادت کے بعد نواز شریف کی ناکامی کے لئے ہزار کوششوں کے باوجود ناکام ہی رہی۔ مگر اپنی شکست انہیں گوارا نہ تھی اسی لئےالیکشن کے صاف شفاف ہونے پر انگلی اٹھائی گئی۔
    بہر حال حق کی فتح ہوئی اور باطل کا منہ کالا ہوا۔ یہ اللہ پاک کا خاص کرم اور مہربانی تھی کہ جسے ذلیل کرنے کے لئے ساری طاقتیں ایک تھیں اسے عزت سے نوازا، کیونکہ عزت اور ذلت تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ وہ جسے سر بلند کرے اسے کوئی گرا نہیں سکتا ۔ اور جسے زلیل کرے اسے سرفراز کوئی نہیں کر سکتا۔ وہ ہی مالک الملک ہے سارے جہانوں کا بادشاہ۔

  6. #6
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,566
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟

    Quote Originally Posted by jabbarjee View Post
    سچ تو یہ ہے کہ عام الیکشن میں دھاندلی کا شور ایک ڈرامہ تھا۔ نواز شریف کی حقیقی مقبولیت ہی اس ہری پور کے الیکشن میں سامنے آئی ہے۔ اسی طرح کا ماحول جنرل الیکشن کے وقت بھی تھا۔ مگر بے نظیر اور نواز شریف کو پاکستانی سیاست سے باہر رکھنے والی سوچ انہیں سیاست سے نہ نکال سکی تو بے نظیر کی شھادت کے بعد نواز شریف کی ناکامی کے لئے ہزار کوششوں کے باوجود ناکام ہی رہی۔ مگر اپنی شکست انہیں گوارا نہ تھی اسی لئےالیکشن کے صاف شفاف ہونے پر انگلی اٹھائی گئی۔
    بہر حال حق کی فتح ہوئی اور باطل کا منہ کالا ہوا۔ یہ اللہ پاک کا خاص کرم اور مہربانی تھی کہ جسے ذلیل کرنے کے لئے ساری طاقتیں ایک تھیں اسے عزت سے نوازا، کیونکہ عزت اور ذلت تو اللہ ہی کے پاس ہے۔ وہ جسے سر بلند کرے اسے کوئی گرا نہیں سکتا ۔ اور جسے زلیل کرے اسے سرفراز کوئی نہیں کر سکتا۔ وہ ہی مالک الملک ہے سارے جہانوں کا بادشاہ۔
    True ! .... Very nice !! .... Thanks

  7. #7
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟

    جبار جی میری طرف آپ کو سیلوٹ ۔

  8. #8
    A_Sattar's Avatar
    A_Sattar is offline Expert Member
    JUST PML-N... & MIAN SAHIB
     
    Join Date
    May 2014
    Location
    USA
    Posts
    3,309
    Quoted
    1106 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟

    کھسیانی بلی کھمبا نوچے + پاگل بلا لائیٹ ٹاور نوچے

    ریحام اب سیاست نہیں کریں گی
    ’پی ٹی آئی ہر قسم کی موروثی سیاست کے خلاف ہے۔ ریحام پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں لیں گی، خیبر پختونخوا میں کوئی عہدہ نہیں لیں گی اور انہیں کوئی سرکاری پروٹوکول بھی نہیں دیا جائے گا۔ ریحام پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات بھی نہیں لڑیں گی۔‘
    پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیگم اور ٹی وی اینکر ریحام خان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ آج عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہوا۔
    لیکن انہیں ایسا کیوں کرنا پڑا؟
    شادی کے بعد سے ریحام خان پاکستان تحریکِ انصاف کی مختلف تقاریب کا لازمی حصہ بن چکی تھیں۔
    لیکن حال ہی میں ہری پور کے قومی حلقے این اے 19 میں پی ٹی آئی کی پاکستان مسلم لیگ کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد مختلف حلقوں خصوصاً پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ریحام خان پر شدید تنقید کی جا رہی تھی اور ان پر پارٹی کے معاملات میں مداخلت کا الزام بھی لگایا جا رہا تھا۔
    اس کے علاوہ ریحام خان پر سرکاری پروٹوکول استعمال کرنے پر بھی گاہے بگاہے تنقید کی جا رہی تھی۔
    مثال کے طور پر انتخاب عامر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’پی ٹی آئی ہری پور میں شکست کھا گئی۔ کیا یہ ریحام خان کی سیاسی اپیل کو مسترد کیے جانے کے مترادف نہیں؟ اس سے پہلے کہ ان کا سیاسی کیریئر اڑان بھر سکتا۔

