All Pakistani Dramas Lists
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
Latest Episodes of Dramas - Latest Politics Shows - Latest Politics Discussions
Thread: کتنی دلچسپ یہ پہیلی ہے
-
11-22-2020 #1
Star Member
Habib- Join Date
- Mar 2009
- Location
- Lahore,Pakistan
- Posts
- 1,700
- Blog Entries
- 71
- Quoted
- 28 Post(s)
کتنی دلچسپ یہ پہیلی ہے
منظر مفتی
کتنی دلچسپ یہ پہیلی ہے
زندگی موت کی سہیلی ہے
ہائے مشّاطگی زمانے کی
زیست اب تک نئی نویلی ہے
حاصل غم حیات کو سمجھے
ہر مصیبت خوشی سے جھیلی ہے
زندگی ہے، چراغِ گور سہی
چاند تاروں کے ساتھ کھیلی ہے
اک تری آنکھ کے اشارے پر
دشمنی دوستوں سے لے لی ہے
دل حسینوں کو کون دے منظرؔ
اپنا بچپن کا یار بیلی ہے
------