All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: دُور بین ۔ 2 مئی کا دکھ

      
   
  1. #1
    perfect stranger is offline وطن دوست
    قلم زبان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    dunia
    Posts
    14,411
    Blog Entries
    21
    Quoted
    7409 Post(s)

    Post دُور بین ۔ 2 مئی کا دکھ



    دُوربین
    مئی 2 ، 2016

    دو مئی کا دکھ

    شاید بہت سے پاکستانیوں کو بالکل یاد نہ ہو۔ یا شاید پورے پاکستان کو یاد نہ ہو۔ رات گئی بات گئی کی طرح ، لیکن یہ بات تو شاید اہل وطن بھلا دیں لیکن غیر اس کالی سیاہ رات کو ہر سال اہل وطن پر ہنس ہنس کر بتائیں گے ۔ اب اسے مزید پہیلی نہی رکھوں گا۔ تو سنئیے اس سیاہ رات کی داستان جب اہل وطن کے ساتھ فوج بھی موج کی گہری نیند میں تھی ۔

    ہیلی کاپٹر آئے ۔ دوگھنٹے کا آپریشن کیا۔ وہ بھی وہاں جہاں فوجی فیکٹری میں موجی تیار ہوتے ہیں۔ اوثامہ کو مارا۔ لاش اٹھائی ۔ چلتے بنے ۔ صبح پاکستانیوں کو خبر ملتی ہے ۔ اور حالت یہ تھی جیسے ۔ ہائے ہم لُٹے گئے ۔

    بوکھلاٹ میں کچھ سمجھ نہی آرہا تھا ہوا کیا ہے ۔ کبھی فوجی کہے کہ ہم نے مدد کی ۔ لیکن مدد لینے والا انکار کر دیتا ہے اور اپنی کامیابی سے اپنا سرفخرسے بلند کرتا ہے اور الٹا الزام لگاتا ہے کہ یہ نمک حرام ہیں۔


    ارے کوئی نئی بات کریں چودھری صاحب۔ یہ فوج تو ملک کی ہمیشہ سے نمک حرام رہی ہے ۔ کیوں کہ آپ کا جو نمک کھاتی رہی ہے ۔ لیکن کبھی عربی نمک بھی حلال کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ یا سمجھیں مجبوری بن جاتا ہے ۔

    اتنا بڑا حادثہ ہوا۔ یوں سمجھیں پاکستان کا ریپ ہوگیا۔ وہ بھی سوتے ہوئے ۔ یہ تو صبح سورج نکلا تو پتہ چلا لباس جگہ جگہ سے پٹھا ہوا تھا۔ اس پر بھی کمیشن بن گیا۔ 356 صفحات کی رپورٹ اس لئے منظر عام پر نہی لائی جا سک رہی کہ فرشتوں کو شیطان ثابت کرتی ہے ۔ اب اگر کارگل پر کمیشن بنانے کی کوشش میں مارشل لا لگ جاتا ہے ۔ تو پھر کون ہمت کرے گا پھانسی کے پھندے پر چڑھنے کی ۔

    شکریہ راحیل صاحب۔ آپ کرپشن کی بات کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ آپ کے ادارے کی نمک حرامیوں کی دلیل ہے ۔ کیا آپ اتنی ہمت کرسکتے ہیں کہ کم ازکم ان بڑے نمک حرامیوں کو سامنے لائیں ۔ نہی ۔ کبھی نہی ۔ کیوں کہ حرامی حرامی کا ساتھی ہوتا ہے ۔ وہ اپنے ادارے کی نام نہاد عزت کے لئے اس داغ دار ادارے کو اجلا صاف پاک بنا کرنیک نامی قائم رکھے گا۔ اور یہ رپورٹ بھی کسی فوجی کی کمائی کا ذریعہ بنے گی۔ جیسے محمودالرحمن کمیشن رپورٹ انڈیا کو بیچ کر وہاں سے شایع ہوئی ۔

    آج ساری قوم کو یہ فوج بتا رہی ہے کہ پانامہ کا پاجامہ کیسے بنا۔ لیکن اس قوم کا ایک فرد اس فوج سے آج یہ پوچھتا ہے کہ نووے ہزار نے پاجامے کیسے اتارے ۔ اور پانچ مئی کو فوج کون سا پاجامہ پہن کر سورہی تھی ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




  2. #2
    benice's Avatar
    benice is offline Expert Member
    سبحان اللہ
     
    Join Date
    Jan 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    7,515
    Quoted
    1140 Post(s)

    Re: دُور بین ۔ 2 مئی کا دکھ



    آپ نے تو ننگے کو بلکل ہی ننگا کر دیا۔

    لیکن بے شرم کو شرم کہاں؟
    ویسے بھی پاکستانی قوم کی اکثریت کا حافظہ بہت کمزور ہے۔

  3. #3
    perfect stranger is offline وطن دوست
    قلم زبان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    dunia
    Posts
    14,411
    Blog Entries
    21
    Quoted
    7409 Post(s)

    Re: دُور بین ۔ 2 مئی کا دکھ

    Quote Originally Posted by benice View Post


    آپ نے تو ننگے کو بلکل ہی ننگا کر دیا۔

    لیکن بے شرم کو شرم کہاں؟
    ویسے بھی پاکستانی قوم کی اکثریت کا حافظہ بہت کمزور ہے۔
    ۔کلچر روائیت بن چکی ہے کہ فوج کو پاک فوج ہی کہنا ہے ۔ ہمیشہ کے لئے زندہ باد۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in