آلو کی پوریاں

اجزاء: آٹا دو کپ،زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ضرورت، آئل حسبِ ضرورت،نمک حسبِ ضرورت، ترکاری کے لیے آلو 750 گرام، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،کلونجی ایک چائے کا چمچ،ہلدی پائوڈر ایک چائے کا چمچ،ہری مرچ تین سے چارعدد،آئل حسبِ ضرورت،نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب: سب سے پہلے آٹا گوندھ کر رکھ دیں۔اب ایک پین میں تیل گرم کر کے آلو اور تمام مصالحہ جات ڈال کر بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گریوی تیار کر لیں۔آخر میں ہر ا دھنیا،ہری مرچ مکس کریں اور اُتار لیں۔اب گندھے ہوئے آٹے کی پوریاں بنا لیں اور آلو کو پوریوں کے ساتھ سرو کریں۔