All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions

Thread: Haqeeqi Kamyabi...

      
   
  1. #1
    raji35 is offline Member
    ALLAH loves those who love
    their fellow being
     
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi
    Posts
    44
    Quoted
    4 Post(s)

    Haqeeqi Kamyabi...

    زندگی کیسے گزاریں کیا ایسے جیسے ہم چاہیں یا ویسے جیسا ہمارا رب چاہے۔دل کی خواہشات کا کوئی اختتام نہیں۔ ایک کے بعد ایک خواہش پیدا ہوتی چلی جاتی ہے ۔یہاں تک کہ عمر کی نقدی اختتام کو ۔
    پہنچتی ہے مگر افسوس روز محشر جب ہم کھڑے ہوں گے تو خالی ہاتھ۔۔کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم ایسی کمیابی حاصل کریں جو ہمیں مرنے کے بعد بھی فائدہ مند ہوں اگر ہاں تو جی ہاں ہمارے رب نے ہمیں زندگی کہ ہر گوشے میں رہنمائ عطا کی یے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس رب کہ دئے ہوۓ پیغام کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ایک چھوٹی سی صورت کا جائزہ اگر ہم لیں تو یہ بات باآسانی ہم سمجھ سکتے ہیں سورت العصر میں اللّٰہ رب العزت کا ارشاد ہے " والعصر یہاں عصر سے مراد تیزی سے گزرتے ہوۓ زمانے کی ہے۔پھر اگلی آیت میں آتا ہے تمام انسان خسارے میں ہیں، اب اس سے اگلی آیت میں تسلی کے لیے کہا گیا سواۓ ان لوگوں کے جی ہاں اب آگے ذکر آرہا ہے کہ کونسے لوگ ہیں جو خسارے میں نہیں ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لاۓ اللہ پر اور نیک عمل کیے اور ایک دوسرے کو حق بات کی تلقین کی اور باہم ایک دوسرے کو صبر کی تاکید کرتے ریے۔یہی لوگ درحقیقت فلاح پانے والےہیں۔
    دنیا کی کامیابی کی کوئ حیثیت نہیں اصل کامیابی اس دن رب کے سامنے سرخرو ہونے میں ہے ۔کیونکہ روز قیامت جو سب سے قیمتی شے ہوگی وہ ہمارے اعمال ہوں گے ذرا سوچیے آپ نے اس دن کے لۓ کتنی تیاری کی۔آپ کی عمر کا بیشتر حصہ کونسی کامیابی کہ حصول میں صرف ہو رہا ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ سارا وقت عارضی کمیابی کے لۓ لگا رہے ہوں اور وہ کامیابی جس کی ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ہے اس سے نظریں چرا رہے ہوں تو سوچ لیں اس روز کیا کریں گے جب آپ ک نامہ اعمال خالی ہوگا اور ایک ایک نیکی قیمتی ہوگی۔اور خدا نخوا ستہ ابدی خسارا ہمارا منتظر ہوگا۔اللہ تعالی ہم سب کو روز محشر اپنی نظروں میں سرخرو ہونے کی تیاری کی توفیق عطا فرماۓ اور ہم سب کو دائمی خسارے سے بچاۓ آمین۔۔


  2. #2
    Muhaddisa's Avatar
    Muhaddisa is offline Alhamdulillah!! :x
    Do Aalam sy karti hai Begana
    dil ko...
     
    Join Date
    Aug 2010
    Location
    Na Zamin Hai Meri Qrargah
    Posts
    13,276
    Blog Entries
    5
    Quoted
    1181 Post(s)

    Re: Haqeeqi Kamyabi...

    جزاک اللہ خیرا کثیر۔
    اچھی تحریر

  3. #3
    LondoXXX is offline Junior Member
    Edit>
     
    Join Date
    Oct 2019
    Posts
    110
    Quoted
    1 Post(s)

    Re: Haqeeqi Kamyabi...

    Cool! This is a very interesting topic.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  

Log in