All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
Thread: دُوربین : فوجی خارجہ ۔
-
06-14-2016 #1
وطن دوست
قلم زبان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔- Join Date
- Aug 2008
- Location
- dunia
- Posts
- 14,411
- Blog Entries
- 21
- Quoted
- 7409 Post(s)
دُوربین : فوجی خارجہ ۔
دُوربین
جون 14 ، 2016
فوجی خارجہ پالیسی۔ ۔
چاہے تم مارشل لا لگا کر حکومت کرو یا جمہوریت کے سر پر اپنی طاقت کے بل بوتے اپنی مرضی کرو۔ ناکامی تمہارے قدم ہمیشہ چومتی آئی ہے اور یہی تمہاری منزل مراد رہے گی۔ اور شاید یہی قسمت یہ بدقسمت فوجی پالیسیاں پاکستان کے نصیب میں لکھ دی گئی ہیں۔
ان جاہل دماغوں کو کون سمجھائے کہ جنگ لڑنا اور ملک چلانا دو الگ شعبے ہیں۔ نا تو سیاستدان ٹینک چلا سکتا ہے اور نہ فوجی محل میں بیٹھ کر ملک ۔ اور کون سی آسان مثال دی جائے جو ان کھوپڑی میں گھُس کر ان کی سمجھ دانی کو متاثر کر سکے ۔
تم نے ملک پر بار بار قبضہ کیا۔ ملک تباہ کیا۔ برباد کیا اور ٹکڑے کر دیا۔ تمہاری سیاست تو ناکام ہوئی وہیں تمہاری دفائی طاقت بھی ہمیشہ کبھی پتلون اتری اور کبھی گیلی ہوئی ۔
وطن عزیز کا تو یہ حال ہے کہ ۔ جتھے ویکھو فوجاں ای فوجاں ۔ موجاں ای موجاں موجاں ای موجاں۔
ان فوجیوں کی حالت تو ملک کے اندر بھی پتلی ہوجاتی ہے اگر رتی برابر یہ قانون کی گرفت میں آئیں۔ فوجی کمانڈو جس نے دس سال فوجی وردی میں حکومت کی وہ صاحب اس وقت اشتہاری ہیں۔ ملک سے فرار ہیں۔ ملک میں جب تک رہے پیچس لگے رہے ۔ بیمار رہے ۔ فوج نے تیمار داری کی ۔ نمک حلالی کی ۔اور ملک سے نمک حرامی کرتے ہوئے اس حرامی کو فرار میں مدد دی۔
اس وقت ملک کی خارجہ پالسی فوج نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔ حکومت جانتی ہے کہ اگر اس نے خارجہ پالیسی اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو فوراً مارشل لگانے میں دیر نہی کی جائے گی۔ میڈیا پہلے ہی حکومت کے پیچھے لگا رکھا ہے ۔ جو روزانہ کتے کی طرح بھونک بھونک کر جمہوری حکومت کو گرانے کی انتھک کوششوں میں مصروف ہے ۔
حیرت ہے ۔ ہر اچھے کام کا کریڈٹ شکریہ راحیل شریف۔ فوج زندہ باد۔ لیکن جہاں کہیں ناکامی ہو اس کی ذمہ دار جمہوری حکومت۔
جب سب جانتے ہیں کہ خارجہ پالیسی جی ایچ کیو کے ہاتھ میں ہے ۔ تو پھر کسے الو بناتے ہو۔ حالت یہ ہے افغانستان جیسے چھوٹے ملک سے بارڈر پر مار کھاتے ہو۔ اس نے تمہاراکل ایک میجر مار دیا۔ اور تم اس سے جنگ بندی کرتے ہو۔ کچھ تو غیرت کھاو۔ تمہیں جنگ بندی نہی بارڈر بندی کرنے پڑے گی۔ لیکن وہ تم کیوں کرو گے۔ افغانستان سے اسمگل ہونے والی ہر شے پر تمہیں کمیشن جو چاہئے ۔ افغانستان سے ہر شے اسمگل ہو کر پاکستان آتی ہے ۔ اور بارڈر پر یہ سجیلے جوان اپنی زندگی سجیلی کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
چند روز سے ہر طرف شور مچ رہا ہے ۔ خارجہ پالیسی نہی ۔ ناکامی پر ناکامی ۔ ملبہ حکومت پر ڈالنے کی کوشش۔ حکومت کیا کرے؟ کیا وہ عوام کو بتائے کہ فوج انہیں کام کرنے نہی دیتی؟
زرداری نے سب کچھ ان کے حوالے کرکے پانچ سال پورے کئے ۔ ورنہ مارشل لا تو اس ملک کے لئے کھیل تماشہ ہے ۔ کب کا لگ چکا ہوتا۔
ایک محب وطن ہونے کے ناطے میں فوجستان کے لئے عرض کروں گا۔ جناب آپ کی عزت کامرانی آپ کے ملک کے وزیراعظم کے نیچے کام کرنے میں ہے ۔ یہی قانون ہے ۔ یہی نظام کا تقاضہ ہے ۔ یہی اللہ کا نظام ہے ۔ انصاف ہے ۔ حکم ہے ۔ اپنے حلف کی پاسداری کریں۔ ملک کا دفاع کریں۔ حق حلال کی کھائیں۔ اور ماضی کی اپنی ناکامی سے سبق حاصل کریں۔
شکریہ
-
06-15-2016 #2
-
06-15-2016 #3
Member
Edit>- Join Date
- Jul 2009
- Posts
- 10
- Quoted
- 0 Post(s)
-
06-16-2016 #4
وطن دوست
قلم زبان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔- Join Date
- Aug 2008
- Location
- dunia
- Posts
- 14,411
- Blog Entries
- 21
- Quoted
- 7409 Post(s)
-
06-17-2016 #5