    آمنہ خان نے لکھا کہ ’مان لیں کہ عمران خان نے بھی غلطی کی۔ آخر کیوں ریحام خان کو ہری پور انتخابی مہم کے لیے جانے دیا؟ یہ پی ٹی آئی کے نظریات کے خلاف ہے۔ انہیں سمجھنا چاہیے۔‘
    سلمان بشیر نے لکھا کہ ’ہری پور میں ریحام خان کا شو لگانے سے کام نہیں چلا۔ سمجھ جانا چاہیے کہ یہ سیاست ہے ٹی وی شو نہیں۔‘
    اس قسم کی تنقیدی ٹویٹس میں پی ٹی آئی اور عمران خان پر موروثی سیاست کو بڑھاوا دینے کے الزامات بھی لگائے گئے۔
    ڈان کے میگزین ایڈیٹر ضرار کھوڑو نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ صرف ہری پور کا ردِ عمل نہیں تھا بلکہ یہ اُس منافقت پر بھی حملہ تھا جو موروثی سیاست کے حوالے سے ریحام خان کے سیاسی مصروفیات کی صورت میں سامنے آتی تھی۔

    ضرار نے مزید کہا کہ اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ’یہ مخصوص پی ٹی آئی کی قربانی کا بکرا بنانے والی پالیسی ہے۔ چونکہ آپ اپنی پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل ضمنی انتخابات ہارے ہیں مگر اسے تسلیم کرنا مشکل کام ہے تو جو آسان کام ہے وہ یہی ہے کہ آپ سارا ملبہ ایک بندے یا بندی پر ڈال دیں۔ اور یہاں یہیں لگتا ہے۔‘
    آج اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ ’مجھے این اے 19 کے ضمنی انتخاب کے بعد ریحام خان پر تنقید پر شدید صدمہ ہوا ہے۔ ریحام وہاں صرف امیدوار کے شدید اصرار پر انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے گئی تھیں۔‘
    انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ بات واضح کر دوں کہ ریحام نے پی ٹی آئی کی تقریبات میں شرکت پی ٹی آئی کے اراکین کے مسلسل اور پرزور اصرار پر کی، خصوصاً خواتین اراکین کے اصرار پر۔‘
    پارٹی میں اپنی اہلیہ کے سیاسی مستقبل پر فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ مستقبل میں وہ کسی پارٹی تقریب میں حصہ نہیں لیں گی۔’ریحام خان کے پاس بہت سارا کام خصوصاً بے گھر بچوں کے حوالے سے کام۔ مستقبل میں وہ پی ٹی آئی کی کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی
    عمران خان کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’میرا اور خان کا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان ترقی کرے۔ وہ اس کے لیے اپنی سیاسی پارٹی چلاتے ہیں اور میں رضاکارانہ طور پر بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرتی ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی کے مقصد کی حمایت اس لیے کی کیونکہ اس کے لیے میرے شوہر نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے۔


  9. #9
    nizamuddeen's Avatar
    nizamuddeen is offline Senior Member
    سارے جہاں میں
    دھوم ہماری زباں
    کی ہے
     
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    682
    Quoted
    6 Post(s)

    Re: کیا بائیو میڑک سسٹم بھی نواز سے مل گیا؟؟

    رو ۔۔۔ عمران ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رو

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in